Tag: پشاور ائرپورٹ

  • حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں، سردارمہتاب خان

    حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں، سردارمہتاب خان

    پشاور : وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں، پی آئی اے کو مستعد انتظامیہ کے ذریعے کامیاب ائرلائن میں ڈھالا جارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ائرپورٹ کی توسیع کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سردارمہتاب احمد خان نے کہا کہ پشاور ائرپورٹ کی توسیع کے لئے 3 ارب روپے کی لاگت سے تعمیراتی منصوبے پرکام جاری ہے، معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائنز کالے بکروں کی قربانی سے نہیں بلکہ اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار سے چلا کرتی ہیں، پی آئی اے کو سدھارنے کے لئے کالے بکروں کی نہیں بلکہ اس کی کالی بھیڑوں کی قربانی دینا ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ کی توسیع کے منصوبہ کو رواں سال ستمبر میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 36ارب روپے رہا۔

    سردار مہتاب خان نے کہا کہ احتساب، میرٹ اور ٹرانسپرنسی پی آئی اے میں انتظامی اصلاحات کا اہم حصہ ہیں۔ نئے جہازوں کے حصول اور انجنئیرنگ ڈپارٹمنٹ کی بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

  • امارات ائیرلائن نے پشاور کیلئے اپنی پروازیں بحال کردیں

    امارات ائیرلائن نے پشاور کیلئے اپنی پروازیں بحال کردیں

    پشاور : پشاور ائرپورٹ پر دہشت گرد حملے کے تقریبا ایک ماہ بعد بین الاقوامی ائیرلائن نے اپنی پروایزیں بحال کردیں، آج امارات ائیرلائن کی پہلی پرواز دبئی سے باچاخان ائیرپورٹ اتر گئی۔

    چھبیس جون کو پشاور ائیر پورٹ پر قومی ائیرلائن کے جہاز پر حملے کے بعد غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے باچا خان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا، جس کے بعد آج پشاور میں بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔

    امارات ایئرلائن کی پہلی پرواز مسافروں کو لیکر دبئی سے پشاور پہنچ گئی، پرواز آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق چھ  بج کر پینتالس منٹ پر لینڈ ہوئی، دبئی سے آنے والی امارات ایئرلائن کا طیارہ چند گھنٹوں بعد نئے مسافروں اور کارگو کو لے کر پشاور سے دبئی روانہ ہوگیا۔