Tag: پشاور

  • آرمی پبلک اسکول کے طلباء  وطن واپس پہنچ گئے

    آرمی پبلک اسکول کے طلباء وطن واپس پہنچ گئے

    پشاور: آرمی پبلک اسکول میں ہمت اور بہادر ی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء چین کے دس روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    جرات اور بہادری کی داستان رقم کرنے والے آرمی پبلک اسکول پشاور کے بہادر بچوں نے چین کا سفر کیا، دس روزہ تعلیمی اورتفریحی دورے میں بچوں نے چین کے درالحکومت بیجنگ، ہانگ کانگ سمیت مختلف شہروں میں گئے۔

    جہاں انہوں نے مختلف سیاحتی مقامات دیوار چین، میوزیم، بیجنگ زو وغیرہ کی سیر کی، بچوں نے چینی خلائی مرکز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے خلابازوں سے ملاقات کی ۔

    بچوں کی تفریح کیلئے اسپیشل ڈرگن شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔

    بیجنگ میں پاکستانی ایمبیسی کالج کی جانب سے بچوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا، جسمیں بچوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ثابت قدم رہنے کے عزم کو دہرایا۔

  • پشاور: ناردن بائی پاس پرناکہ بندی، اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

    پشاور: ناردن بائی پاس پرناکہ بندی، اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

    پشاور: نادرن بائی پاس پرناکہ بندی کے دوران بھاری اسلحےسے بھری گاڑی پکرلی گئی، اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا۔

    پشاورمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، پشاور نادرن بائی پاس کے قریب ناکہ بندی پر خفیہ اطلاع پرعلاقہ غیرسے آنےوالی ایک کارکی تلاشی لی گئی۔

    تلاشی کے دوران کارسے چوبیس کلاشنکوف، تیس پستول اورسینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔

    پولیس نے دوملزمان اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق برآمداسلحہ علاقہ غیرسے پنجاب اسمگل کیاجارہا تھا۔ تاہم خفیہ اطلاع پربروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی گئی۔

    پولیس کے مطابق اسلحہ لاکھوں روپے مالیت کا ہے جبکہ گرفتارکئے گئے دوملزمان کا تعلق علاقہ غیرسے ہے، جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • پشاور:آرمی پبلک اسکول کے اطراف گرینڈ سرچ آپریشن،متعدد افراد  گرفتار

    پشاور:آرمی پبلک اسکول کے اطراف گرینڈ سرچ آپریشن،متعدد افراد گرفتار

    پشاور:  آرمی پبلک اسکول کے اطراف گرینڈ سرچ آپریشن میں افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے، ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔

    سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد پشاور میں دہشتگردوں کے خلاف متواتر کارروائیاں جاری ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے اطراف گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں غیر قانونی طور پر مقیم پانچ افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار افرادکے قبضے سے تین پستول، بارہ رائفلز اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے، مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشن کے مطابق سرچ آپریشن میں ستر گھروں کی جیو ٹریکنگ کے ذریعے تصدیق کی گئی، آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔

  • پشاور: ائیرپورٹ حملے کا دہشت گرد ساتھیوں سمیت مارا گیا

    پشاور: ائیرپورٹ حملے کا دہشت گرد ساتھیوں سمیت مارا گیا

    پشاور: ائیرپورٹ پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کیمیا گل دو ساتھیوں سمیت مارا گیا، دہشت گرد نے جون دو ہزار چودہ میں ائیرپورٹ پر حملہ کیا تھا۔

    پشاور متنی سے ملنے والی لاشیوں کی شناخت ہوگئی،  تینوں لاشیں مطلوب دہشت گردوں کی ہیں، جو باچا خان ائر پورٹ حملے سمیت پولیس فورسسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

    پشاور میں جون دو ہزار چودہ میں باچا خان ائیر پورٹ پر جہاز پر فائرنگ کے واقعے میں انکشافات اس وقت سامنے آئے جب 6 روز قبل متنی کے علاقے سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنھیں تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کیا گیا تو 6 روز بعد لاشیوں کی شناخت ہوئی۔

