Tag: پشاور ایئرپورٹ

  • چین سے 2 پاکستانی شہری پشاور پہنچ گئے

    چین سے 2 پاکستانی شہری پشاور پہنچ گئے

    پشاور: چین سے 2 پاکستانی شہری پشاور پہنچ گئے، دونوں شہریوں کو چین سے کلیئرنس کے بعد بھیجا گیا ہے جبکہ پشاور ایئرپورٹ پر بھی دونوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے 2 پاکستانی کلیئرنس کے بعد پشاور پہنچ گئے، دونوں پاکستانی چین سے دوحہ اور پھر پشاور پہنچے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پاکستانی مسافروں کو اسکر یننگ کے عمل سے بھی گزارا گیا، بعد ازاں دونوں مسافروں کو آئسولیشن روم منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں 14 دن تک رکھا جائے گا۔

    خیال رہے کہ چین کے کرونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان میں اس وقت 1 ہزار پاکستانی شہری اور طالبعلم موجود ہیں، 4 طلبہ میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    اس سے قبل ایک اور پاکستانی طالبعلم ارسلان ووہان سے کراچی پہنچا تھا جس کے بعد اسے آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ارسلان 14 دن تک آغا خان اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں رہے گا، ارسلان کے سیمپل قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد پہنچا دیے گئے ہیں، ٹیسٹ نیگیٹو آنے کی صورت میں اسے ریلیز کر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 304 ہوگئی ہے، کروناسے ایک ہلاکت فلپائن میں بھی سامنے آئی ہے۔ چین میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • ایئرپورٹ پر مسافر سے بدتمیزی، عمرہ زائر کو روانگی سے روک دیا

    ایئرپورٹ پر مسافر سے بدتمیزی، عمرہ زائر کو روانگی سے روک دیا

    پشاور: خیبرپختونخوا میں ایئرپورٹ پر مسافر سے بدتمیزی اور ہراساں کرنے کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا، باچاخان ایئرپورٹ پر عمرے پر جانے والے مسافر کو امیگریشن عملے نے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسافر غیرملکی ائیرلائن کی پرواز سے دبئی سے براستہ جدہ جارہا تھا۔ ایف آئی اے عملے نے مسافر کو پاسپورٹ پر عمر غلط لکھنے پر آف لوڈ کیا بعد ازاں حقیقت سامنے آگئی۔

    مسافر اور ایف آئی اے اہلکار میں تکرار پر سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیا، سی اے اے عملے نے مسافر کی دستاویزات چیک کیں تو درست نکلیں۔ ایف آئی اے حکام نے مسافر کو آف لوڈ کرنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

    سٹیزن پوررٹل پر پی آئی اے عملے کی 2 مسافر خواتین سے بدتمیزی کی شکایت

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کو دوسری پرواز سے سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ رواں سال 4 جنوری کو پشاور ایئرپورٹ پر برطانیہ سے آنے والے دو سینئر ڈاکٹرز میاں بیوی سے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے کی جانب سے نامناسب رویہ پر وزارت ہوا بازی نے نوٹس لیا تھا۔

    اے آر وائی نے ایف آئی اے ایمیگریشن عملے سے متعلق خبر نشر کی تھی، وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے پشاور ائیرپورٹ پر پاکستانی ڈاکٹروں کی تضحیک کا نوٹس لیتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے24 گھنٹے کے اندر تحقیقات مکمل کر نے کی ہدایت کی تھی۔

  • امرود میں چرس چھپا کر بیرون ملک لے جانے کی کوشش ناکام

    امرود میں چرس چھپا کر بیرون ملک لے جانے کی کوشش ناکام

    پشاور/ اسلام آباد: چرس اسمگلنگ کے دو الگ الگ واقعات میں 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے اسمگلنگ کی دونوں کوششیں ناکام بنا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے امرود میں چھپا کر بیرون ملک چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اے ایس ایف ذرایع کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کا رہایشی امرود میں چرس اسمگل کرتے پکڑا گیا۔

    ذرایع نے بتایا کہ ملزم قومی ائیر لائن کی پرواز سے دوحہ جا رہا تھا، تلاشی پر امرود سے چرس نکل آئی، جس پر مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

    دوسرے واقعے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے عمان منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی اور مسافر کو حراست میں لے لیا، مسافر پرواز ڈبلیو وائے 346 سے مسقط جا رہا تھا، جس سے 2 کلو 378 گرام چرس برآمد ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کیا آپ کو امرود کے یہ فوائد معلوم ہیں؟

    اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے چرس گھر کی بنی ہوئی مٹھائی میں چھپا رکھی تھی، جس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے، ملزم کو اے ایس ایف حکام نے قانونی کاروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا۔

    یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے ایک مسافر کو حراست میں لیا تھا جو نمکو کے پیکٹس کے اندر تین کلو آئس ہیروئن چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، صوابی کا رہایشی بختی رحمان سعودی عرب جا رہا تھا۔

