Tag: پلازمہ تھراپی

  • ‘پاکستان میں اب تک 200  سے زائد کورونا کےمریضوں کا پلازمہ تھراپی سے علاج’

    ‘پاکستان میں اب تک 200 سے زائد کورونا کےمریضوں کا پلازمہ تھراپی سے علاج’

    کراچی : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے علاج کیلئے اب تک ملک بھر میں دو سو سے زائد افراد کو پلازمہ لگایا جاچکا ہے،پلازمہ تھراپی کیلئےروز تین سو درخواستیں آرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بغیر ویکسین اور دوا کے وائرس کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں، پلازمہ کے ذریعے لوگوں کی جانیں بچانےکی کوشش ہورہی ہے ، 200 سے زائد افراد کو پلازمہ لگایا جاچکا ہے۔

    ڈاکٹر طاہرشمسی کا کہنا تھا کہ کوروناسےمتاثر80سے90فیصد افراد کی وینٹی لیٹرز سے واپسی نہیں ہوتی، دیگرممالک میں جدید مشینری،تجربہ کار عملہ ہے وہ بھی کنٹرول نہیں کرپارہا۔

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے اسپیشلٹ نے کہا کہ پلازمہ دینےوالے شاید ہماری بات سمجھ نہیں پارہے ، صحت یاب ہونیوالے مریض پلازمہ نہیں دے رہے، پلازمہ کیلئے روزانہ 300سےزائددرخواستیں مل رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس: ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے علاج کا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ 80 فیصدمریض پلازمہ لگنے سے صحت یاب ہوجاتےہیں، مہنگی دواؤں کے بجائے پلازمہ کے اخراجات انتہائی کم ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرشمسی نے کہا کہ 80 فیصد افراد وینٹی لیٹر پرجانے سے پہلے ٹھیک ہوجاتے ہیں، پی سی آر منفی ہونےکےکم سے کم دو ہفتے بعد پلازمہ دیا جاسکتا ہے، پلازمہ دینے سے صحت یاب مریض کو کوئی جسمانی نقصان نہیں ہوتا۔

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے اسپیشلٹ کا کہنا تھا کہ صحت یاب افراد نے ایک بارپلازمہ دیا تو 2 مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے، پلازمہ اکٹھے کرنے کا انتظام مختلف شہروں میں ہورہا ہے، صحتیاب ہونے والے افراد ہر ہفتے پلازمہ عطیہ کرسکتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا ڈاکٹر چیختے رہےکہ لاک ڈاؤن کریں، ہم نے ان کا مذاق اڑایا، حکومت کی طرف سے پلازمہ دینے کےاخراجات خود برداشت کررہی ہے۔

    خیال رہے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے علاج کا فیصلہ کرلیا، ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ہر نئے اسپتال کو پلازمہ تھراپی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پلازمہ سے علاج کی اپیل اب کسی ادارے کی نہیں بلکہ حکومت کی اپیل ہے۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے علاج کا فیصلہ

    کرونا وائرس: ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے علاج کا فیصلہ

    کراچی: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے کرونا وائرس کے علاج کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ پلازمہ سے علاج کی اپیل اب کسی ادارے کی نہیں بلکہ حکومت کی اپیل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے علاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ ہر نئے اسپتال کو پلازمہ تھراپی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پلازمہ سے علاج کی اپیل اب کسی ادارے کی نہیں بلکہ حکومت کی اپیل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہے، ایک شخص کے پلازمہ سے 2 افراد کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں، ایک شخص ایک ہفتے بعد دوبارہ پلازمہ دے سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 83 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 255 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 385 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 702 ہوگئی ہے۔

  • پلازما تھراپی نے حیران کن نتائج دینا شروع کر دیے

    پلازما تھراپی نے حیران کن نتائج دینا شروع کر دیے

    حیدرآباد: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کی شروع کردہ پلازما تھراپی نے حیران کن نتائج دینا شروع کر دیے ہیں، حیدر آباد میں ایک اور مریض کو پلازما لگا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے مریض میں کامیاب پلازما تھراپی کے بعد حیدرآباد سول اسپتال میں 64 سالہ ایک خاتون مریضہ کو پلازما لگا دیا گیا۔

    کراچی کے جناح اسپتال میں پلازما تھراپی کے ذریعے کرونا وائرس کا ایک مریض صحت یاب ہو گیا تھا، جس کے بعد سول اسپتال حیدرآباد میں بھی اس کا تجربہ کیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 6 مئی کو نوشہرو فیروز سے لائی گئی مریضہ کو پلازما لگایا گیا، جس کے بعد مریضہ کی حالت بہتر ہوئی ہے۔

    پلازما تھراپی ، کرونا کے مریضوں کیلئے حوصلہ افزا خبر

    سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس میں مبتلا خاتون کی صحت کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، بلڈ پریشر، نبض کی رفتار اور خون میں آکسیجن کی مقدار کی چیکنگ جاری ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل 53 سالہ مریض کی کامیاب پلازمہ تھراپی کی گئی تھی، ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ پلازما تھراپی سے 86 فی صد کامیابی مل گئی ہے۔

