Tag: پشاور کا دورہ

  • عمران خان آج  تاریخی ایڈورڈز کالج پشاور میں طلبہ سے خطاب کریں گے

    عمران خان آج تاریخی ایڈورڈز کالج پشاور میں طلبہ سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج تاریخی ایڈورڈز کالج پشاور میں طلبہ سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے۔

    دورے میں عمران خان تاریخی ایڈورڈ کالج میں طلبہ سے خطاب کریں گے، سابق وزیراعظم کو طلبہ سے خطاب کی دعوت ایڈورڈ کالج کی انتظامیہ کی طرف سےدی گئی ہے۔

    گذشتہ روز مظفرآباد آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وزیراعظم شہباز اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف امریکا میں مہنگےمہنگے ہوٹلزمیں ٹھہرا،کانپیں ٹانگنےوالی بلاول بھی امریکا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث سندھ کےایسےحالات ہیں کہ گھرتباہ،فصلیں تباہ ہوچکی، متاثرین سڑکوں پر پڑے ہیں مگر بلاول صاحب امریکا جاکرپتا نہیں کون سی کہانی سنارہےہیں؟

    چئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں کال دینے والاہوں، اپنی تیاری مکمل کرلو، آزاد کشمیر نے بھی میرےساتھ آنا ہے، آپ نے بچوں اور ملک کے مستقبل کیلئے میرے ساتھ نکلنا ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے، جہاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ کے پی اور گورنر سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزیراعظم کو امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی اور ایک ماہ کی کارکردگی اور 100روزہ پلان کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    گورنرخیبرپختونخوا فاٹا ریفارمز سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں ضمنی انتخابات سمیت دیگر امور زیر غور آنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے 7 اگست کو عمران خان ہیلی کاپٹرکیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے پشاور آفس میں پیش ہوئے تھے، نیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان نے 74گھنٹے سرکاری ہیلی کاپٹر غیر سرکاری دوروں کیلئے استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 2 فروری کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے پر نیب کے سربراہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کوانکوائری کاحکم دیا تھا۔