Tag: پشاور

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری

    پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے رنگوں کے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دیدی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کےلئے کے پی کے حکومت کی تیاریاں جاری ہیں ۔

    الیکشن کمیشن نےبھی نئے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دے دی،انتخابی عمل کو شفاف اورآسان بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئےآٹھ مختلف رنگوں کے کا غذات نامزدگی استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    ذرائع کےمطابق جنرل کونسلر کےلئےسفیدبیلٹ پیپر استعمال ہو گا، جبکہ خواتین کیلئےگلابی رنگ کے بیلٹ پیپر استعمال کئے جائیں گے،لیبر کونسلرکےلئےسبز رنگ اوراقلیتی کو نسل کے لئے بھورےرنگ کے بیلٹ پیپر فراہم کئے جائیں گے۔

    ڈسٹرکٹ کو نسل کی نشستوں کے لئےنارنجی رنگ کے بیلٹ پیپراورضلع تحصیل اور ٹاون کو نسلز کیلئے نیلےرنگ کے بیلٹ پیپرزچھاپنےکافیصلہ کیاگیاہے۔

  • پشاور: پولیس کی بروقت کارروائی،10کلو وزنی بم ناکارہ

    پشاور: پولیس کی بروقت کارروائی،10کلو وزنی بم ناکارہ

    پشاور: پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دس کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا۔

    پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، بم ڈسپوزل یونٹ نے بَروقت کارروائی کرکے ڈی آئی خان کلاچی روڈ پر سڑک کنارے نصب دس کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔

    اےآئی جی پشاور شفقت ملک کا کہنا ہے کہ بم ریموٹ کنٹرولڈ تھا، جس کے پھٹنے سے بڑا جانی ومالی نقصان ہوسکتا تھا۔

  • خیبرپختونخواہ حکومت نے چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام منظوری دیدی

    خیبرپختونخواہ حکومت نے چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام منظوری دیدی

    پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام کے لیے نوارب روپے کے فنڈزجاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    وزیراعلی پرویزخٹک کی زیرصدارت محکمہ توانائی کے پن بجلی بورڈاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شانگلہ،دیرپائیں،مانسہرہ،سوات،چترال سمیت دیگراضلاع میں چھوٹے پن بجلی گھرتعیمرکیے جائینگےجس سے توانائی کے بحران کے خاتمے میں مددملے گی۔

     اس موقع پروزیراعلی خیبرپختونخواہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ صوبائی حکومت اپنے انتخابی ایجنڈے پرعمل درآمدکویقینی بنائےگی اوراس مقصدکے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائینگے وزیراعلی پرویزخٹک نے بتایاکہ اس منصوبے سے عوام کولوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات ملے گی جبکہ صنعتی ترقی کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔

  • پشاور:ایف سی کی گاڑی کو حادثہ، اہلکار سمیت2جاں بحق، 63زخمی

    پشاور:ایف سی کی گاڑی کو حادثہ، اہلکار سمیت2جاں بحق، 63زخمی

    پشاور: متنی روڈ پر ایف سی کی گاڑی سے ٹینکر ٹکرا گیا، بس اور ٹینکر تصادم میں اہلکارسمیت دوافراد شہید اور تریسٹھ جوان زخمی ہوگئے ہیں۔

    پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں سیکورٹی اہل کاروں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، افسوسناک حادثے میں متعدد جوان زخمی ہوئے، کمانڈنٹ ایف سی لیاقت خان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہل کاروں کی گاڑی اچانک سامنےسے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکر ا گئی۔

    حادثہ ٹینکر ڈرائیور کی کوتاہی کے سبب پیش آیا ۔

    حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا، اسپتال منتقل کئے جانے والے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

  • مڈ ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں،مولانافضل الرحمان

    مڈ ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں،مولانافضل الرحمان

    پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے ملک میں وسط مدتی انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں گرینڈ جرگے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان پرخود کش حملے سیکیورٹی فورسز کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مستقبل تاریک ہے، ملک میں انتخابات وقت مقررہ پرہی ہوں گے۔مڈ ٹرم الیکشن کا امکان نہیں۔

