Tag: پشپا ٹو

  • بالی ووڈ کے پاس پشپا جیسی فلم بنانے کے لیے دماغ نہیں، انوراگ کشیپ

    بالی ووڈ کے پاس پشپا جیسی فلم بنانے کے لیے دماغ نہیں، انوراگ کشیپ

    بالی ووڈ فلمساز انوراگ کشیپ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے پاس پشپا جیسی فلم بنانے کے لیے دماغ ہی نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز انوراگ کشیپ نے صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ کو کچھ نہیں سمجھتے، وہ پشپا بھی نہیں بنا سکتے وہ نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے پاس فلم بنانے کا دماغ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ والے نہیں سمجھتے کہ فلم سازی کیا ہوتی ہے، پشپا صرف سو کمار ہی بنا سکتا ہے۔

    انوراگ کشیپ نے کہا کہ جنوب میں وہ فلم سازوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور انہیں فلمیں بنانے کے لیے بااختیار بناتے ہیں، یہاں ہر کوئی ایک یونیورس بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن کیا وہ یونیورس کو سمجھتے ہیں اور وہ اس میں کتنے معمولی ہیں؟

    فلمساز نے کہا کہ یہی انا ہے جب آپ یونیورس بناتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ خدا ہیں۔

    یاد رہے کہ پشپا 2 تیلگو فلم انڈسٹری کی 2024 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے جس نے بھارت سمیت دنیا بھر سے خوب کمائی کی ہے۔ اس فلم میں تیلگو سپر اسٹار الو ارجن اور رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

  • الو ارجن کی گرفتاری پر متاثرہ اہلخانہ کا بڑا بیان آگیا

    الو ارجن کی گرفتاری پر متاثرہ اہلخانہ کا بڑا بیان آگیا

    بھارتی ساؤتھ انڈین فلم اسٹار الو ارجن کی گرفتاری پر متاثرہ خاندان کا بیان سامنے آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار الو ارجن کی گرفتاری اور عبوری ضمانت کے بعد متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ وہ کیس واپس لینا چاہتے ہیں۔

    آنجہانی ریوتی کے شوہر، بھاسکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں مقدمہ واپس لینے کے لیے تیار ہوں، مجھے گرفتاری کے بارے میں علم نہیں تھا اور الو ارجن کا اس بھگدڑ سے کوئی تعلق نہیں جس میں میری بیوی کی موت ہوئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اس دن سندھیا تھیٹر گئے تھے کیونکہ ان کا بیٹا فلم دیکھنا چاہتا تھا لیکن یہ الو ارجن کی غلطی نہیں کہ وہ تھیٹر میں تھے۔

    بھاسکر نے مزید کہا کہ پولیس نے انہیں اداکار کی گرفتاری کے بارے میں مطلع نہیں کیا تھا، ان کی گرفتاری کے بارے میں فون پر ایک نیوز اپ ڈیٹ سے پتا چلا جب میں اسپتال میں تھا، الو ارجن کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا اور میں کیس واپس لینے کے لیے تیار ہوں۔

    واضح رہے کہ حیدر آباد میں فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں الو ارجن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطاق خاتون کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے تھیٹر میں پیش آیا تھا، پریمئیر کے دوران بھگدڑ مچنے سے 39 سالہ خاتون جاں بحق اور اسکا بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا۔

    واقعے کے خلاف پولیس نے تھیٹر انتظامیہ، الو ارجن اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز تھیٹر کے مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب اداکار الوارجن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد الو ارجن کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کے پریمیئر میں اداکار اور ان کی ٹیم کی موجودگی کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

    حیدر آباد کے ڈپٹی کمشنر پولیس نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاندان کی شکایت پر بی این ایس سیکشن 105 اور 118 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • پشپا ٹو نے 2 دن میں ہی پشپا ون کی مجموعی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا!

    پشپا ٹو نے 2 دن میں ہی پشپا ون کی مجموعی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا!

    پشپا ٹو نے کمائی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا بینچ مارک قائم کردیا ہے، فلم صرف دو دن میں پشپا ون کی کمائی سے آگے نکل گئی۔

    ساؤتھ سپراسٹار الو ارجن کی فلم پشپا ٹو: دی رول باکس آفس پر حیرت انگیز کارنامے انجام دے رہی ہے، فلم نے پشپا ون کی لائف ٹائم کمائی کو محض دو دنوں میں ہی پیچھے چھوڑتے ہوئے 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرتے ہوئے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔

    سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے الو ارجن کے اسٹارڈم میں چار چاند لگادیے ہیں، بھارتی اور عالمی باکس آفس پر یہ الو ارجن کی سب سے بڑی اوپننگ فلم بن گئی ہے۔

    پشپا ٹو نے صرف دو دنوں میں عالمی باکس آفس پر 421 کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کی ہے جو اب تک کسی بھی فلم کا ریکارڈ ہے جبکہ فلم کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں پشپا ٹو کی گراس انکم 449 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

    2021 میں فلم کا پہلا پارٹ ریلیز ہوا تھا جس نے کورونا کی صورتحال کے باوجود کافی اچھا بزنس کیا تھا، فلم نے تین سال قبل عالمی باکس آفس پر مجموعی طور پر 350کروڑ روپے کی لائف ٹائم کمائی کی تھی۔

    اس کلکشن میں سے 313.8 کروڑ روپے پشپا ون نے بھارت سے کمائے تھے جبکہ فلم کی اوورسیز کلکشن 36.3 کروڑ روپے تھی۔

    پشپا ٹو میں الو ارجن کے ساتھ ساتھ رشمیکا مندانہ اور فہد فاسل نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں، فلم کو جس طرح شائقین کی جانب سے پسندیدگی سے نوازا جارہا ہے اس سے واضح ہے کہ یہ کمائی میں بھارتی سینما کی بڑی بڑی فلموں کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

  • ’پشپا‘ کے اللو ارجن کو ہالی ووڈ سے آفر آگئی

    ’پشپا‘ کے اللو ارجن کو ہالی ووڈ سے آفر آگئی

    ساؤتھ انڈین فلم ’پشپا دی رائز‘ کے اداکار اللو ارجن کو ہالی ووڈ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکار اللو ارجن ’مارول سنمیاٹک یونیورس‘ یا ’ڈی سی یونیورس‘ سے ہالی ووڈ میں قدم رکھ سکتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اللو ارجن نے ہالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار سے امریکی ریاست نیویارک میں اس وقت ملاقات کی جب وہ انڈین ڈے پریڈ میں شرکت کررہے تھے۔

    واضح رہے کہ ’پشپا ٹو‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ بھی جاری ہے فلم کی کاسٹ میں رشمیکا مندنا اور فہد فاضل شامل ہوں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)

    اداکار فہد فاضل نے اپنے کردار کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ پشپا ٹو میں ایک ’منفرد‘ کردار ادا کریں گے جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا کردار فلم کے دوسرے حصے میں تھا لیکن پھر ڈائریکٹر سوکمار نے مجھے فون کیا اور کہا کہ ’میں ایک ٹیزر دینا چاہتا ہوں۔

    فہد فاضل کے مطابق پہلے انہوں نے ایک سین کرنا تھا جو بعد میں ڈھائی سین میں بدل گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pushpa-feve-world-nepals-cricketer/

    یاد رہے کہ پشپا دی رائز نے تین سو کروڑ‌ سے زائد کا بزنس کیا تھا اور پشپا ٹو 2 دسمبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