  • پشاور ائیر پورٹ پر جوائنٹ سرچ ڈیسک کی کارروائی، 5 کلو آئس ہیروئن ضبط

    پشاور ائیر پورٹ پر جوائنٹ سرچ ڈیسک کی کارروائی، 5 کلو آئس ہیروئن ضبط

    پشاور: باچا خان ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سے 5 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن تھارٹی کے جوائنٹ سرچ ڈیسک نے کارروائی کرتے ہوئے آئس ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اے ایس ایف کے مطابق مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز سے راس الخیمہ جا رہا تھا۔

    پکڑی گئی آئس ہیروئن اعلیٰ کوالٹی کی ہے جب کہ اس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے، مسافر یہ منشیات عرب امارات لے جا رہا تھا۔

    قبل ازیں، جوائنٹ سرچ بیگجز کاؤنٹر پر راس الخیمہ جانے والے مسافر کی تلاشی لی گئی تو بیگ کے خفیہ خانوں سے ہیروئن برآمد ہو گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    مسافر عاقب علی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز G-9825 کے ذریعے راس الخیمہ جا رہا تھا، مسافر کو گرفتار کیے جانے کے بعد اے ایس ایف نے اسے قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا۔

    خیال رہے کہ آئے دن ملک کے بڑے شہروں کے ایئر پورٹس پر منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنانے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں تاہم اسمگلنگ کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی ہے۔

    چار اگست کو بھی نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا، سعودی عرب جانے والے مسافر سے 10 کلو 632 گرام مائع آئس ہیروئن برآمد کی گئی تھی۔

  • باچا خان ایئر پورٹ پشاور پر خاتون نے ایمان داری کی مثال قایم کر دی

    باچا خان ایئر پورٹ پشاور پر خاتون نے ایمان داری کی مثال قایم کر دی

    پشاور: باچا خان ایئر پورٹ پشاور پر خاتون نے ایمان داری کی مثال قایم کر دی، لاؤنج میں پڑا پیسوں سے بھرا بیگ ایئر پورٹ انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ابوظبی جانے والا مسافر ایک لاکھ روپے اور دیگر دستاویز بھول کر چلا گیا تھا، تاہم ایک خاتون نے لاؤنج میں پڑا ہوا بیگ اٹھا کر ایئر پورٹ انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

    خاتون نے لاوارث بیگ ملا تو کھول کر دیکھا، اس میں ایک لاکھ کیش اور دیگر ضروری دستاویز موجود تھے، خاتون نے فوراً انتظامیہ سے رابطہ کر لیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی ایف او عدنان نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسافر کو تلاش کیا، مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 630 کے ذریعے ابوظبی روانہ ہوا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد ایئرپورٹ: صدر مملکت عارف علوی نے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کردیا

    سی اے اے کے عملے کے مطابق مسافر محمد زبیر ڈسٹرکٹ مردان کا رہایشی ہے، جو بیگ لاؤنج میں بھول گیا تھا، بعد ازاں سی اے اے کے عملے نے مسافر کے رشتہ دار کو بلا کر شناخت کرنے کے بعد مسافر کے اہم دستاویز اور ایک لاکھ روپے کی رقم حوالے کردی۔

    واضح رہے آج اسلام آباد ایئرپورٹ پر صدر مملکت عارف علوی نے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے کراچی تک کا سفر اپنے تین فیملی ممبرز کے ساتھ اکانومی کلاس میں کیا، انھوں نے ایئر پورٹ پر اضافی سامان کی مد میں پی آئی اے کو 11600 روپے اضافی چارجز بھی ادا کیے۔

  • پشاور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز5جولائی کو روانہ ہوگی

    پشاور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز5جولائی کو روانہ ہوگی

    کراچی : پشاور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز5جولائی کو روانہ ہوگی, پی آئی اے کی14حج پرواز وں کے ذریعے دس ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر حج آپریشن سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی گئیں، عازمین کی حجاز مقدس روانگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر حج شکیل سیٹھی، ایف آئی اے، اے ایس ایف اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز5جولائی کو عازمین کو لیکر مدینہ روانہ ہوگی۔

    سعودی ایئرلائن کی پرواز سے200سے زائد عازمین مدینہ روانہ ہوں گے، اس موقع پر گورنر کے پی کے، ڈائریکٹر حج اور سی اے اے کے اعلیٰ افسران عازمین کو الوداع کہیں گے، پشاور ایئرپورٹ سے31پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر24ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس روانہ کیا جائے گا۔

    پی آئی اے کی14حج پرواز وں کے ذریعے دس ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے، اس کے علاوہ نجی ایئر لائن ائیر بلو کی چھ پروازوں کے ذریعے تین ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے جبکہ سعودی ائیر کی پرواز سے8ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔

    مذکورہ حج آپریشن5اگست تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر حج نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حاجی کیمپ سے عازمین کو چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچایا جائے گا۔

    ایئرپورٹ منیجرعبیدالرحمان عباسی نے کہا کہ عازمین کو سہولت کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرعازمین کی سہولت کیلئے تین ایمیگریشن کاؤنٹرز مختص کئے گئے ہیں۔

