Tag: پشاور سے کراچی

  • پشاور سے کراچی اور اندرون سندھ اسلحہ منتقل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    پشاور سے کراچی اور اندرون سندھ اسلحہ منتقل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : پشاور سے کراچی اور اندرون سندھ اسلحہ منتقل کرنیوالے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم پہلے بھی اسلحے کی اسمگلنگ میں گرفتار ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے بندر روڈ کے علاقے میں انفارمیشن بیسڈآپریشن کرتے ہوئے پشاورسے کراچی اور اندرون سندھ اسلحہ منتقل کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان سے ایک کلاشنکوف اور دیگر اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ملزم احمد اعوان نے سوشل میڈیا پر کلاشنکوف پسند کی اور رقم آن لائن منتقل کی، ملزم محمد احمد پشاور کے اسلام شاہ کیلئے کام کرتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم افضل پہلے بھی اسلحے کی اسمگلنگ میں گرفتار ہوچکا ہے تاہم ضمانت پر ہے اور گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : اسکول بیگ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    یاد رہے اپریل میں سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی کے ایم سی اسپورٹس کپملیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسکول بیگ میں اسلحے کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کارروائی کے دوران کے پی کے پولیس کا حاضر سروس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا تھا۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم ظہرالدین کے اسکول بیگ سے چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ سے ہے، گروہ کراچی سمیت پاکستان میں آن لائن اسلحہ سپلائی کرتا ہے ملزم کے پی کے بس اڈے کے منشی دانیال کے لیے کام کرتا ہے۔

  • پشاور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ لگ گئی

    پشاور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ لگ گئی

    لودھراں: پشاور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ لگ گئی، تیزگام کو پنجاب کے شہر لودھراں میں روک کر ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہر پشاور سے کراچی آنے والی تیز گام ایکسپریس میں آتش زدگی کے باعث ریل گاڑی لودھراں میں روک لی گئی۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ تیز گام ایکسپریس میں آگ کوچ نمبر 20 میں لگی، آگ لگنے پر تیز گام ایکسپریس کو بستی دوران والا پھاٹک کے قریب روک لیا گیا۔

    تیز گام ایکسپریس ٹرین میں وی آئی پی سیلون مکمل طور پر جل گیا، یہ وی آئی پی سیلون کراچی سے ڈی ایس (ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ) ریلوے کو لینے کے لیے لگایا گیا تھا۔

    ریسکیو ذرایع نے بتایا کہ آتش زدگی کے بعد وی آئی پی سیلون تیز گام ایکسپریس سے الگ کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  شیخ رشید وزیر اعظم کا خصوصی پیغام لے کر کل ایران روانہ ہوں گے

    خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کل تین روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے، اور ایرانی صدر حسن روحانی کو وزیرِ اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

    شیخ رشید قازوین تا رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے، ایرانی حکومت نے وزیر ر یلوے کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