Tag: پشاور زلمی

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پشاور زلمی پہلی پوزیشن پر

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پشاور زلمی پہلی پوزیشن پر

    دبئی : شاہد آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیدی۔ پشاور زلمی نے پوائٹنس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ایڈیشن ٹو کا ایک اور میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان سپر لیگ ٹو کے سلسلے کا انیسواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا گیا۔

    زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، جواباً زلمی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 19 اعشاریہ 2 اوورز میں مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔

    شاہد آفریدی نے چھکے اور چوکے کی برسات کرکے میلہ لوٹ لیا۔ شاہد آفریدی نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 23 گیندیں کھیل کر 45 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر بلے باز بہترین کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ کیون پیٹرسن اکتالیس اور روسوو نے اڑتیس رنز کی اننگز کھیل سکے، جیت کیلئے پشاور زلمی کو ایک سو انتیس رنز کا ہدف ملا، مطلوبہ ہدف تک پہنچنا پشاور زلمی کیلئے آسان ثابت نہیں ہوا۔

    کامران اکمل چھبیس، محمد حفیظ بائیس رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی نے گراؤنڈ میں قدم جماتے ہی بولرز کے چھکے چھڑا دیئے، پینتالیس رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو دو وکٹوں سے فتح دلا دی۔ جیت کے ساتھ ہی پشاور زلمی نے پوائٹنس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

  • اسلام آباد یونائٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

    اسلام آباد یونائٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

    شارجہ : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی اوپنر سمتھ کے ناقابلِ شکست 71 رنز کی اننگ نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں جاری اہم میچ کے دوران پشاور زلمی کے 136 رنز 9 وکٹوں کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں پر مقررہ ہدف مقررہ اوورز کی آخری گیند پر حاصل کر لیا جس میں اسمتھ اور شین واٹس کے درمیان پارٹنر شپ نے اہم کردار ادا کیا۔

    اسلام یونائیٹڈ کے اوپنر بلے باز اسمتھ نے ناقابل شکست اننگ کھیلتے ہوئے 71 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور فتح اپنے ٹیم کے نام کرلی جب کہ مصباح سمیت دیگر چار بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے کہ شین واٹسن نے آکر اسمتھ کے ساتھ لمبی پارٹنر شپ اننگ کھیلی۔

    شین واٹسن آخری اوور کی سیکنڈ لاسٹ بال پر دوسرا اور فاتحانہ رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ساتویں نمبر پر بلے بازی کرنے والے بٹ نے آخری بال پر رن لے کر ٹیم کی فتح کو ممکن بنایا۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی تھی جس میں آئن مورگن 28 رنز کے سوا کوئی بھی ٹاپ آرڈر بلے باز لمبی اننگ نہیں کھیل سکا جب کہ کپتان کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیل اینڈر پوزیشن پر کھیلتے ہوئے تین چوکوں کی مدد سے 19 رنز بناپائے۔

    تاہم اننگز کے آخری مرحلے میں شاہد آفریدی اور وہاب ریاض نے تیز کھیلنے کی کوشش کی جس کے مدد سے زلمی کی ٹیم 18 گیندوں پر 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور مجموعی اسکور 136 تک پہنچ سکا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد سمیع نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ رمان ریئس نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 19 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے اس وقت پشاور زلمی کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

  • دبئی: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    دبئی: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    دبئی: پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلےکے بعدلاہورقلندرزکو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، ایونٹ میں یہ پشاور زلمی کی دوسری فتح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 59 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر کے سب کو حیران کیا کیونکہ یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا سب سے کم اسکور تھا۔

    اتوار کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جو کہ درست فیصلہ ثابت ہوا اور پوری لاہور قلندر صرف 10 اوورز میں محض 59 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئی۔

    ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو چار رنز کے مجموعی اسکور پر اُس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، تاہم ساتویں اوور کی پہلی بال پر کامران اکمل بھی آوٹ ہوگئے اس طرح 24 کے مجموعی اسکور پر زلمی کی ٹیم چار وکٹ گنوا چکی تھی۔

    شاہد آفریدی نے مورگن کے ہمراہ بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی تو وہ 13 رنز بنا کر 47 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، نئے آنے والے بیٹسمین مجموعی اسکور میں ایک رن اضافے کے بعد آوٹ ہوگئے۔

    پشاور زلمی کے کپتان سیمی 51 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے تو اس طرح پشاور زلمی 7 وکٹ کے نقصان پر آکھڑی ہوئی، تاہم جورڈن اور وہاب ریاض نے محتاط انداز میں کھیل پیش کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ پشاور زلمی نے پی ایس ایل دوسرے ایڈیشن میں اب تک تین میں سے دو میچوں میں فتح اپنے نام کرلی ہے۔

