پشاور : حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے نومولود کے اغوا میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، ملزمان نے گائنی وارڈ سے بچہ اغوا کرکے والدین کو دوسری بچی تھمادی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے نومولود کے اغوا کے معامل پر پولیس نے اغوا میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اےایس پی نایاب معیز نے بتایا کہ پولیس نےسی سی ٹی وی کیمروں کی مددسےملزمان کی نشاندہی کی۔
نایاب معیز کا کہنا تھا کہ نومولود بچے اور مدعی والدین کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایاگیا،ڈی این اے رپورٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے حقائق سامنے آنے پر مغوی بچے کو اصل والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اےایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے گائنی وارڈ سے بچہ اغوا کرکے والدین کو دوسری بچی تھمادی تھی تاہم گرفتارملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