Tag: پشاور دھماکے

  • پشاور دھماکے میں اہم گرفتاریوں ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

    پشاور دھماکے میں اہم گرفتاریوں ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

    پشاور : سی ٹی ڈی کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے پشاوردھماکے میں ملوث سہولت کاروں کی شناخت کا ڈیٹا مکمل کرلیا اور بتایا کہ دہشت گردی میں ملوث نیٹ ورک پھندوپولیس اسٹیشن پرحملے میں بھی ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاوردھماکے میں ملوث سہولت کاروں کی شناخت کا ڈیٹا مکمل کرلیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شناخت کا ڈیٹا سی ٹی ڈی کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے مکمل کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور سمیت 2 سہولت کار ممکنہ طور پر رکشہ پر دیہی علاقےسے سوارہوئے ، دہشت گردی میں ملوث نیٹ ورک پھندوپولیس اسٹیشن پرحملے میں بھی ملوث ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے میں کئی اہم گرفتاریوں بھی کئی گئی ہیں اور سہولت کاروں کی معاونت کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔.

    اس سے قبل سی ٹی ڈی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے 2مشبہ افراد کو حراست میں لیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے پہلے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، حملہ آور نے 9ایم ایم پستول استعمال کیا ، جائے وقوع سے انوسٹی گیشن ٹیم کو 7خول ملے ہیں۔

    پولیس ،سی ٹی ڈی کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے زخمیوں کے بیانات قلم بند کیے، پولیس نے بتایا تھا کہ مختلف علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا ہے۔

    انوسٹی گیشن پولیس کا کہنا تھا کہ رکشے میں آنے والے خودکش حملہ آور اور 2سہولت کاروں کے اسکیچز مکمل ہیں ، حملہ آور کی خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔

  • وزیراعظم کی  پشاور دھماکے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی پشاور دھماکے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکےمیں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی حکام نے پشاور دھماکے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے واقعےسے متعلق ابتدائی تحقیقات اور حساس معلومات سے بھی آگاہ کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دھماکےمیں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کیےجائیں۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی واقعے کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پشاورمسجددھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ متاثرین کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کرتاہوں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کےپی سے کہا ہے وہ ذاتی طور پراہلخانہ سے ملاقا ت کریں اور ذاتی طور پرآپریشنزکی نگرانی، اداروں کیساتھ رابطہ میں ہوں۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ ہمارے پاس تمام معلومات ہیں کہ دہشت گرد کہاں سے آئے، پوری طاقت کے ساتھ دہشتگردوں کا پیچھا کر رہے ہیں۔

    واضح رہے پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں اب تک 62 افراد جاں بحق اور200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

  • پشاور دھماکے کی تحقیقات جاری ،  2مشبہ افراد گرفتار

    پشاور دھماکے کی تحقیقات جاری ، 2مشبہ افراد گرفتار

    پشاور : سی ٹی ڈی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے پشاور دھماکا کیس میں 2مشبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ خودکش حملہ آور اور 2سہولت کاروں کے اسکیچز بھی مکمل کرلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہے ، سی ٹی ڈی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے 2مشبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پہلے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، حملہ آور نے 9ایم ایم پستول استعمال کیا ، جائے وقوع سے انوسٹی گیشن ٹیم کو 7خول ملے ہیں۔

    پولیس ،سی ٹی ڈی کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے زخمیوں کے بیانات قلم بند کیے، پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا ہے۔

    انوسٹی گیشن پولیس نے بتایا کہ رکشے میں آنے والے خودکش حملہ آور اور 2سہولت کاروں کے اسکیچز مکمل ہیں ، حملہ آور کی خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوع سے ملے اعضا کا بلڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔

  • پشاور دھماکے  کا مقدمہ  درج ، دہشت گردی کی دفعات شامل

    پشاور دھماکے کا مقدمہ درج ، دہشت گردی کی دفعات شامل

    پشاور : پشاور کی مسجد میں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات درج کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پشاور دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا ، ایف آئی آر کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

    مقدمہ ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی مدعیت میں درج کیا گیا اور دھماکے کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات درج کی گئیں ہیں۔

    متن میں کہا گیا کہ مسجد کی سیکورٹی چیک کرنے کے بعد ساتھ کی گلی میں پہنچا تو فائرنگ کی آواز سنی، واپس مسجد لوٹا تو پولیس والے زخمی اور دھماکا ہو چکا تھا۔