  • بارڈرپرکشیدگی کے باوجود آپریشن جاری رہیگا،عاصم باجوہ

    بارڈرپرکشیدگی کے باوجود آپریشن جاری رہیگا،عاصم باجوہ

      پشاور:آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،اور آپریشن کی کارروائیوں کے بعد پشاور میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار آئی ایس پی آر  کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوہ نے پشاور میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں ںے کہا کہ آپریشن خیبر ون کے نام سے دتہ خیل میں ہونے والی کارروائی میں پورا علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا ہے۔

    کارروائی کے دوران چوالیس دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا  اور فی الحال  اکا خیل میں موسم کی خرابی کے باعث کارروائی روک دی گئی ہے، ڈی جی عاصم باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کریگی اور ہر طرح کی دہشت  گردی اور دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن ضربِ عضب میں اب تک گیارہ سو کے قریب دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک سو نناوے کے قریب دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجود آپریشن ضربِ عضب کو جاری رکھا جائے گا،اور ہماری توجہ دہشت گردوں کے خاتمے پر مرکوز رہے گی۔

    انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے گذارش کی کہ جہاں بھی کوئی مشتبہ شخص یا کوئی چیز دیکھیں تو  فوری طور پر سیکیورٹی فورسز کو ضرور مطلع کریں، عاصم باجوہ نے کہا کہ سر زمیں پاکستان کو کسی قسم کی دہشت گردی کیلئے کسی کو بھی استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

  • نئےپاکستان والےبےگھرافرادکوبھول گئے،اسفند یارولی

    نئےپاکستان والےبےگھرافرادکوبھول گئے،اسفند یارولی

    پشاور :اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی کہتے ہیں نئےپاکستان کی بات کرنےوالےبےگھرافرادکوبھول گئے،جو غلطیاں ہوگئیں ان کی نہیں کل کی بات کرنی ہے۔

    پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی اسلام آباد میں کرسی کی لڑائی چل پڑی، اس دوران حکومت کو آئی ڈی پیز یاد نہ رہے۔

    افسوس ہوتا ہے کہ وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت نے اتنے بڑے انسانی المیے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں کلئیر کئے گئے علاقوں میں لوگوں کی واپسی کا فوری اعلان کیا جائے۔

  • پشاور : پلازہ میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا

    پشاور : پلازہ میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا

    پشاور: یونیورسٹی روڈ پر پلازے کی دوسری منزل پر رکھے گئے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بَر وقت پہنچ کر شہریوں کو بڑے نقصان سے بچالیا ہے، پولیس کے مطابق مارٹر گولے پر مشتمل بم کو کمپیوٹر کے مانیٹر میں چھپایا گیا تھا، پلازہ کمپیوٹر کی خرید و فروخت کا سب سے بڑا مر کز ہے۔

    پولیس نے پلازہ میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

  • پاک افغان بارڈرپرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    پاک افغان بارڈرپرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    پشاور: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجینسی میں پاک افغان بارڈر پرسرحد پارسے مارٹرشیل فائر کئے گئے.

    جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مارٹرگولہ گرنے سے ایک گھر بھی تباہ ہوگیا،ذرائع کے مطابق مذکورہ مارٹرشیل دہشت گردوں  کی جانب سے فائر کئے گئے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں تحریک طالبان کی جانب سے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

  • کو ہستان وڈیواسکینڈل کیس: پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    کو ہستان وڈیواسکینڈل کیس: پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    پشاور: کو ہستان وڈیو اسکینڈل کیس میں پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سماجی کارکن فرزانہ باری کی سپریم کورٹ میں زیر التواء درخواست کے فیصلہ تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داسوکو اس کیس کی سماعت سے روک کر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

    جسٹس سیٹھ وقار اور جسٹس مسز ارشاد قیصر پر مشتمل ڈبل بنچ نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داسوکو اس کیس کی سماعت سے روک کر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

    عدالت نے اپنے فیصلہ میں سماجی کارکن فرزانہ باری کی سپریم کورٹ سے درخواست پر فیصلہ آنے تک کاروائی سے روکا ہے۔وڈیو میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی خواتین کے ورثاء کی دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا یا ہے۔