Tag: پلانٹ

  • جرمنی، کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

    جرمنی، کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

    جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے قریب کیمیکل پلانٹ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس کے باعث پلانٹ میں آگ لگ گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے، جبکہ 18سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں دھماکے اور آگ لگنے سے سات فائر فائٹرز سمیت 18 افراد زخمی ہوئے ہیں، فائر فائٹرز نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔

    اس سے قبل روس میں ٹرین کے خوفناک حادثے میں سیکڑوں افراد زخمی ہو گئے۔

    روسی ریلوے نے بتایا کہ پیر کو جنوبی روس میں کم از کم 140 افراد زخمی ہو گئے جب 800 مسافروں سے بھری ایک ٹرین لیول کراسنگ پر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے آٹھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    ایتھوپیا میں مسافر کشتی حادثے کاشکار، 19 افراد ہلاک

    ٹرک ڈرائیور ٹریفک قوانین کو توڑتا ہوا الارم کے باوجود کراسنگ میں داخل ہو گیا جسے دیکھ کر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا دی۔

  • ملک کی دوسری بڑی آٹو مینوفیکچرر کمپنی کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان

    ملک کی دوسری بڑی آٹو مینوفیکچرر کمپنی کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: ملک کی دوسری بڑی آٹو مینوفیکچرر کمپنی ٹویوٹا انڈس نے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹرز نے 25 اگست سے 6 ستمبر تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان  کیا ہے, پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک خط میں باضابطہ طور پر اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

    اپنے بیان میں کمپنی نے مالی سال 2022-2023 کے دوران آٹو انڈسٹری کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا اور کہا کہ ملک میں ٹیکسز زیادہ ہونے کی وجہ سے قوت خرید متاثر ہوئی۔

    دستاویزات کے مطابق گاڑیاں مہنگی ہونے سے طلب کم ہے، جس کی وجہ سے ٹویوٹا پاکستان جیسی کمپنیاں اپنی پیداواری حکمت عملیوں کا از سر نو جائزہ لینے پر مجبور ہیں۔

    انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے اپنی پیداواری کارروائیوں کو جمعہ 25 اگست 2023 سے بدھ، 6 ستمبر 2023 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • کراچی میں صنعتی فضلہ جلانے والے پہلے پلانٹ کا افتتاح

    کراچی میں صنعتی فضلہ جلانے والے پہلے پلانٹ کا افتتاح

    کراچی: صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی صنعتی ایریا میں صنعتی و طبی فضلہ جلانے والے ایس این ویسٹ انسنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی صنعتی ایریا میں ایس این ویسٹ انسنریشن پلانٹ کا افتتاح کیا، ایس این ویسٹ شہر میں اپنی نوعیت کا پہلا آٹو میٹک پلانٹ ہے۔

    پلانٹ میں یومیہ 12 ہزار کلو صنعتی و طبی فضلہ جلانے کی صلاحیت ہے۔

    اس موقع پر صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایس این ویسٹ فضلے کو ٹھکانے لگانے کا جدید پلانٹ ہے، صوبے میں صنعتوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کی کمی کے اقدامات ہماری ترجیحات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 162 ارب کا اعلان کیا تھا، ابھی تک ایک روپیہ خرچ نہیں کیا، سندھ حکومت کو این ایف سی کی مد میں 80 ارب روپے کم دیے گئے۔

    صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو ایک منصوبہ نہیں دیا، یہ کوئی وعدے پورے نہیں کرتے، سندھ حکومت تمام سازشوں کے باوجود ترقیاتی کام جاری رکھے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہریار وزیر اعظم کو باتوں میں نہیں کام میں احساس دکھانے کی ضرورت ہے۔

  • گیس کے بحران نے سرمایہ کاری خطرے میں ڈال دی

    گیس کے بحران نے سرمایہ کاری خطرے میں ڈال دی

    کراچی: ملک میں جاری گیس بحران کے باعث ایک ارب بیس کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑگئی۔ الطوارقی اسٹیل ملز نے پلانٹ بند کر نے دھمکی دے دی۔

    کمپنی ذرائع کےمطابق سالانہ جنرل میٹنگ میں طوارقی اسٹیل ملز کےمستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اس پلانٹ پر سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے سر مایہ کاروں نے چونتیس کروڑ ڈالرکا سرمایہ لگایا ہوا ہے۔

    لیکن ایک سال سے پلانٹ گیس کی عدم فراہمی کے باعث بند پڑا ہے ۔ اس صورت حال کے پیش نظر کمپنی نے سر مایہ نکالنے اور پلانٹ کو بند کرنے پر غورشروع کر دیاہے۔کمپنی ذرائع کا کہنا ہے گیس ملی تو پلانٹ میں نواسی کروڑ کی مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔

  • ٹوکیو: مٹسوبشی پلانٹ میں دھماکہ 5افراد ہلاک

    ٹوکیو: مٹسوبشی پلانٹ میں دھماکہ 5افراد ہلاک

    جاپان میں مٹسوبشی کے پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک سترہ زخمی ہوگئے۔

    جاپان کے شہر یوکیچی میں واقع مٹسوبشی میں دھماکہ فیکٹری بند ہونے کے وقت ہوا، دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

    فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ کام ختم ہونے کے بعد کیمیکل پلانٹ کی صفائی کے دوران دھماکہ ہوا۔