Tag: پشاور زلمی

  • پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جیت کیلئے پشاور زلمی کو 207 رنز کا ہدف

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جیت کیلئے پشاور زلمی کو 207 رنز کا ہدف

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نوین ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو 207 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے کرکٹ میلے میں آج دو میچز کھیلے جارہے ہیں، پہلے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہے۔

    پہلے میچ میں پشاورل زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس کے بعد گلیڈی ایٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے اوپنر جیسن روئے اور سعود شکیل نے 157 رنز سے آغاز کیا جس میں جیسن نے 75 اور سعود شکیل نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔

     کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں پر 206 رنز اسکور کیے، پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ، محمد ذیشان نے ایک ایک سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں لیں۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ کی ٹیم نئی قیادت کے ساتھ میدان میں اتری ہے، باہمی مقابلوں میں اب تک پشاور زلمی کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 22 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس  میں 12 بار زلمی نے میدان مارا تو گلیڈیئٹرز 9 بار فاتح رہے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • بابر اعظم پریکٹس سیشن میں کتنی گیندیں کھیلتے ہیں؟

    بابر اعظم پریکٹس سیشن میں کتنی گیندیں کھیلتے ہیں؟

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے عالمی کرکٹ میں اپنی کامیابی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں  اس بات  پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ’’پریکٹس انسان کو پرفیکٹ بناتی ہے‘‘۔

    پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ پوڈ کاسٹ میں بابراعظم نے انٹرویو دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا میں روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس سیشن کے دوران 500 سے 600 بالز  کھیلتا ہوں تاکہ شارٹس پر گرفت حاصل ہوسکے۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب فارم میں نہیں ہوتا یا اچھی کارکردگی نہیں دے پاتا تو بعض دفعہ اس نمبر کی تعداد ڈبل جاتی ہے

    بابر اعظم کے مطابق میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پریکٹس اہم ہے کیوں کہ پریکٹس انسان کو پرفیکٹ بناتی ہے ۔

    ویڈیو: غیر ملکی ویمنز کرکٹرز بھی بابر اعظم کی فین

    پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ تنقید ہوتی رہتی ہے لیکن میری کوشش ہے اپنے بلے سے جواب دوں، اسٹرائیک ریٹ میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہا ہوں لیکن ٹائم لگتا ہے۔

    اس کے علاوہ میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ کا کٹ بیگ اتنا بڑا اور بھاری ہے اس میں آپ کیا رکھتے ہیں، جس پر کپتان نے کہا کہ ہمیشہ ایک جملے کہتے ہیں کہ نالائق کے بیگ بھاری ہوتے ہیں۔

    بلاشبہ بابر اعظم کی اس بہترین پریکٹس کا پھل انہیں ملا ہی ہے انہیں دنیا میں ایک بہترین بیٹر سمجھا جاتا ہے اس کے علاوہ انہیں حال ہی میں ان کی شاندار کارکردگی پر آئی سی سی نے انہیں کرکٹر آف دی ایئر کے ایواڈ سے نوازا۔

  • پشاور زلمی کے اسکواڈ میں داسن شناکا کی انٹری

    پشاور زلمی کے اسکواڈ میں داسن شناکا کی انٹری

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے سری لنکن کھلاڑی داسن شناکا  کو پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    داسن شناکا کو ویسٹ انڈین کھلاڑی شیرفین ردرفورڈ کی انجری کی وجہ سے ٹیم شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان پیر 20 فروری کو لاہور قلندرز اسکواڈ جوائن کریں گے۔

    خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی نے 2 میچز کھیلے ہیں اور اسے ایک میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔

  • ریفری نے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی پر جرمانہ عائد کر دیا

    ریفری نے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی پر جرمانہ عائد کر دیا

    پاکستان سُپر لیگ 8 کے پہلے اور دوسرے دونوں میچز میں ٹیمز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور دوسرے میچ میں پشاور زلمی پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    گزشتہ شب کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے گئے میچ میں ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے کیونکہ دونوں فاتح ٹیموں نے ایک اوور مقرر وقت ختم ہونے کے بعد کرایا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی جب کہ افتتاحی میچ میں قلندرز نے ملتان سلطان کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 میں سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل آئیں گے۔

  • پی ایس ایل 8: شکیب الحسن پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل

    پی ایس ایل 8: شکیب الحسن پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل

    بنگلادیش کے آل راؤنڈر ٹائیگر شکیب الحسن ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی فرنچائز پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

    پشاور زلمی نے پی ایس ایل 8 میں شکیب الحسن کو ریزرو سپلیمنٹری پک استعمال کرتے ہوئے لیا ہے، وہ 26 فروری تک ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

    شکیب الحسن آج کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سلیکشن کےلیے دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ آج کراچی کی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے، میچ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوگا۔

  • پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    ڈیرن سیمی کراچی پہنچنے کے بعد خوشگوار موڈ میں وکٹوری کا نشان بنا کر کہتے ہیں کہ ’ میں یہاں اپنے دوسرے گھر پاکستان میں ہوں‘۔

    اس سے قبل گزشتہ روز پشاور زلمی کے کھلاڑی کراچی پہنچے تھے، جس میں پلئیرز  اور کوچز شامل تھے۔

    پشاور  زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز  10 فروری کے بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔ پشاور زلمی پی ایس ایل 8 میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