    ایئرپورٹ پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس میں سی او او نے ہدایت کی کہ باچا خان ایئرپورٹ پر تمام ادارے اپنی افرادی قوت میں مزید اضافہ کریں۔

  • باچا خان ایئر پورٹ پر عملے کی فرض شناسی، زیورات سے بھرا بیگ مسافر کے گھر پہنچا دیا

    باچا خان ایئر پورٹ پر عملے کی فرض شناسی، زیورات سے بھرا بیگ مسافر کے گھر پہنچا دیا

    پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سی اے اے کے عملے نے فرض شناسی دکھاتے ہوئے زیورات سے بھرا بیگ مسافر کے گھر پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگو کا ایک رہایشی باچا خان ایئر پورٹ کے لاؤنج میں اپنا بیگ بھول گیا، تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے فرض شناسی برتتے ہوئے بیگ مسافر کے گھر پہنچا دیا۔

    شارجہ سے پشاور باچا خان ایئر پورٹ پہنچنے والا مسافر اپنا بیگ ایئر پورٹ کے لاؤنج ہی میں بھول گیا۔

    مسافر کا بیگ سی اے اے کے پورٹر قیصر خان کو لاؤنج میں پڑا ملا، پورٹر نے دیانت داری کے ساتھ بیگ ایئر پورٹ انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج مسافروں کیلئے کھول دیا گیا

    بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں زیورات پائے گئے، ایئر پورٹ انتظامیہ نے بیگ پر لگے ٹیگ سے مسافر کا پتا چلایا، سی اے اے عملے نے مسافر کے گھر جا کر قیمتی سامان حوالے کیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پورٹر قیصر خان کی فرض شناسی اور ایمان داری پر تعریفی اسناد اور اعزازیے کا اعلان کیا گیا۔

    دوسری طرف مسافر نے اپنا قیمتی سامان ملنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کا شکریہ ادا کیا، مسافر کا کہنا تھا کہ بچی کی شادی کے لیے زیوارات خریدے تھے جو بیگ میں موجود تھے، بیگ گم ہونے پر بہت پریشان ہو گیا تھا۔

  • شارجہ سے پشاور آنے والی نجی پرواز کا طیارہ پھسلن کے باعث کچے میں‌ جا اترا

    شارجہ سے پشاور آنے والی نجی پرواز کا طیارہ پھسلن کے باعث کچے میں‌ جا اترا

    پشاور: شارجہ سے پشاور آنے والی نجی پرواز پی اے 613 کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی، کپتان کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارہ کچے میں بحفاظت اتار لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ سے پشاور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارہ لینڈنگ کے دوران ایئرپورٹ پر پھسل گیا، کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت ایمرجنسی بریک لگائے جس کے سبب طیارے کی لینڈنگ کچے میں کی گئی۔

    سی اے اے عملے نے مسافروں کو طیارے سے بحفاظت نکال لیا، پشاور ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث فضائی آپریشن معطل کردیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    دوسری جانب جدہ سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو فضا میں ہی روک لیا گیا، طیارے کو پشاور ایئرپورٹ سے فضا کا چکر لگانے کی ہدایت کی گئی۔

    مزید پڑھیں: کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق خرام موسم کے باعث رن وے پر پھسلن تھی، لینڈنگ کے دوران پر طیارہ کچے میں اتر گیا۔

    ایئرپورٹ منیجر عبدالرحمان عباسی کا کہنا ہے کہ مسافر خیریت سے ہیں، مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع پر پشاور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی، بی ڈی ایس عملے نے تلاشی کے بعد جہاز کو کلیئر قرار دیا تھا۔

    پی آئی اے کے طیارے کے کارگو ایریا میں کھڑا کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملہ  کے حوالے کردیا گیا تھا۔ پرواز پی کے350میں 160سے زائد مسافر سوار تھے ۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ۔طیارے کی لینڈنگ سے دس منٹ قبل کال موصول ہوئی تھی جس میں بم کی اطلاع کا بتایا گیا۔ بم کی اطلاع ملتے ہی کپتان کو فوری طور پر آگاہ کردیا گیا تھا۔

  • پشاور ایئرپورٹ : پانچ سال بعد رات کے اوقات میں جہازوں کے اترنے کی اجازت

    پشاور ایئرپورٹ : پانچ سال بعد رات کے اوقات میں جہازوں کے اترنے کی اجازت

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ایئرپورٹ پر رات کے اوقات میں جہازوں کے اترنے کی اجازت دے دی، یہ پابندی گزشتہ پانچ سال سے عائد تھی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے باچاخان ایئرپورٹ پشاور  پر نائٹ لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، سیکیورٹی وجوہات پر ایئرپورٹ پر نائٹ آپریشن  سال 2014سے معطل تھا اور کوئی جہاز رات کے اوقات میں ایئرپورٹ پر نہیں اتر سکتا تھا۔

    اس حوالے سے کے پی ہوم اینڈ ٹریول افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پشاور ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ سے متعلق نوٹم جاری کرے گا، نوٹم کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر رات کے اوقات میں آپریشن شروع ہوجائے گا۔