Tag: پلان

  • چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف کیا پلان ہے؟ نسیم شاہ نے بتا دیا

    چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف کیا پلان ہے؟ نسیم شاہ نے بتا دیا

    پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت سے مقابلے میں ٹیم کا پلان بتا دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت سے 23 فروری کو ہونے والے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستانی حکمت عملی بتا دی۔

    پریس کانفرنس میں صحافی نے سوال کیا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آ رہا۔ پاکستان نے دبئی میں اس سے مقابلے کے لیے کیا پلاننگ کی ہے۔

    نسیم شاہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں ایسی کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی کہ انڈیا کے خلاف کیا کرنا ہے، سب کھلاڑیوں کی یہی سوچ فوکس ہے کہ ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کیونکہ پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلیں گے تو آگے جائیں گے۔ کس طرح فائنل اور پھر فائنل جیتیں ، ایک میچ سوچنے سے صرف دباؤ آتا ہے ٹارگیٹ حاصل نہیں ہوتا، ہم سب کا ٹارگیٹ پورا چیمپئنز ٹرافی ہے۔

    یہ حقیقت ہے کہ پاکستان اور بھارت میچ پریشر والا میچ ہوتا ہے اور اس میں جو جتنا دباؤ برداشت کرتے ہوئے پرسکون ہو کر بنیادی کرکٹ کھیلے گا وہی سب سے بہترین کھیل پیش کرے گا۔

    نسیم شاہ نے کہا کہ اس میچ سے قبل گراؤنڈ سے باہر بھی بڑی ہائپ ہوتی ہے، کھلاڑیوں کو میدان میں اس ہائپ کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے لیکن ہمارا ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ پورا ٹورنامنٹ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اب تک کوئی ایسی بات نہیں ہوئی کہ انڈیا کے خلاف میچ میں کیا کرنا ہے۔ سب کھلاڑیوں کا فوکس اس بات پر ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلنی اور فائنل میں پہنچ کر ٹرافی جیتنی ہے۔

    پاکستانی پیسر نے کہا کہ اگر صرف ایک میچ کا ہی سوچیں گے تو دباؤ آئے گا۔ ہم بھارت کے خلاف بھی کسی خاص پلاننگ کے ساتھ نہیں اتریں گے بلکہ دیگر ٹیموں کیخلاف جیسے کھیلتے ہیں، اسی سوچ کے ساتھ انڈیا کے خلاف بھی میدان میں جائیں گے۔

    نسیم شاہ نے یہ بھی کہا کہ اگر گزشتہ چند سالوں میں قومی ٹیم کی کارکردگی دیکھی جائے تو 2021 میں ہم نے کافی کلوز میچز کھیلے اور بعض اوقات تو ایسا لگا کہ میچ ہمارے ہاتھ میں تھا اور غلطی سے ہاتھ سے نکل گیا۔ بطور ٹیم اور کھلاڑی سب نے ان غلطیوں کا جائزہ لے کر سدھارا ہے اور مشن یہی ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کرکٹ کھیلنی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/naseem-shah-media-talk-pitches/

  • اسکولز سے متعلق عمان حکومت نے اہم ہدایات جاری کر دیں

    اسکولز سے متعلق عمان حکومت نے اہم ہدایات جاری کر دیں

    مسقط: عمان حکومت نے اسکولز کھولنے سے متعلق پلان تیار کر لیا جس کے تحت ایک کلاس روم میں 16 بچوں کو پڑھایا جاسکے گا۔

    عمان کی وزارت تعلیم کی جانب سے تیار کیے گئے منصوبے کے مطابق ہر کلاس روم میں 16 طلبا کے ساتھ دوبارہ اسکولز کھولے جاسکتے ہیں،اس طرح کرنے سے بچوں اور عملے میں کرونا کے پھیلاؤ کو کم سے کم کیا جاسکے گا۔

