Tag: پشاور

  • عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو وائرس کا مرکز قرار دیدیا

    عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو وائرس کا مرکز قرار دیدیا

    :      عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو وائرس کا مرکز قرار دے دیا۔

    عالمی ادارہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان بھر میں پائے جانے والے نوے فیصد پولیو کیسز کا جینیاتی تعلق پشاور سے جاملتا ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں دو ہزار بارہ کے برعکس دو ہزار تیرہ میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    پولیو وائرس کے حوالے سے قائم علاقائی ریفرنس لیبارٹری کے نتائج کے مطابق پاکستان میں سامنے آنے والے اکیانوے کیسوں میں تراسی کا جینیاتی تعلق پشاور سے ملتا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ گذشتہ چار سالوں کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے سیوریج کے چھیاسی نمونوں میں سے بہتر مہلک پولیو وائرس کے نمونے پائے گئے۔

    گذشتہ چھ ماہ میں پشاور کے مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیو وائرس پائے گئے، پشاور میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران پولیو کے پینتالیس کیس سامنے آئے ہیں۔

    پشاور اور قبائلی علاقوں میں پولیو وائرس کے تباہ کن پھیلاوٴ کے باعث قبائلی علاقوں میں گذشتہ برس پینسٹھ بچے معذور ہوگئے تھے، عالمی ادارہ صحت نے اس صورتحال کے پیش نظر متواتر بہترین معیار کی پولیو ویکسین مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جس کی سخت مانیٹرنگ کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

     

  • پشاور دھماکے کا مقدمہ نامعلوم تخریبکاروں کیخلاف درج

    پشاور دھماکے کا مقدمہ نامعلوم تخریبکاروں کیخلاف درج

    پشاور میں تبلیغی مرکز دھماکے کا مقدمہ تھانہ مچمی میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا جبکہ علاقہ کو کلئیر قرار دے دیا گیا۔

    پشاور پولیس کے مطابق پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقہ کی مکمل تلاشی کے بعد تبلیغی مرکز کو کلئیر قرار دیدیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ تھانہ مچمی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تبلیغی مرکز کی انتظامیہ خود مرکز پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتی تھی، اب تبلیغی مرکز کو سیکورٹی بھی فراہم کر دی جائے گی۔

  • شکیل آفریدی کے کیس سے متعلق تاریخ سے آگاہ نہیں کیا گیا، وکیل سمیع اللہ

    شکیل آفریدی کے کیس سے متعلق تاریخ سے آگاہ نہیں کیا گیا، وکیل سمیع اللہ

    ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت کشمنر ایف آر سی کے پاس ہونی تھی، انہیں تاریخ سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت سے متعلق تاریخ سے آگاہ نہیں کی گئی، جس کے باعث وہ کمشنر اید آر سی کے پاس پیش نہ ہوسکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز ایف سی کمشنر سے ڈاکٹر شکیل آفریدی اگلی تاریخ کے لئے رابط کریں گے، ڈاکٹر شکیل آفریدی پر کالعدم تنظیموں کے مالی معاونت کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
       

  • پشاور : تبلیغی مرکز میں دھماکہ ، چھ جاں بحق، متعدد زخمی

    پشاور : تبلیغی مرکز میں دھماکہ ، چھ جاں بحق، متعدد زخمی

    پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھماکہ ہوا ہے جس مین اب تک 6 افراد جاں بحق اور پینتالیس کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ میں واقع تبلیغی مرکز میں نمازِ مغرب کے دوران دوسری منزل پر ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کی آ واز دور دور تک سنی گئی۔

    دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئی اور  زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کرنا شروع کیا ۔

    اسپتال انظامیہ کے مطابق اب تک پینتالیس کے قریب زخمی لائے گئے ہیں جن مین سے  چھ افراد دم تور چکے ہیں اور بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکے کے بعد مرکز کی انتظامیہ نے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد نمازِ مغرب دوبارہ ادا کی گئی

    بم ڈسپوزل اسکورڈ کے مطابق بم گھی کے ڈبے چھپایا گیا تھا۔ اور ایک ستون کے اُوپر رکھا گیا تھا ۔

    ہسپتال انتظامیہ نے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔

     

  • پشاور:دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنا دیا

    پشاور:دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنا دیا

    پشاور میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنادیا۔

    پشاور صدر نوتھیہ کوٹلہ محسن خان میں بم کی اطلاع پر بم ڈسبوزل یونٹ نے علاقے کا محاصرہ کرکے ریت کی بجری میں نصب میزائل کو جدید ریمورٹ کے زریعے ناکارہ بنادیا۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردی نے کسی بڑی دہشت گردی کے لیے میزائل کو ریت کی بجری مین چھپا رکھا تھا، جسے کسی اور علاقے میں منتقل کیا جانا تھا۔

     

  • پشاور:اے این پی کے رہنما میاں مشتاق پر حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل

    پشاور:اے این پی کے رہنما میاں مشتاق پر حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل

    پشاور میں اے این پی کے رہنما میاں مشتاق پر حملے کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے مکمل کرلی، حملہ آور تربیت یافتہ ٹارگٹ کلرز تھے جبکہ امیر مقام پر حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا۔

    پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیر میں اتوار کے روز عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں مشتاق فائرنگ سے دوساتھیوں سمیت جاں بحق ہوئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی، جو موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

