Tag: پشاور دھماکا

  • مسجد میں حملہ آور نے خود کو دھماکے سے کیسے اڑایا؟ عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

    مسجد میں حملہ آور نے خود کو دھماکے سے کیسے اڑایا؟ عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

    پشاور : مسجد میں دھماکے کے عینی شاہدین نے آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے کہا حملہ آور نے منبر کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکے کے عینی شاہدین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے پہلے فائرنگ ہوئی ، نماز جمعہ کا خطبہ ہورہا تھا اور نیچے والی جگہ اور چھت نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوکر سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرکیےاور منبر کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    یاد رہے قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں تیس نمازی شہید اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

    ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے بتایا کہ دھماکے میں 30 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں، بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، جس کے باعث خدشہ ہے کہ شہادتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    ترجمان ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے شہر میں ریڈ الرٹ ہے، زخمیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، کئی کی حالت تشویشناک ہے، اس لئے اسپتال کے اضافی عملے کو بلا لیا گیا ہے۔

  • بچوں کے مدرسے پر بزدلانہ حملہ بے حسی ہے: برطانوی ہائی کمشنر

    بچوں کے مدرسے پر بزدلانہ حملہ بے حسی ہے: برطانوی ہائی کمشنر

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے پشاور کی ایک مسجد میں بم دھماکے پر رد عمل میں کہا ہے کہ بچوں کے مدرسے پر بزدلانہ حملہ بے حسی ہے۔

    کرسچن ٹرنر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دیے گئے پیغام میں بچوں پر بم حملے کو بزدلانہ قرار دیا، انھوں نے اپنے پیغام میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کا ذکر کیا اور متاثرین سے تعزیت بھی کی۔

    انھوں نے کہا پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم مستحکم رہے گا، میں حملے میں متاثر ہونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

    پشاور: مدرسہ میں دھماکا ،7 بچے شہید ، 96 زخمی

    واضح رہے کہ آج صبح خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 بچے شہید اور 96 زخمی ہوئے، پولیس کا کہنا تھا کہ مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا، دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعداد بچوں کی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت بچے تعلیم حاصل کرنے میں مصروف تھے، اور معلم نے مائیک پر درس قرآن کا آغاز کیا ہی تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا، اور ہر طرف ہول ناک آگ لگ گئی اور زخمیوں کی چیخ و پکار سے در و دیوار ہل گئے۔

  • پشاور دھماکا: سی ٹی ڈی نے 36 افراد کی نشاندہی کردی

    پشاور دھماکا: سی ٹی ڈی نے 36 افراد کی نشاندہی کردی

    پشاور : آئی جی خیبر پختونخواہ ثنااللہ عباسی کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے کی تفتیش جاری ہے، معلومات شیئر نہیں کرسکتا، سی ٹی ڈی نے چھتیس افراد کی نشاندہی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواہ ثنااللہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دیر اور باجوڑ میں بھی کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں، ملزمان کو ان کے جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔

    ثنااللہ عباسی کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے کی تفتیش جاری ہے، معلومات شیئر نہیں کرسکتا، تیس ہزارمساجد ار چار ہزار مدارس ہیں، مدرسے میں حملے سے متعلق تھریٹ نہیں تھا۔

    آئی جی خیبر پختونخواہ نے مزید کہا تھا کہ تھریٹ موصول ہونے پر گزشتہ روز بھی میٹنگ کی تھی، مدرسے پر حملے کا بہت دکھ ہے، سی ٹی ڈی نے چھتیس افراد کی نشاندہی کی ہے، سی ٹی ڈی نے متعددحملے ناکام بھی بنائے جونہیں بتائے گئے۔

    یاد رہے پشاور کے علاقے دیرکالونی کے مدرسہ میں دھماکہ کےنتیجے میں سات افراد شہید اور چھیانوے سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکہ اتنا زوردارتھا کہ پوری عمارت لرزاٹھی۔

    پشاور کے مدرسے میں دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، جس میں پانچ سے چھ کلو کا بارودی مواد شامل تھا جبکہ اے آئی جی بم ڈسپوزل کاکہنا ہے کہ دھماکہ منظم گروپ کی کارروائی لگتا ہے۔

  • پشاور، سی این جی بھرتے ہوئے گاڑی میں ہولناک دھماکا، خاتون جاں بحق

    پشاور، سی این جی بھرتے ہوئے گاڑی میں ہولناک دھماکا، خاتون جاں بحق

    پشاور: خیبر پختون خوا کے دار الحکومت پشاور کے علاقے خزانہ میں سی این جی اسٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں گاڑی میں سی این جی بھرتے ہوئے دھماکا ہوا، ریسکیو کا کہنا ہے کہ دھماکا گاڑی میں ہوا، جس میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فلنگ اسٹیشن پر کار میں گیس بھری جانے لگی، اس دوران اچانک زوردار دھماکے سے کار کے پچھلے حصے کے پرخچے اڑ گئے، کار میں موجود خاتون شدید زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئی۔

    ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں کار سوار افراد کے ساتھ سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرنے والا شخص بھی شامل ہے۔

  • سینیٹ: پشاوردھماکے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، امیدواروں کی سیکیورٹی کے لئے جائزہ کمیٹی قائم

    سینیٹ: پشاوردھماکے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، امیدواروں کی سیکیورٹی کے لئے جائزہ کمیٹی قائم

    اسلام آباد:‌سینیٹ میں پشاوردھماکے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، چیئرمین سینیٹ نے امیدواروں کی سیکیورٹی امور کے لئے جائزہ کمیٹی قائم کردی.

    تفصیلات کے مطابق پشاوردھماکے کے خلاف متفقہ طور پر منظور ہونے والی یہ قرارداد راجہ ظفرالحق نے پیش کی تھی.

    قراردار میں کہا گیا کہ آج ایوان بے گناہ افراد کی شہادت کی پرزور مذمت کرتا ہے، ہارون بلور کی شہادت پورے ملک کا نقصان ہے.

    قرارداد کے مطابق پورا ایوان بلورخاندان کے غم میں برابرکا شریک ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے.

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے امیدواروں کی سیکیورٹی امور کے لئے جائزہ کمیٹی قائم کر دی. چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی ہے کہ کمیٹی سیکریٹریٹ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے.


    شیری رحمان کے تحفظات

    سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ایوان اے این پی جلسے میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، واقعہ باعث تشویش ہے، جتنی مذمت کی جائے کم ہے.

    انھوں نے کہا کہ حملے کی تفتیش کی ذمہ داری نگران حکومت پر عائد ہوتی ہے، ہم سب چاہتے ہیں الیکشن پر امن ماحول میں ہوں،وارننگ کے باوجود امیدواروں کی عدم سیکیورٹی پرتحفظات ہیں.


    ہارون بلور کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی، والد کے پہلو میں تدفین


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