Tag: پلاؤ

  • آج دستر خوان کو مزیدار یخنی پلاؤ سے سجائیں

    آج دستر خوان کو مزیدار یخنی پلاؤ سے سجائیں

    بریانی یوں تو ہر شخص کو پسند ہوتی ہے، تاہم کبھی کبھار منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے چاولوں کو ہلکے نمک مرچ کے ساتھ بھی کھانا چاہیئے جو ذائقے میں کسی طور بریانی سے کم نہیں ہوتے۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار یخنی پلاؤ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    گوشت: آدھا کلو

    چاول: آدھا کلو

    نمک: حسب ذائقہ

    پسا ہوا ادرک لہسن: 1 کھانے کا چمچ

    سونف: 1 چائے کا چمچ

    ثابت دھنیہ: 1 چائے کا چمچ

    ثابت کالی مرچیں: 6 سے 8 عدد

    لونگ: 4 سے 6 عدد

    دار چینی: 2 انچ کا ٹکڑا

    ہری مرچ: 6 سے 8 عدد

    ہرا دھنیا: آدھی گڈی

    پودینہ: آدھی گڈی

    تیل: آدھی پیالی

    ترکیب

    سب سے پہلے گوشت کو صاف دھو کر 4 پیالی پانی ڈال کر ابالنے رکھ دیں۔

    جب ابال آجائے تو اس میں سونف، دھنیا، ثابت کالی مرچ اور ایک پیاز ڈال دیں۔

    پانی جب 3 پیالی رہ جائے تو گوشت نکال کر علیحدہ رکھ لیں اور یخنی کو چھان لیں۔

    ہرا دھنیہ، پودینہ اور ہری مرچوں کو ملا کر باریک پیس لیں۔

    دیگچی میں تیل کو درمیانی آنچ پر 1 سے 2 منٹ گرم کریں۔

    لونگ اور دار چینی ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں۔

    اس میں ادرک، پسا ہوا ہرا مصالحہ اور گوشت ڈال کر چار سے پانچ منٹ بھونیں۔

    اب چاول اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور یخنی ڈال دیں۔

    درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں پھر ہلکی آنچ پر 5 سے 7 منٹ دم پر رکھ دیں۔

    دم ہونے کے بعد گرما گرم نکال کر سرو کریں۔

  • بادام پلاؤ تیار کرنے کی ترکیب

    بادام پلاؤ تیار کرنے کی ترکیب

    پلاؤ چاولوں کی ایسی ڈش ہے جس میں مصالحوں کی مقدار بریانی کے مقابلے میں کم رکھی جاتی ہے اور یہ زود ہضم بھی ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں پلاؤ کو مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو بادام کا پلاؤ تیار کرنے کی ترکیب بتا رہے ہیں جو نہایت آسان ہے۔

    اجزا

    کشمش و بادام: 1 پاؤ

    گوشت: 1 کلو

    دھنیہ: آدھا چھٹانک

    گھی: آدھا کلو

    ادرک: 1 چھٹانک

    زعفران: 2 ماشہ

    پیاز: آدھا پاؤ

    سیاہ مرچ: 4 ماشہ

    لونگ: 4 ماشہ

    الائچی: 4 ماشہ

    ترکیب

    سب سے پہلے گوشت کی یخنی تیار کر لیں۔ گوشت کو لونگ اور یخنی سے دو تین مرتبہ بگھاریں۔

    اس کے بعد باقی پیاز کو گھی میں تل لیں۔ پھر صاف پیاز اور آدھا شوربہ آنچ پر رکھیں، جب گاڑھا پن تھوڑا سا رہ جائے تو اتار لیں اور گھی ملا کر تہہ بنائیں۔

    اسے چاول، نمک اور لونگ ڈال کر جوش دیں۔ جب آدھا گل جائے تو ہلا کر تہہ ڈالیں اور اوپر سے پیاز کا شوربہ اور یخنی اس طرح پھیلا کر ڈالیں کہ چاولوں میں پھیل جائے۔

    آٹے سے پتیلی کا منہ بند کر کے دم پر رکھ دیں۔

    تھوڑی دیر بعد کھول کر پسی ہوئی زعفران ڈال دیں اور کشمش بھون کر اوپر سے چھڑک دیں اور منہ ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر رکھیں۔

    دم دینے کے بعد مزیدار بادام پلاؤ گرما گرم سرو کریں۔