Tag: پشاور تعلیمی بورڈ

  • نویں‌ اور دسویں جماعت کے امتحانات کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    نویں‌ اور دسویں جماعت کے امتحانات کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    پشاور : خیبر پختونخواہ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 28 اپریل کو ہوں گے، طلبہ 24 مارچ تک داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے بڑی خبر تعلیمی بورڈ کا کہا ہے کہ نویں اوردسویں جماعت کےامتحانات 28اپریل کو ہوں گے ، طلبا 24مارچ تک داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔

    یاد رہے 2 جنوری کو خیبر پختوںخواہ میں میدانی علاقوں کے اسکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کھل گئے تھے تاہم شدید دھند کے باعث ا سکولوں کے اوقات کارمیں تبدیلی کی گئی تھی۔

    محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پرائمری اسکول9 بجکر15منٹ پرکھولےاورڈیڑھ بجے بند کیےجائیں گے جبکہ مڈل اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کا وقت صبح 9 بجے اور چھٹی ڈھائی بجے ہوگی۔

    اعلامیے کے مطابق اسکولوں کے نئے اوقات کار 31 جنوری تک نافذ العمل رہیں گے۔

  • طلبا کیلئے اہم خبر ، دسویں اور بارہویں کلاسز کے نتائج کا اعلان ہوگیا

    طلبا کیلئے اہم خبر ، دسویں اور بارہویں کلاسز کے نتائج کا اعلان ہوگیا

    پشاور: تعلیمی بورڈ نے دسویں اوربارہویں کلاسز کے نتائج کااعلان کردیا ، نتائج میں دسویں کلاس کے 3 طلبا نے ٹاپ کیا، ٹاپ کرنے والے بچوں کو 50ہزار روپے اور شیلڈ انعام میں دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ نے دسویں اوربارہویں کلاسز کے نتائج کااعلان کردیا ، جس میں دسویں کلاس کے3طلباکے1100میں سے1098نمبرز آئے ، ریمشاعمران ، صاحب زادہ اعزازحلیم ، عمر کفایت نے دسویں کلاس میں ٹاپ کیا۔

    ریمشاعمران پشاورماڈل گرلزہائی اسکول ، صاحب زادہ اعزازحلیم پشاورماڈل بوائز اسکول چارسدہ اور عمر کفایت نیواسلامک پبلک ہائی اسکول چارسدہ کےطالب علم ہیں۔

    ٹاپ کرنے والے بچوں کو50ہزارروپے اور شیلڈ انعام میں دی گئی ، اس موقع پر وزیرتعلیم شہرام خان نے کہا کہ امتحان لینےکا فیصلہ درست تھا، بچے خوش ہے ہمیں امتحانات لینےپرتنقید کانشانہ بنایاگیا۔

    شہرام خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کورونا کی وجہ سے طالبعلموں کو پاس کیا گیا تھا۔