    جس  سے پتہ چلا کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد تھے اور یہ دہشت گرد ایئر پورٹ حملے میں بھی ملوث تھے، جن کے نام کمیا گل اور اس کے دو ساتھیوں نور محمد اور شیر محمد ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تینوں دہش گردوں کا تعلق خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم سے ہے ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کیمیا گل اور ہلاک دو ساتھی کوہاٹ روڈ پولیس اورشیخ محمد گرڈ اسٹیشن حملوں سمیت دہشتگردی کے متعددوارداتوں میں مطلوب تھے، کیمیا گل اور اسکے ساتھیوں نے جون دو ہزار چودہ میں باچا خان ائیر پورٹ پر جہازوں پر بھی فائرنگ کی تھی۔ دہشت گرد پر پشاور کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات بھی درج تھے۔

  • پشاور: بھتہ خوری کے الزام میں خاتون گرفتار

    پشاور: بھتہ خوری کے الزام میں خاتون گرفتار

    پشاور: تاریخ میں پہلی بار خاتون بھتہ خور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پشاور میں بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار خاتون لبنی کی تصویر اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، وہ لیلی کے نام سے تاجروں کو فون کرکے بھتے کا مطالبہ کرتی تھی۔

    خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری کے الزام میں پہلی بار ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، پشاور کے علاقے ماشو خیل سے دو روز پہلے گرفتار ہونے والی خاتون کا نام لبنٰی ہے اور وہ فرسٹ ائیر کی طالبہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون لیلٰی کے نام سے تاجروں کو فون کرکے بھتے کا مطالبہ کرتی تھی اور بھتہ نہ ملنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی تھی۔ لبنٰی اپنے رشتہ دار سے بھی دس لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کرچکی ہے۔

    لیلی تاجروں سے بھی کروڑوں روپے بھتے کا مطالبہ کرچکی ہے۔

  • ہزاروں افراد کےشناختی کارڈبلاک کیخلاف اے این پی کی ریلی

    ہزاروں افراد کےشناختی کارڈبلاک کیخلاف اے این پی کی ریلی

    پشاور: ہزاروں افراد کےشناختی کارڈبلاک کرنےکےخلاف ایے این پی نےاحتجاجی ریلی نکالی۔اےاین پی رہنماہارون بلورنےمطالبہ کیا ہےکہ نادرا پچھتر ہزار پختونوں کےبلاک شناختی کارڈبحال کرے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورمیں قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی قیادت میں نکلنے والی ریلی اندرون شہر سے شروع ہو کرگل بہار میں نادرا دفتر کے سامنےختم ہوئی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون بلور کا کہنا تھا کہ پختون قوم نے اتنی قربانیاں دیں اور نادرا انہی کو پاکستانی شہری ماننے سے انکارکر رہی ہے ۔

    ہارون بلور کا کہنا تھا کہ بلاک کئے گئے شناختی کارڈ فوری بحال کئے جائیں ورنہ اے این پی صوبہ کی سطح پر احتجاج کرے گی۔

  • پشاور: متنی کے علاقے سے 3 لاشیں برآمد

    پشاور: متنی کے علاقے سے 3 لاشیں برآمد

    پشاور: نواحی علاقے متنی میں تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق تینوں افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

    مقامی پولیس کے مطابق الصبح اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس کارروائی کی، جہاں سے تین افراد کی لاشیں ملی، پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضے میں لے لیا، جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، مارے جانے والے افراد کی لاشیں بیس سے بتیس سال کے درمیان ہے۔

    پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔

  • اساتذہ کے صبرکا پیمانہ لبریز : تین مارچ سے تمام اسکول بند کرنے کا اعلان

    اساتذہ کے صبرکا پیمانہ لبریز : تین مارچ سے تمام اسکول بند کرنے کا اعلان

    پشاور: خیبرپختونخوا کے اساتذہ سراپا احتجاج، تین مارچ سے صوبے بھر میں اسکول بند کرنےکااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں اسکولوں پرحملے،سیکیورٹی کے مسائل ابھی مشکل سے ہی نمٹے تھے کہ مگراب پھر نئے مسائل کھڑے ہوگئے۔

    خیبرپختونخواہ کے اساتذہ نے اعلان کیا ہے کہ تین مارچ سے صوبے بھر کے اسکول بند کر دیئے جائیں گے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے فرائض بھی ہم سنبھالیں ،پولیو ورکربھی ہم ہی بنیں اوردیگر کئی ذمہ داریاں بھی نبھائیں مگر ہمارے مسائل کسی کونظر نہیں آتے۔

    آل ٹیچرزکوآرڈنیشن کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ جب تک اسکیل نہیں بڑھایا جائےگا، اساتذہ ڈیوٹی نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں کا مقصد  ٹیچرز کی سروس اسٹرکچر کی حصولی ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہا کہ حتجاجی تحریک کا پہلا مظاہرہ  کے پی کے وزیر اعلیٰ کے ضلع نوشہرہ سے شروع کیا جائیگا۔ آخری احتجاج میں پچیس مارچ کو صوبے کے تما م اساتذہ دھرنا دینگے۔

  • پاک چین اقتصادی راہداری اہم مسئلہ ہے سنجیدہ لیا جائے، اسفند یارولی

    پاک چین اقتصادی راہداری اہم مسئلہ ہے سنجیدہ لیا جائے، اسفند یارولی

    اسلام آباد: اے این پی کےسربراہ اسفندیار ولی نےکہا ہےکہ پاک چین اقتصادری راہداری اہم مسئلہ ہے، اسے سنجیدہ نہ لیاگیا تونتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

     کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں اسفندیار ولی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری پر پلاننگ کمیشن کے روٹ پر تعمیر کی جائے۔

     انہوں نے کہا کہ کوئی جماعت پاک چین کوریڈور کی مخالف نہیں ،لڑائی روٹ کی تبدیلی پرہے، اسفندیار ولی نے کہا کہ پاکستان میں غلاموں کی طرح نہیں رہیں گے۔

     انہوں نے کہا کہ حکومت بدلتے ہی پاک چین روٹ بھی تبدیل ہوگیا، انکا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد ساری سیاسی قیادت نواز شریف کےساتھ تھی ،آج اسے پیچھےدھکیلا جا رہا ہے۔

  • پشاور: امام بارگاہ سےبی ڈی یو نے پانچ دستی بموں کو بھی ناکارہ بنادیا

    پشاور: امام بارگاہ سےبی ڈی یو نے پانچ دستی بموں کو بھی ناکارہ بنادیا

    پشاور: امام بارگاہ سے تحقیقاتی ٹیموں نے اہم شواہد اکھٹے کرلیے، بی ڈی یو نے پانچ دستی بموں کو بھی ناکارہ بنایا۔

    پشاور امام بارگاہ سے تحقیقاتی ٹیموں نے اہم شواہد اکھٹے کیے جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ نے خودکش حملہ آور کے جسم سے خودکش جیکٹ اتاری اور مسجد سے ملنے والے پانچ دستی بموں کو بھی ناکارہ بناگیا۔

    بی ڈی یو کے مطابق حملے میں تین خودکش جیکٹس استعمال ہوئیں جس میں ہر جیکٹ میں پانچ سے چھ کلوگرام بارودی مواد موجود تھا جبکہ پانچ دستی بموں کو ایک ساتھ ناکارہ بنایا گیا۔

    واضح رہے آج نماز جمعہ کے وقت حیات آباد میں پاسپورٹ آفس کے قریب امام بارگاہ مسجد امامیہ میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق جبکہ 50افراد زخمی ہوگئے ہیں۔