Tag: پشاور ایئر پورٹ

  • پاکستان سے سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    پاکستان سے سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : پاکستان سے سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر سے 2.999 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اے ایس ایف کے عملے نے ریاض جانے والے مسافر سے 2.999 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ مسافر بلال حسین نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنائی۔

    اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • آب زم زم اب تک کیوں نہیں ملا ؟ حجاج کرام احتجاجاً سامان لانے والی بیلٹ پر چڑھ گئے

    آب زم زم اب تک کیوں نہیں ملا ؟ حجاج کرام احتجاجاً سامان لانے والی بیلٹ پر چڑھ گئے

    پشاور : آب زم زم ملنے کی تاخیر پر حجاج کرام کو غصہ آگیا، مسافر احتجاجاً سامان لانے والی بیلٹ پر چڑھ گئے، عملے کی دوڑیں لگ گئیں، کسی بھی حادثے کے پیش نظر بیلٹ کو فوری طور پر بند کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق مدینہ سے پشاور ایئر پورٹ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے3536سے پہنچنے والے حجاج کرام آب زم زم کے حصول میں تاخیر کیخلاف ایئرپورٹ پر آپے سے باہر ہوگئے اور کنوینر بیلٹ پر چڑھ دوڑے۔

    پشاور ایئرپورٹ پر حجاج کرام کا سامان اور آب زم زم کے پہنچنے پر تاخیر ہوئی تو مسافروں نے انوکھا احتجاج کیا اور سامان لانے والی کنوینر بیلٹ پر چڑھ دوڑے، ان دلچسپ مناظر پر سی اے اے کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

    عملہ مسافروں کو کنوینر بیلٹ پر چڑھنے سے روکتا رہا لیکن وہ پھر بھی باز نہ آئے، اے ایس ایف اور سی اے اے کے عملے نے مسافروں کو سمجھانے کی کوشش کی اور یقین دلایا کہ کچھ ہی دیر میں ان کا سامان اور آب زم زم ان کو مل جائے گا لیکن مسافروں کا احتجاج جاری رہا۔

    سی اے اے کے عملے کی مداخلت پر مسافروں کو کنوینر بیلٹ سے اتارا گیا، سی اے اے نے احتیاطی تدابیر کے طور پر کنوینر بیلٹ کو روک دیا تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہوسکے۔

  • پشاور ایئر پورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

    پشاور ایئر پورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

    کراچی : اے ایس ایف نے پشاور ایئر پورٹ پر اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے ہیروئن برآمد کرلی، ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشارو کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دبئی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، مسافر سے نو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    مسافر نے بیگ کے خفیہ خانوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی، اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے637 کے ذریعے دبئی جارہا تھا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی قائم کردہ جوائنٹ بیگج سرچ کاؤنٹر پر اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی نو کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    مزید تفتیش کیلئے مسافر کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے، مذکورہ ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے، باچا خان ایئر پورٹ پر یہ رواں سال کی سب سے بڑی کاروائی ہے۔

  • پشاور: عالمی طرز کا باچا خان ایئر پورٹ پارکنگ ایریا سے محروم رہ گیا

    پشاور: عالمی طرز کا باچا خان ایئر پورٹ پارکنگ ایریا سے محروم رہ گیا

    پشاور: ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے بنے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر کے سلسلے میں ناقص منصوبہ بندی کا معاملہ سامنے آ گیا، ایئر پورٹ پر پارکنگ ایریا ہی نہیں بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں ساڑھے 3 ارب سے بنے باچا خان ایئر پورٹ پر ناقص پلاننگ کے باعث پارکنگ ایریا ہی نہیں بنایا گیا، عالمی طرز کا ایئر پورٹ پارکنگ ایریا سے محروم ہے۔

    خیال رہے کہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے پر گزشتہ دور حکومت میں کام شروع کیا گیا تھا، منصوبے پر ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔

    پشاور باچا خان ایئر پورٹ پر پارکنگ کی سہولت نہ ہونے سے مسافروں اور ساتھ آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری طرف پارکنگ کے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج مسافروں کے لیے کھولا گیا، بیرون ملک سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کا سی اے اے، ایف آئی اے، اے ایس ایف کے افسران نے استقبال کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج مسافروں کیلئے کھول دیا گیا

    سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پشاور ایئر پورٹ کے ارائیول لاؤنج کو دور جدید کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے، بین الاقوامی آمد لاؤنج پر دو بورڈنگ برجز بھی نصب کیے گئے، مسافروں کی سہولت کے لیے دو خود کار زینے اور تین لفٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔

    سی اے اے نے بتایا کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

    ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم دوسری جانب بیرون ملک سے آنے والے مسافروں اور رشتہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ پر سہولیات تو موجود ہیں تاہم گاڑیوں کی پارکنگ کا مسٔلہ تا حال حل نا ہو سکا۔

  • پشاور ایئر پورٹ : منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، دو لاکھ یورو برآمد

    پشاور ایئر پورٹ : منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، دو لاکھ یورو برآمد

    پشاور : کسٹم اہلکاروں نے پشاور ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو جہاز  سے حراست میں لے کر اس کے قبضے سے دو لاکھ یورو برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر کسٹم نے کامیاب کارروائی کی، دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے دو لاکھ یورو برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔

    ایئرپورٹ چیف آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ  مذکورہ مسافر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جوائنٹ اینٹی منی لانڈرنگ سرچ کاؤنٹر کراس کرکے جہاز تک کیسے پہنچا؟ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم کے عملے نے مسافر محمد داؤد کے بیگ سے دو لاکھ یورو برآمد کرلیے جس کے بعد مسافر کو طیارے سے حراست میں لے کر آف لوڈ کردیا گیا۔ مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے283سے دبئی جارہا تھا۔

    کسٹم کے ڈپٹی کلکٹر کے مطابق اطلاع ملنے پر طیارے میں کارروائی کی گئی، مسافر نے اپنے ہینڈ کیری بیگ میں رقم چھپا رکھی تھی۔ دوسری جانب باچا خان ایئرپورٹ کے چیف آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    تحقیقات میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جوائنٹ اینٹی منی لانڈرنگ سرچ کاؤنٹر کراس کرکے مسافر کس طرح طیارے تک پہنچ گیا تھا۔