    ایف آئی آر میں کہا ہے کہ خودکش حملہ آور نے مسجد میں گھس کر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور فائرنگ کے بعد خود کش حملہ نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    اس سے قبل پشاور خودکش حملے کے اندراج مقدمہ کیلئے مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کیا گیا تھا ، متن میں کہا گیا تھا کہ حملہ آور کالے کپڑے پہنے ہوئے تھا، پیدل آیا ، اس کے پاس پستول تھا، حملہ آور کی جانب سے پہلے فائر میں پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    گذشتہ روز پشاور کے مشہور و معروف قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 56 افراد شہید ہوگئے تھے۔

    پویس پی سٹی نے افسوسناک واقعے سے متعلق بتایا تھا کہ دھماکا جامع مسجد کوچہ رسالدار میں اسوقت ہوا جب نمازی جمعے کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے، دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری پھیل گئی اور ہر کوئی اپنے پیاروں کی تلاش میں مارا مارا پھرتا رہا۔

  • پشاور دھماکے کے بعد پنجاب میں سیکیورٹی  ہائی الرٹ

    پشاور دھماکے کے بعد پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    لاہور : پشاور دھماکے کے بعد پنجاب میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، آئی جی پنجاب نے حساس مقامات اور تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار خان نے پشاور دھماکے کے بعد صوبہ بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

    آئی جی پنجاب نے آر پی اوز ،ڈی پی اوزکوحساس مقامات، تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی وپبلک مقامات،تعلیمی اداروں کےسیکیورٹی پلان کاجائزہ لیاجائے اور تمام اضلاع میں سرچ،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔

    گذشتہ روز پشاور کے مشہور و معروف قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 56 افراد شہید ہوگئے تھے۔

    پویس پی سٹی نے افسوسناک واقعے سے متعلق بتایا تھا کہ دھماکا جامع مسجد کوچہ رسالدار میں اسوقت ہوا جب نمازی جمعے کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے، دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری پھیل گئی اور ہر کوئی اپنے پیاروں کی تلاش میں مارا مارا پھرتا رہا۔

    پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان میں بتایا گیا تھا کہ دو نامعلوم حملہ آوروں نے جامع مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس جوان نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • سعودی عرب کی پشاور دھماکے  کی مذمت، لواحقین اور حکومت پاکستان سے اظہارِ تعزیت

    سعودی عرب کی پشاور دھماکے کی مذمت، لواحقین اور حکومت پاکستان سے اظہارِ تعزیت

    ریاض : سعودی عرب نے پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین، حکومت پاکستان اورعوام سے اظہار تعزیت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی اور لواحقین، حکومت پاکستان اورعوام سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

    سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کاخون بہاناناقابل برداشت ہے، عبادت گاہوں پرحملے،دہشت گردی کیخلاف عزم غیرمتزلزل ہے۔

    سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔

    گذشتہ روز پشاور کے مشہور و معروف قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 56 افراد شہید ہوگئے تھے۔

    ایس پی سٹی نے افسوسناک واقعے سے متعلق بتایا تھا کہ دھماکا جامع مسجد کوچہ رسالدار میں اسوقت ہوا جب نمازی جمعے کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے، دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری پھیل گئی اور ہر کوئی اپنے پیاروں کی تلاش میں مارا مارا پھرتا رہا۔

    پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان میں بتایا گیا تھا کہ دو نامعلوم حملہ آوروں نے جامع مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے

  • پشاور دھماکے کی تحقیقات جاری ، پورے علاقے کی موبائل کالز کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

    پشاور دھماکے کی تحقیقات جاری ، پورے علاقے کی موبائل کالز کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

    پشاور : دیر کالونی میں مدرسے میں دھماکے کی تفتیش جاری ہے، پورے علاقے کی موبائل کالز کا ڈیٹا حاصل کرکے دھماکہ سے پہلے اور بعد کی ریکارڈ فون کالز کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ دیر کالونی میں جیوفنسنگ کا عمل جاری ہے ،تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرکے پورے علاقے کی موبائل کالز کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے اور فون کالز کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

    پولیس کی جانب سے دیرکالونی میں سرچ آپریشن کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، دھماکے سے متاثرہ مدرسے میں زیرتعلیم تمام طلباء کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

    پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرکے تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا ہے ،قلمبند بیانات کی مدد سے مدرسے میں بارودی مواد لانے والے ملزم کا خاکہ تیار کیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ روزگرفتار مشتبہ افراد کا ڈیٹا مکمل کرنے کا عمل جاری ہے۔