    پلازما تھراپی پیسیو ایمونائزیشن کا طریقہ کار ہے، جس میں کرونا کے مریض کو دوسرے لیکن صحت یاب کرونا مریض کے خون سے نکالا گیا پلازمہ لگایا جاتا ہے، کرونا کے مریضوں میں اس کا استعمال چین نے 20 جنوری کو شروع کیا تھا جس کے کامیاب نتائج سامنے آئے تھے۔ اب این آئی بی ڈی نے پاکستان میں بھی اس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

  • بڑی کامیابی ، پاکستان میں کورونا کےعلاج کیلیے کل سے پلازمہ تھراپی کا فیصلہ

    بڑی کامیابی ، پاکستان میں کورونا کےعلاج کیلیے کل سے پلازمہ تھراپی کا فیصلہ

    کراچی: جناح اسپتال میں کورونا کےعلاج کے لیے کل سے پلازمہ تھراپی کا فیصلہ کرلیا گیا، ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہرشمسی نے کہا کہ جناح اسپتال کراچی میں پہلی بار کلینکل ٹرائل شروع کررہا ہے، کوویڈ کے ایک مریض کو 4 گھنٹے میں پلازمہ لگادیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں کوروناکےعلاج کے لیے کل سے پلازمہ تھراپی کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ چند دن میں پلازما پیسیو امیونائزیشن تھراپی شروع کردی جائے گی۔

    اس حوالے سے جناح اسپتال اوراین آئی بی ڈی کےدرمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے گئے ، جناح اسپتال کی سیمی جمالی جبکہ این آئی بی ڈی کے طاہر شمسی نے دستخط کیے۔

    جناح اسپتال میں پلازمہ تھراپی پر2ڈکٹروں کو فوکل پرسن مقررکردیاگیا ہے جبکہ جناح اسپتال کی سربراہ سیمی جمالی پلازمہ تھراپی کی نگران ہوں گی۔

    ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہرشمسی نے کہا کہ خوشی ہےاین آئی بی ڈی کو کوویڈ19کے علاج کے لیے مقرر کیا گیاہے، جناح اسپتال کراچی میں پہلی بار کلینکل ٹرائل شروع کررہا ہے۔

    ڈاکٹر طاہرشمسی نے بتایا کہ کوویڈ کے ایک مریض کو 4 گھنٹے میں پلازمہ لگادیا جائے گا ، انشااللہ 2 سے4 دن میں مریض میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔

    بعد ازاں این آئی بی ڈی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی جناح اسپتال پہنچے اور جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈایریکٹرڈاکٹر سیمی جمالی سے ملاقات کی ، ملاقات میں پیسو ایمونائزیشن کےحوالے سےمختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ، محکمہ صحت سندھ کو پیش رفت سے مکمل آگاہ اور منظوری لی جائے گی۔

  • کرونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں بھی پلازمہ تھراپی کی منظوری

    کرونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں بھی پلازمہ تھراپی کی منظوری

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں بھی کرونا وائرس کے علاج کے لیے صحت یاب مریضوں کے خون کا پلازمہ استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی، حکام جلد اس طریقہ علاج کو شروع کردیں گے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دبئی میں محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے خون سے پلازمہ لے کر دیگر مریضوں کا علاج کریں گے۔

    محکمہ صحت کے حکام نے یہ اعلان اس وقت کیا جب متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے شکار افراد کے لیے اس طریقہ علاج کی منظوری دی ہے۔ یہ طریقہ علاج جو کنوالسنٹ پلازمہ تھراپی کہلاتا ہے، اسی ہفتے کسی بھی وقت شروع کردیا جائے گا۔

    دبئی ہیلتھ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر یونس کاظم کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے دبئی کے اسپتالوں میں اس طریقہ علاج کے پروٹوکول متعارف کروا دیے ہیں تاکہ وائرس کی روک تھام کی جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ دبئی محکمہ صحت کے اسپیشلائزڈ ڈاکٹروں نے پلازمہ تھراپی کے لیے عالمی معیار کے مطابق طریقہ کار اختیار کیا ہے۔

    ڈاکٹر کاظم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بھی قواعد و ضوابط وضع کر لیے گئے ہیں کہ کون پلازمہ عطیہ کر سکتا ہے اور کس مریض کو اس طریقہ علاج کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دبئی محکمہ صحت نے یہ اقدام عالمی میڈیکل نتائج کی بنیاد پر اٹھایا جن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کے خون میں کرونا کے خلاف اینٹی باڈی پیدا ہوتے ہیں جو اس وائرس کو روکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق کرونا وائرس سے مکمل صحتیاب ہونے والے مریضوں کے خون میں وائرس کے خلاف لڑنے والے اینٹی باڈی زیادہ تعداد میں ہوتے ہیں، جب وائرس کے شکار مریضوں کے جسم میں یہ پلازمہ شامل کیا جاتا ہے تو وہ کورونا کے جراثیم کی شناخت کر کے اس پر حملہ کرتا ہے۔

    ڈاکٹر کاظم نے مزید بتایا کہ امریکی محکمہ خوراک و صحت نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پلازما تھراپی کے طریقہ علاج سے مریضوں کے صحتیاب ہونے کی رفتار میں تیزی آئی اور ان کو اسپتال میں بہت کم دن رکھنا پڑا۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اب تک کرونا وائرس کے 4 ہزار 123 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ وائرس سے 22 اموات ہوچکی ہیں۔