Tag: پشاور فائرنگ

  • پشاور میں شادی کی تقریب سے واپس جانے والوں پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

    پشاور میں شادی کی تقریب سے واپس جانے والوں پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

    پشاور میں شادی کی تقریب سے واپس جانے والوں پر فائرنگ کے نیتجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں فائرنگ کا واقعہ تھانہ پھندو جمیل چوک میں پیش آیا، پولیس کا کہنا واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے، علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیےکوششیں جاری ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 7 افردا کے قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، تھانا پھندو میں رشتہ دار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

    دوسری جانب اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں جمیل چوک پر مسلح ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، چار مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار جاں بحق

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار جاں بحق

    پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہت کہ پشاور میں فائرنگ  کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا، فائرنگ کا واقعہ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں پیش آیا ہے۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    اس کے علاوہ پشاور کے تھانہ پھندو کی حدود میں ایک اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شادی ہال سے جاتے ہوئے گاڑی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/tank-2-brothers-killed-in-shooting/

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے جوبلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

    کراچی میں جوبلی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا جسے اسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ وہ اسپتال منتقلی کے دوران ہی دم توڑ گیا۔

    کراچی پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی، مقتول پولیس اہلکار چاکیواڑہ تھانے میں تعینات تھا۔

  • سرکاری افسر نے بچوں کے سامنے ان کے باپ کی جان لے لی

    سرکاری افسر نے بچوں کے سامنے ان کے باپ کی جان لے لی

    پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر سرکاری آفسر نے بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے باپ کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم عرفان اللہ ایف بی آر میں ایڈیشنل کمشنر ہیں اور فائرنگ کی وجہ کاروباری لین دین بتائی جارہی ہے۔

    فائرنگ کے واقعہ کے بعد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں ملزم کو اسلحہ لہراتے دیکھ جا سکتا ہے اور مقتول کی لاش کے پاس بیوی، بچوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

  • پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  پولیس اہلکار شہید

    پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے تھانہ متھرا کی حدود میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    شہید اہلکار نعیم ایف آر پی میں بطورکانسٹیبل ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ اہلکار کو صبح گھر سے مسجد جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ سے اہلکار نعیم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    گذشتہ روز پشاور میں تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی جانب سے موبائل سکواڈ پر فائرنگ کی گئی تھی ،ملزمان کی فائرنگ سے موبائل آفیسر شہید ہوگیا تھا۔

  • پشاور:فائرنگ سے3اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج، ابتدائی رپورٹ تیار

    پشاور:فائرنگ سے3اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج، ابتدائی رپورٹ تیار

    پشاور: پولیس نے فائرنگ سے شہید تین پولیس اہلکاروں کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق  شہید تینوں پولیس اہلکار پوائنٹ چھوڑ کر بلٹ پروف جیکٹس پہنے بغیر افطاری پرگئے، الرٹ نہ ہونے کی وجہ سے جوابی کارروائی نہ کرسکے۔

    پشتخرہ میں جمعے کے روز پولیس ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اطلاع کے باوجود اہلکار پوائنٹ چھوڑ کر بلٹ پروف جیکٹس پہنے بغیرافطاری کیلئے چلے گئے الرٹ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکار جوابی فائرنگ نہ کرسکے، جس کی وجہ سے حملہ آور علاقہ غیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق چار حملہ آوروں نے افطاری سے بیس منٹ بعد پشتخرہ کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر سولہ سے زائد گولیاں برسائیں، جس میں تین پولیس اہلکار سمیت چار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔

    دوسری جانب پولیس پر حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی، جس میں دہشت گردی کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

  • پشاور : دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری اور 3 پولیس اہلکار شہید

    پشاور : دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری اور 3 پولیس اہلکار شہید

    پشاور: پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے آیس آئی سمیت تین پولیس اہلکار اور ایک شہری شہیدا ور دو شدید زخمی ہو گئے ۔

    گشت پر مامور پولیس اہلکار افطار کےلئے ایک ہوٹل کے باہر بیٹھے تھے کےسفید رنگ کی کار میں سوار دہشتگردوں نے ان پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں تین پولیس اہل کار اور ایک شہری موقع پرجبکہ تیسرا کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، سی سی پی او پشاور کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سےحملہ آورسربندکی جانب فراروہ گئے جن کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔

  • پشاور:رشید گڑھی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    پشاور:رشید گڑھی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    پشاور : رشیدگڑھی میں فائرنگ سے تین افرادجاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

     پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے رشید گڑھی چوک کے قریب ایک  گھر میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