    ملزمان نے نائن ایم ایم اور تیس بور کی پستولوں سے گاڑی پر دس گولیاں فائر کیں، رپورٹ کے مطابق حملہ آور تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر تھے، جنھوں نے تمام گولیاں گاڑی کے فرنٹ پر ماری، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    دوسری جانب شانگلہ میں وزیراعظم کے مشیر انجیئر امیر مقام پر حملے کا مقدمہ بھی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں زین العابدین، عمر خان اور حبیب مالک ملزمان نامزد کئے گئے، بتایا جاتا ہے نامزد تینوں ملزمان دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں شانگلہ پولیس مطلوب تھے۔

  • پشاور:بچے کے اغواءو قتل میں ملوث ملزمان کو دو بارعمر قید

    پشاور:بچے کے اغواءو قتل میں ملوث ملزمان کو دو بارعمر قید

    پشاور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 10سالہ بچے کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزموں کو دو بار عمر قید کی سزا سنا دی ۔10 اپریل 2013ء کو تھانہ ہشتنگری کی حدود سے ملزم علی رضا، بختیار اور یاسر شہزاد نے 10سالہ شعیب کو اغواء کرکے اس کے والدین سے 5 لاکھ روپے تاوان ادائیگی کا مطالبہ کا تھا تاوان کی رقم وصول کرلینے کے باوجود ملزموں نے شعیب کو قتل کرکے اس کی لاش کو تیزاب پھینک کر مسخ کردیا تاکہ لاش کی شناخت ممکن نہ رہے۔۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تینوں ملزموں کو دو بار عمر قید کی سزا سنادی۔

     

  • پشاور: نادرا کے عملے کی بے جا ضد، بزرگ شہری کی جان لے لی

    پشاور: نادرا کے عملے کی بے جا ضد، بزرگ شہری کی جان لے لی

    پشاور میں نوکر شاہی کی بے جا ضد نے بزرگ شہری کی جان لے لی ، شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے زبردستی دفتر بلایا گیا، جس کے باعث بیمار شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    پشاور کے لاہوری محلے میں رہائش پزیر ساٹھ سالہ غلام غوث کے شناختی کارڈ کی مدت پوری ہوچکی تھی، غلام غوث کا بیٹا اپنے والد کے شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے نادرا کے دفتر گیا تو اہلکاروں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے درخواست گزار کا دفتر آنا ضروری ہے۔

    اب بیٹے نے لاکھ کہا کہ اس کے والد کی عمر زیادہ ہے اور صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ سخت موسم میں نادرا کے دفتر آسکے لیکن نادرا کے عملے نے اس کی ایک نہ سنی اور اپنی ضد پر اڑا رہا، غلام غوث کا بیٹا اسے لے کر نادرہ کے دفتر پہنچا، جہاں سخت سردی سے بوڑھے غلام غوث پر دورہ پڑ گیا اور وہ چل بسا۔

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بزرگ شہری مراعات کے حقدار ہیں لیکن سرکاری دفاتر کے عملے کی لاعلمی کے باعث اکثر بزرگ شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
           

  • پشاور: آتشزدگی کے بعد دیوار گرنے سے 3افراد زخمی

    پشاور: آتشزدگی کے بعد دیوار گرنے سے 3افراد زخمی

    پشاور میں صدر کے علاقے نوتیہ مینا لنڈابازار میں آتشزدگی سے درجنوں دکانیں جل کر خاکستر جبکہ آگ لگنے والے مقام پر دیوار گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق علیٰ الصبح پشاورمیں صدر کے علاقے نوتیہ مینالنڈا بازارمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی چودہ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا۔

    تاہم اسی دوران آگ سے متاثرہ مقام پر دیوارگرنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر لیڈی ڈیفرن اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، متاثرہ دکانوں میں زیادہ تر جوتے اور کپڑوں کی دکانیں شامل ہیں۔
       

  • پشاور: سینٹرل جیل میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ اضافی نفری تعینات کر ی گئی

    پشاور: سینٹرل جیل میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ اضافی نفری تعینات کر ی گئی

    پشاور سینٹرل جیل میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ اضافی نفری تعینات کر ی گئی ہے اور سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

    بنوں اور ڈی آئی خان جیل پر حملوں کے بعد پشاور سینٹرل جیل کو موصول ہو نے والی دھمکیوں کی وجہ سے پشاور سینٹرل جیل میں پاک آرمی اور پولیس کی بھا ری نفری دوبارہ تعینات کر دی گئی ہیں۔

    چند روز قبل پشاور سینٹرل جیل میں قید کا لعدم تنظیم لشکر اسلام اور کا لعدم نفاذ شریعت محمدی کے کا رندوں کے درمیان ہا تھ پا ئی ہو ئی تھی اور کئی قیدی زخمی بھی ہوئے، جس کے بعد پشاور سینٹرل جیل میں پا ک آرمی اور کمانڈوذ نے سرچ آپریشن کیا ۔

    دونوں کا لعدم تنظمیوں کے قیدوں کے مابین لڑائی کی وجہ سے پشاور سینٹرل کے سپریڈنڈنٹ اعتزازخان کے خلا ف صوبائی حکومت کی جا نب سے انکوائری بھی کی جاری ہے۔