    وزارت تعلیم کے سیکرٹری عبد اللہ البسعیدی نے کہا کہ اسکول کھلنے کے بعد بچوں کو کلاس رومز میں اور آن لائن دونوں طرح سے پڑھایا جائے گا،انگریزی، ریاضی اور سائنس کے لازمی مضامین اسکول میں جبکہ دیگر مضامین آن لائن پڑھائیں جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسکولز میں طلبا کی حفاظت کے لیے ہیلتھ پروٹوکول کا اطلاق کیا جائے گا تاکہ طلبا کو کرونا وائرس سے بچایا جاسکے۔

    وزارت تعلیم کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی اور بھارتی اسکولوں نے حکمت عملی تیار کی ہے۔

    اسٹیئرنگ کمیٹی برائے پاکستان اسکولز کے چیئرمین محمد ضیاء الحق صدیقی نے کہا کہ ہمارے پاس فی کلاس 40 سے 45 طلبا ہیں، لہذا ہم ان طلبا کو دو بیچوں میں تقسیم کریں گے، پہلے بیچ کو صبح کی شفٹ اور دوسرے کو دوپہر کی شفٹ میں پڑھایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس پھر بھی کچھ طلبا رہ جاتے ہیں جنہیں کسی بھی بیچ میں جگہ نہیں مل پاتی تو ہم ان کو متبادل دن میں اسکول میں پڑھائیں گے۔

    محمد ضیاء الحق نے مزید کہا کہ صرف انگریزی،ریاضی اور سائنس جیسے بنیادی مضامین کلاس رومز میں جبکہ اردو، دینی علوم اور معاشرتی علوم کے مضامین آن لائن پڑھائیں جائیں گے۔

  • ہمیں کوئی شک نہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت میں پلان ہوا، وزیراعظم

    ہمیں کوئی شک نہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت میں پلان ہوا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی شک نہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت میں پلان ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے ایک رات پہلے کوئی ٹی وی دیکھتا تو سمجھتاحکومت کا آخری دن ہے۔انہوں نے اسمبلی میں ساتھ دینے پر خواتین ارکان اور اقلیتی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر شاہد،اسٹاک مارکیٹ کے تین سیکیورٹی گارڈز خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے قربانیاں دے کر دشمنوں کا بڑ اپلان ناکام بنایا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی جیسا منصوبہ بنایاگیا تھا،ہمیں کوئی شک نہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت میں پلان ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد حملے سے نمٹنے کے لیے ہماری پوری تیاری تھی۔

    وزیراعظم پاکستان نے انٹیلی جنس ایجنسیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقتور ملک اس طرح کا حملہ نہیں روک سکتا تھا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے 5 ہزار ارب روپے اکھٹا کرنا تھا،ہمیں ایک ہزار ٹریلین روپے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

    لاک ڈاؤن سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات کا اندازہ لوگ پوری طرح نہیں لگا سکتے،ہم نے وہ لاک ڈاؤن نہیں کیا جتنا ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا، غریب لوگوں کی زندگی آسان بنانے کے لیے لاک ڈاؤن کو جلدی کھولا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاور سیکٹر ملک پر اس وقت سب سے بڑا عذاب بنا ہوا ہے،پاور سیکٹر کے تمام کنٹریکٹس اور قرضہ ہماری حکومت سے پہلے کا ہے،پاور سیکٹر کو ٹھیک کرنے کے لیے بڑے چینجز کرنا پڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اداروں میں اصلاحات ناگزیر ہے،پی آئی اے ،ریلوے، اسٹیل ملز سب ادارے نقصان میں ہیں،بند مل کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 34ارب روپے دے چکے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک اداروں کوٹھیک نہیں کرتے تو ہم اور نیچے کی طرف جائیں گے،اب اداروں میں اصلاحات کریں گے یا پھر برے وقت کا سامنا کریں گے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ میرا ہر بیان اٹھا کر دیکھ لیں ہر جگہ کہا پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا میرا وژن ہے،جنرل اسمبلی میں پہلی بار کسی نے بتایا کہ ریاست مدینہ کیا تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں بتایا ریاست مدینہ میں اقلیتوں کو برابر کے شہری کا حقوق ہے،اللہ نے ہماری بہتری کے لیے نبیﷺ کی سنت پر چلنے کے لیے کہا ہے،جو قوم مدینہ ریاست کے اصولوں پر چلے گی اٹھ جائے گی۔