  • ڈیرن سیمی زلمی سے الگ

    ڈیرن سیمی زلمی سے الگ

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا میلہ کل کراچی اسٹیڈیم میں سجنے جارہا ہے، اور ادھر پشاور زلمی کی ٹیم اپنے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔

    وسیٹ انڈیز کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ڈیرن سیمی پہلے مرحلے میں اپنی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    ڈیرن سیمی کی جگہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جیمز فوسٹر کو پشاور زلمی کا نیا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے، 7 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے جیمز فوسٹر گزشتہ روز کراچی پہنچ چکے ہیں۔

    پی ایس ایل 7 کے لیے ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ ہوں گے، جب کہ ٹیم ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ کے فرائض محمد اکرم سر انجام دیں گے۔

    پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا

    واضح رہے کہ ڈیرن سیمی 6 برس سے پشاور زلمی کے ساتھ بطور کھلاڑی، کپتان اور کوچ ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں، تاہم اب ذاتی مصروفیات کی وجہ سے انھوں نے پشاور زلمی کا حصہ بننے سے معذرت کر لی ہے۔

  • یاسر شاہ اور حسن علی کی سرزنش

    یاسر شاہ اور حسن علی کی سرزنش

    لاہور: پشاور زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی اور اسپنر یاسر شاہ کو نامناسب رویے پر ٹیم مینجمنٹ نے سخت سرزنش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل دونوں بولرز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں کھلاڑی ٹریننگ سیشن کے دوران عجیب و غریب حرکات کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

    ٹیم کے ڈائریکٹر بولنگ کوچ محمد اکرم نے معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حسن علی اور یاسر شاہ کی سرزنش کی اور آئندہ میدان میں ایسی سرگرمیاں کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کی۔

    محمد اکرم کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد انہوں نےدونوں پلیئرز کو بلایا اور ان کی سرزنش کی جب کہ پلیئرز نے بھی تسلیم کیا کہ جو کچھ ہوا وہ ٹھیک نہیں تھا۔

    محمد اکرم نے کہا کہ ایسا رویہ ہمارے معاشرے میں کسی طور پر قابل قبول نہیں اور ہماری روایات اور معاشرتی اقدار کے برخلاف ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم اس معاملے سے آگے بڑھ کر تمام نظریں اور دھیان صرف اور صرف کھیل پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

  • پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پنڈی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے

    پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پنڈی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے

    راولپنڈی: آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7 بجے مد مقابل ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج 18 واں میچ پشاور اور کوئٹہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جس کے لیے تمام انتظامات اور حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    گزشتہ روز پی ایس ایل فائیو کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک اور فتح حاصل کر لی تھی، لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قلندرز کی ٹیم 199 رنز کے تعاقب میں صرف 18.5 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ایونٹ میں لاہور قلندرز کی یہ چوتھی شکست تھی۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم 127 رنز پر ڈھیر، یونائیٹڈ کی ایک اور فتح

    3 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 16 ویں میچ میں قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔ میچ میں لاہور قلندرز نے 210 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، اور پوری ٹیم 172 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ قلندرز کے بولرز نے ابتدا ہی سے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا جس کے باعث وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کٹنگ کے سوا کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، لاہور قلندرز کی پہلی فتح

    اب تک کھیلے گئے 17 میچوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 3، کراچی کنگز نے 3، ملتان سلطان 4، پشاور زلمی 2، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 میچ جیتے، جب کہ لاہور قلندرز ایک میچ جیت چکی ہے۔

  • پاکستانی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کا نیا نام رکھ دیا گیا

    پاکستانی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کا نیا نام رکھ دیا گیا

    کراچی: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرنے اور گراں قدر خدمات پر حکومت نے ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    حکومتی اعلان کے بعد پاکستانی ہونے پر ڈیرن سیمی کا نیا نام بھی سامنے آگیا ہے، پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور اور لیجنڈری بیٹسمین ہاشم آملہ نے بتایا کہ جب سے پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ ہوا ہے ہم ڈیرین کو "سیمیستان” کہہ کر پکارتے ہیں۔

    ایک انٹرویو میں ہاشم آملہ نے بتایا کہ ازراہ مذاق کپتان کو "ڈیرن سیمیستان” کہتے ہیں، ان کی پاکستان کے لیے بڑی خدمات ہیں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے کھلاڑیوں میں شعور اجاگر کیا۔

    ہاشم آملہ نے کہا کہ ڈیرن سیمی کی خدمات کا اعتراف اور سراہنا خوش آئند اقدام ہے، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

    پاکستانی امپائر علیم ڈار کی تعریف کرتے ہوئے ہاشم آملہ نے کہا کہ علیم ڈار پاکستان کا فخر ہیں، میرا ان سے اچھا تعلق ہے، میں سب امپائرز کی عزت کرتا ہوں۔

    کراچی کنگز کے بیٹسمین اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ہاشم آملہ نے کہا کہ بابر اعظم ایک شاندار کرکٹر کے طور پر ابھرے،ان کی کارکردگی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔

    یاد رہے حکومت نے ویسٹ انڈیزکےکھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت دینےکافیصلہ کیا تھا ، ڈیرن سیمی کو23مارچ کواعزازی شہریت اوراعلیٰ سول ایوارڈسےنوازاجائے۔

    خیال رہے ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا اور جب کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو انھوں نے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی۔

    ڈیرن سیمی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار اردو میں پیغام جاری کرتے رہتے ہیں اور پچھلے پانچ سالوں سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