    یاد رہے دیرکالونی دھماکے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مدرسےاور آنےوالے طلبا کی ریکی کی گئی، گزشتہ روز مدرسے کےغسل خانوں میں مرمتی کام بھی جاری تھا تو مرمتی کام کرنیوالے مزدوروں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

    تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ مدرسے میں زیر تعلیم ایک طابعلم کو حراست میں لے لیا ہے ، جس سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر طلبا کا ریکارڈ ، کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔

    واضح رہے پشاور کے مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں سات افراد شہید اور چھیانوے زخمی ہوگئے تھے ، پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، جس میں پانچ سے چھ کلو کا بارودی مواد شامل تھا جبکہ اے آئی جی بم ڈسپوزل کے مطابق دھماکہ منظم گروپ کی کارروائی لگتا ہے۔

  • پشاور دھماکے کا  مقدمہ درج ، مدرسےمیں زیرتعلیم ایک طالبعلم زیرِ حراست

    پشاور دھماکے کا مقدمہ درج ، مدرسےمیں زیرتعلیم ایک طالبعلم زیرِ حراست

    پشاور : دیرکالونی دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا،  دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، تحقیقاتی ٹیم  نے مدرسے میں زیرتعلیم ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورکی دیر کالونی کی مسجد میں دھماکہ کےدوسرے روزشہر کی فضاء سوگوار ہے، دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ اغہ میر جانی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ہوا، جس میں قتل،اقدام قتل،دہشت گردی،دھماکا خیزمواد کی دفعات شامل کی گئیں۔

    مسجد انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد و مدارس کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے جبکہ پولیس نے شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر نگرانی مزید سخت کردی ہے۔

    دوسری جانب دیرکالونی دھماکے سےمتعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، سی ٹی ڈی، پولیس، قانون نافذکرنیوالےادارےتحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔

    ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مدرسےاور آنےوالے طلبا کی ریکی کی گئی، گزشتہ روز مدرسے کےغسل خانوں میں مرمتی کام بھی جاری تھا تو مرمتی کام کرنیوالے مزدوروں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

    تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ مدرسے میں زیر تعلیم ایک طابعلم کو حراست میں لے لیا ہے ، جس سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر طلبا کا ریکارڈ ، کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔

    مشتبہ شخص کےبیگ رکھنےسےمتعلق عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے جبکہ علاقہ مکینوں کاڈیٹابھی جمع کرلیاگیاہے، متاثرہ مدرسے میں درس و تدریس کا عمل ایک ہفتےتک معطل رہے۔

    یاد رہے پشاور کے مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں سات افراد شہید اور چھیانوے زخمی ہوگئے تھے ، پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، جس میں پانچ سے چھ کلو کا بارودی مواد شامل تھا جبکہ اے آئی جی بم ڈسپوزل کے مطابق دھماکہ منظم گروپ کی کارروائی لگتا ہے۔

  • پشاور دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پشاور دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد : پشاور دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،آئی جی اسلام آباد نے کہا ریڈ زون سمیت دیگرسرکاری وغیرسرکاری عمارات کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے دیرکالونی کے مدرسہ میں دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، آئی جی اسلام آباد نے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ سخت کرنےکی ہدایات جاری کردی ہے۔

    آئی جی اسلام آباد نے کہا ریڈ زون سمیت دیگرسرکاری وغیرسرکاری عمارات کی سیکیورٹی سخت کی جائے، ڈی آئی جی آپریشنز ودیگر افسران ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور امام بارگاہوں،دینی مدرسوں کا دورہ،سیکیورٹی کا جائزہ لیں۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے پشاور دھماکے کے تناظر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا حساس مقامات،عبادت گاہوں،عوامی مقامات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔

    انعام غنی کا کہنا تھا کہ ڈی پی اوزسمیت دیگر افسران سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیں اور تمام اضلاع میں سرچ آپریشنزمیں مزید تیزی لائی جائے۔

    یاد رہے پشاور کے علاقے دیرکالونی کے مدرسہ میں دھماکہ کےنتیجے میں سات افراد شہید اور چھیانوے سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکہ اتنا زوردارتھا کہ پوری عمارت لرزاٹھی۔

    پشاور کے مدرسے میں دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، جس میں پانچ سے چھ کلو کا بارودی مواد شامل تھا جبکہ اے آئی جی بم ڈسپوزل کاکہنا ہے کہ دھماکہ منظم گروپ کی کارروائی لگتا ہے