    لاہور قلندرز کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے صرف فخر زمان 33 رنز اور محمد رضوان 11 رنز بنا کر سرفہرست رہے جب کہ عمر اکمل سمیت چار بلے باز بغیر کوئی اسکور بنائے پولین واپس لوٹ آئے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے اسپینر حسن علی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جب کہ کرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور وہاب ریاض، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ سمیٹی جب کہ ایک کھلاڑی رن لیتے ہوئے آؤٹ ہوا۔

  • پی ایس ایل 2017: کراچی کنگز، پشاور زلمی کو پچھاڑنے کے لیے بے قرار

    پی ایس ایل 2017: کراچی کنگز، پشاور زلمی کو پچھاڑنے کے لیے بے قرار

    دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا ہوگا۔ اس سے قبل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی۔

    دبئی کے انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا۔

    میچ سے قبل کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی جس میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے بھی شرکت کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

    واضح رہے کہ یہ لیگ میں کراچی کنگز کا پہلا میچ ہے اور ٹیم اپنے مدمقابل کو پچھاڑنے اور فتح کا جھنڈا گاڑے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    دوسری جانب پشاور زلمی کل کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کھا چکی ہے۔

    آج ایک اور میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی کنگز کی قیادت سری لنکن کھلاڑی کمار سنگا کارا کر رہے ہیں۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، کرس گیل، روی بوپارہ اور مہیلا جے وردنے شامل ہیں۔

    kings-2

    پی ایس ایل 2 کا فائنل لاہور میں منعقد ہوگا۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نےپشاورزلمی کو7وکٹوں سےشکست دےدی

    اسلام آباد یونائیٹڈ نےپشاورزلمی کو7وکٹوں سےشکست دےدی

    دبئی : پاکستان سپرلیگ ایڈیشن 2 کےپہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےپشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔

    پشاور زلمی نےپاکستان سپر لیگ ایڈیشن 2 کےپہلےمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کے لیے191 رنز کا ہدف دے دیا۔

    کامران اکمل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 88 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد سمیع کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کے ڈیوڈ ملان 30 گیندوں پر43 رنزبنا کر واٹسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    پشاور زلمی کے 191رنزکےہدف کےجواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کودوسرے ہی اوور میں 14 کے مجموعی اسکور پر شرجیل خان کا نقصان اٹھانا پڑا،جو صرف ایک رن بنا کر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

    ڈیوائن اسمتھ اور بریڈ ہیڈن نےعمدہ شراکت فراہم کی جس نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری اننگز کا کھیل جب 9.4 اوورز تک پہنچا تو بارش ہوگئی۔

    بارش کےباعث اسلام آباد یونائیٹڈ کو ڈک ورتھ لیوس کے تحت 18 اوورز میں 173 رنز کا ہدف ملا تھا جواس نے 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

    بریڈ ہیڈن تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسمتھ نے بھی ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    واضح رہےکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلےبازبریڈہیڈن کو 73 رنز کی عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

    شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

    لندن : پاکستان کے سابق آل راونڈر اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز پشاورزلمی کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی مستقل ٹیم نہیں ہے کسی بھی فرنچائز نےآفر کی تو دستیاب ہوں گا، صرف پشاور زلمی کی طرف سے کھیلنے کیلئے محدود نہیں۔

    بوم بوم آفریدی نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کو گڈبائے کہنے کا عندیہ دےدیا۔ غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویودیتے ہوئے آفریدی نےکہا کہ پروفیشنل کرکٹرہوں، ایسا نہیں کہ صرف پشاورزلمی کی طرف سے کھیلتا رہوں، کسی بھی فرنچائز نےاچھی آفر کی تو ضرور سوچوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ پشاورزلمی کے ساتھ آگے بڑھنے سے پہلے اونرسے کچھ باتیں طے کرنا ہونگی۔ کچھ چیزیں ہیں جنہیں ٹھیک ہونے کی ضرورت ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ گذشتہ دو سے تین سال بگ بیش لیگ کی پیشکش ٹھکرا رہا ہوں۔ اس سال آفر آئی تو قبول کرلوں گا۔ آفریدی نے کہا کہ ابھی میری کرکٹ ختم نہیں ہوئی۔ مختصر فارمیٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھرکی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیل سکتا ہوں۔

    واضح رہے کہ زلمی کے اونر جاوید آفریدی اور شاہد آفریدی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے۔

     

  • اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کےفائنل میں، پشاورزلمی کوشکست

    اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کےفائنل میں، پشاورزلمی کوشکست

    دبئی : مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاہدآفریدی کی پشاورزلمی کو ہرا کرفائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان سپرلیگ کا فائنل منگل کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کےدرمیان کھیلاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آخری پلے آف میچ میں پشاورزلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    شرجیل خان کی دھواں دھار اننگزنے مصباح الحق کا مان رکھ لیا۔ شرجیل خان کی سینچری اورخالد لطیف کے اٹھائیس رنزکی بدولت اسلام آباد نے پشاورزلمی کو ایک سو چھہتررنز کاہدف دیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، جس میں اوپنر شرجیل خان کی شاندار سنچری بھی شامل ہے۔

    ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز ہی مایوس کن رہا۔ پروفیسر بولرزکو سبق نہ سکھا سکے۔ ڈیوڈ ملان، بریڈ ہوج اورڈیرن سیمی رسمی طورپر وکٹ پر آئے۔

    پشاورزلمی کے نو بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ آفریدی نے سترہ گیندوں پر سینتس رنزکی طوفانی اننگزکھیلی، لیکن آفریدی کے آؤٹ ہوتے ہی پشاورزلمی کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

    عمران خالد نے چار اورآندرے رسل نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ کی دکھائی۔ مصباح الیون نےآفریدی الیون کو پچاس رنز سے ہرا فائنل میں جگہ بنائی۔

    ایونٹ کا فائنل منگل کو سرفرازاحمدکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کےدرمیان ہوگا

    پشاور زلمی الیون میں کپتان شاہد آفریدی، وہاب ریاض ،کامران اکمل ،محمد حفیظ ،جنید خان ،ڈیرن سیمی ،شان ٹیٹ ،جونی بیئر سٹو ،جم ایلن بائی،عامر یامین ،ڈیوڈ مالان ،عمران خان جونیئر ،شاہد یوسف ،عبد الرحمان ،مصدق احمد علی ،حسن علی ،محمد اصغر ،براڈ ہوج ،اصرار اللہ اور تاج ولی شامل تھے۔

    اسلام آباد یونائٹیڈ الیون میں کپتان مصباح الحق سمیت ڈایوئن سمتھ،آندرے رسل ،سیموئل بدری ،محمد عرفان ،بریڈ ہیڈن ،شرجیل خان ،محمد سمیع ،خالد لطیف ،بابر اعظم ،عمران خالد ،کامران غلام ،عمر امین ،سیم بلنگز,رمان رئیس ،احمد بٹ ،اشعر زیدی ،سعید اجمل ،حسین طلعت اور عمر صدیق شامل تھے۔

    پشاور زلمی اننگز

    مجموعی اسکور : 18 اوورز ۔۔ 126/9

    اٹھارہواں اوور : پشاور زلمی کی پوری ٹیم 126 پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئی۔ اور اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو پچاس رنز سے شکست دے دی۔

    پندرہواں اوور : پانچ اوور میں پشاور زلمی کے اسکور میں 35 رنز کا اضافہ ہوا ، ٹوٹل اسکور 101 رنز ہے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔

    دسواں اوور : 33 رنز کے اضافے سے پشاور کا اسکور 64 رنز ہے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین جا چکے ہیں۔

    پانچواں اوور : پشاورزلمی کے پہلے پانچ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رنز ہیں

    اسلام آباد یونائٹیڈ اننگز

     مجموعی اسکور : 20 اوورز ۔۔ 176/3

    بیسواں اوور :  اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ بیس اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنالئے۔ میچ کی خاص بات شرجیل خان کی سنچری ہے، جو پی ایس ایل میں ہونے والی پہلی سنچری ہے۔

    پندرہواں اوور :  اسلام آباد یونائیٹڈ نے 131 رنز اسکور کئے جبکہ اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں

    پہلے دس اوور : اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز ڈیوائن سمتھ اور شرجیل خان وکٹ پرموجود ہیں۔ اور پہلے دس اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 79 رنز ہے،

  • پی ایس ایل کاپہلا مرحلہ، پشاور زلمے12پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پر

    پی ایس ایل کاپہلا مرحلہ، پشاور زلمے12پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پر

    دبئی: پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں شاہد آفریدی کی پشاور زلمی بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی۔

    پاکستان سپر لیگ میں شریک پانچوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی شاندار کارگردگی نے لیگ میں چار چاند لگائے، ایونٹ میں کبھی بولروں کا پلڑا بھاری رہا کبھی بلے بازروں نے بولروں کی خوب درگت بنائی، پاکستان سپر لیگ ٹی ٹوئٹی کا پہلا مرحلہ میں شاندار بولنگ، جاہرانہ بیٹنگ، کھلاڑیوں نے شائقین کرکٹ کے دل موہ لئے۔

    پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا اہم راؤنڈ جمعے سے شروع ہوگا، شاہد آفریدی کی پشاور زلمی آٹھ میں سے چھ میچز جیت کر ٹاپ پر رہی۔

    پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ میں تمیم اقبال اور بولنگ میں وہاب ریاض نے پشاور زلمی کو پوائنٹس ٹیبل سرفہرست بنادیا جبکہ بوم بوم شاہد آفریدی نے بھی شاندار بولنگ سے سب کو حیران کیا۔

     

    سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور چھ ہی میچز جیتے، لیکن پشاور زلمی سے ان کا رن ریٹ کم رہا۔

    کوئٹہ گلیڈیٹرز کے بولر، محمد نواز ہو یا بیٹسمین لیوک رائٹ اپنی شاندار کارگردگی کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے ، پیٹرسن اور احمد شہزاد نے بھی بولروں کی خوب درگت بنائی ۔

     

    مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے آخری میچ میں لاہور کو ہراکر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن برقرار رکھی۔

    اسلام آباد نے چار میچز جیتے اور چار ہی ہارے، اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق قومی ٹیم کے بعد اپنی ٹیم کے لئے بنے مرداں بحران ثابت ہوئے ۔

    شعیب ملک کی کراچی کنگز دو فتوحات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی اور پلے آف راؤنڈ میں بھی پہنچ گئی۔

    کراچی کنگز کے آل راونڈ روی بوپارا کی شاندار پرفامنس بیٹنگ میں سپر ہٹ ، بولنگ میں سپر فٹ رہی، جبکہ بین الاقومی کرکٹ میں واپسی کے بعد محمد عامر کی پہلی ہیٹ ٹرک سے ایونٹ کوٹاپ گئیر لگ گیا۔

    لاہور قلندرز کے چاہنے والے مایوس ہوگئے، لاہور کی ٹیم چھ میچز میں ناکام ہونے کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

    لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئی لیکن عمر اکمل کی پرفارمنس ناقابل فراموش بن گئی، ایونٹ کی تیز ترین نصف سینچری بھی عمر اکمل نے ہی بنائی، کرس گیل صرف ایک میچ میں چلے لیکن  ایسے چلےکہ تمام بولرز کو چلتا کردیا۔

  • شاہد آفریدی کی پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

    شاہد آفریدی کی پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

    شارجہ : شاہد آفریدی کی پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹ سے شکست دے دی، پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی یہ چوتھی کامیابی ہے۔

    میچ میں پشاور زلمے کے تمیم اقبال کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار 80رنز کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ آفریدی کی ٹیم کے حق میں گیا۔ پشاور زلمی نےمیچ سات وکٹ سے جیت کراسلام آباد کوچوتھی شکست کا مزا چکھایا۔

    مصباح الحق کی واپسی بھی ٹیم کو وننگ ٹریک پرنہ لاسکی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پرایک سو باون رنزبنائے۔

    خالد لطیف انسٹھ اورمصباح الحق بتیس رنزکےساتھ نمایاں رہے۔ وہاب ریاض اورمحمد اصغرنے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پروفیسر اورتمیم اقبال کی چھتیس رنزکی شراکت نے جیت کی بنیاد رکھی۔

    تمیم اقبال کی ناقابل شکست اسی رنز کی بدولت پشاورزلمی نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ تمیم اقبال نے گراﺅنڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے اور ناقابل شکست 80رنز بنا کراپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔تمیم اقبال کی اننگز میں 3 چھکے اور6 چوکے شامل تھے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو3 وکٹوں سے ہرا دیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو3 وکٹوں سے ہرا دیا

    دبئی : سرفرازاحمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرنےجیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ پشاور زلمی کو پی ایس ایل میں پہلی شکست کاسامناکرناپڑا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا نے والے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمے کو3وکٹوں سے شکست دے دی۔

    سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا، بولرزنے کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی اوران فارم اوپننگ جوڑی کو چوبیس رنزپرپویلین کی راہ دکھائی۔

    پشاورزلمی کے کپتان شاہدآفریدی کو عمرگل نے کھاتہ کھولے بغیر ہی روانہ کردیا۔ انسٹھ رنزپرپشاورکی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، اس وقت ڈیرن سیمی نے اڑتالیس رنزبناکر اسکورکو ایک سو پینتیس رنزتک پہنچایا۔

    پشاور زلمے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے136رنز کا ٹارگٹ دیا۔ ہدف کے تعاقب میں احمدشہزاد اورلیوک رائٹ نے پینتس رنزکامضبوط آغازفراہم کیا۔

    شان ٹیٹ نے احمدشہزاد اورآفریدی نے لیوک رائٹ کوآؤٹ کرکے میچ میں کم بیک کیا۔ کیون پیٹرسن نے پینتس رنزجوڑکر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا، لیکن پیٹرسن کے آؤٹ ہوتے ہی پشاورزلمی کو میچ میں برتری حاصل ہوگئی۔

    انورعلی نےسنسنی خیز چھکا لگا کرمیچ کا نتیجہ اپنی ٹیم کے حق میں کرلیا۔ آخری اوورمیں چھ گیندوں پرسات رنزدرکارتھے، چگمبوراکے چوکے نے پشاورزلمی کا کام تمام کیا۔ اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے میچ تین وکٹ سے جیت لیا۔