Tag: پشاور پولیس لائن

  • پشاور: پولیس لائن دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی شہید ہوگئے

    پشاور: پولیس لائن دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی شہید ہوگئے

    پشاور میں پولیس لائنز مسجد دھماکےمیں زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی فضل الرحمان لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج تھے ان کا تعلق مردان کےعلاقہ منگا درگئی سے ہے۔

    ڈی ایس پی کے انتقال کے بعد پولیس لائنز مسجد کےدھماکے میں شہداء کی تعداد 86 ہوگئی۔

    واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور  پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکہ ہوا تھا  جس کے نتیجے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 87 افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکے کے بعد بڑی پابندی عائد

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں پولیس لائن مسجد میں بلٹ پروف جیکٹ پہن کر داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں‌ دھماکے کے بعد پولیس لائن مسجد میں بلٹ پروف جیکٹ پہن کر داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    اس حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ ہیلمٹ کیساتھ بھی پولیس لائن مسجد میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی۔

    اس سے قبل پشاور دھماکے کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں ، جس میں بتایا گیا تھا کہ دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

    تفصیلات میں بتایا گیا کہ خود کش بمبار نے مسجد کے پُرانے حصے میں دھماکہ کیا، مسجد کے پُرانے حصےّ میں کوئی پِلر موجود نہ تھا، دیوار یں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں۔

    دھماکے کی وجہ سے دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ تر شہادتیں ہوئیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خود کش بمبار اور نیٹ ورک کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ نیٹ ورک تک رَسائی حاصل کی جا رہی ہے۔