Tag: پلانٹ بند

  • خوفناک آتشزدگی : بھارت میں آئی فون بنانے والا پلانٹ بند

    خوفناک آتشزدگی : بھارت میں آئی فون بنانے والا پلانٹ بند

    نئی دہلی : بھارت میں ٹاٹا الیکٹرونکس کے ایپل آئی فون بنانے والے ایک بڑے پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی کے بعد کام بند کردیا گیا۔

    آئی فون بنانے والے پلانٹ میں آتشزدگی کا واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا، رپورٹ کے مطابق فیکٹری انتطامیہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے مزید حفاظتی اقدمات بھی کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

    iPhone plant

    فیکٹری ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی آئی فون بنانے والی ٹاٹا فیکٹری میں پیش آیا ہے تاہم پلانٹ کے سیفٹی پروٹوکول کے تحت ملازمین آگ لگنے کے اس واقعے میں محفوظ رہے۔

    ٹاٹا ترجمان کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا پروڈکشن یونٹ بند کردیا گیا ہے اور تمام ملازمین کو واپس گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ کیمیکلز کی وجہ سے لگی ہے، آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پلانٹ سے متصل ایک عمارت گرگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

  • گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان

    گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان

    کراچی : گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی پاک سوزوکی نے پاکستان میں پلانٹ آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کارساز کمپنی نے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے کمپنی نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ پر اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے پلانٹ جاری نہیں رکھا جا سکتا، اس لیے 9 نومبر سے 14 نومبر تک پلانٹ بند رکھا جائے گا۔

    یاد رہے کے اس سے قبل پاکستان میں کار بنانے والی ایک اور کمپنی نے بھی اپنے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا، ٹویوٹا کار تیار کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز 17 اکتوبر سے 17 نومبر تک آپریشنز بند رکھے گی۔

  • کورین کیمیکل کمپنی کا آج سے پلانٹ بند کرنے کا اعلان

    کورین کیمیکل کمپنی کا آج سے پلانٹ بند کرنے کا اعلان

    کراچی: کورین کیمیکل کمپنی نے آج سے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کی خراب معاشی صورت حال، مرکزی بینک کی جانب سے زرمبادلہ کی عدم فراہمی کی وجہ سے کورین ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا پلانٹ غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    مختلف اقسام کے کیمیکلز تیار کرنے والی کورین کمپنی ’لوٹے کیمیکل کارپوریشن‘ نے کراچی میں پورٹ قاسم پر پلانٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔

    کمپنی کے سیکریٹری کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک خط ارسال کر کے کہا گیا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے خام مال کی در آمد کے لیے زرمبادلہ کی عدم فراہمی کام میں رکاوٹ ہے۔

    خط کا متن تھا کہ ’’بینکوں کی جانب سے لیٹر آف کریڈٹ نہ کھولے جانے کے باعث کمپنی کے لیے پلانٹ میں پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنا نا ممکن ہو گیا ہے۔‘‘

    خط میں کہا گیا کہ ’’کمپنی نے کراچی میں واقع اپنا پلانٹ 15 مارچ سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ خام مال کی در آمد کے لیے زرمبادلہ کی عدم فراہمی کے باعث مقامی کار ساز اسمبلرز اپنی پیداوار عارضی طور پر معطل کر چکے ہیں۔ موبائل فون بنانے والے مقامی کمپنی ٹیکنو پاکستان سمیت دیگر بعض کمپنیاں اپنی پیداواری سرگرمیاں معطل یا کم کر چکی ہیں۔

  • انڈس موٹر کمپنی  پلانٹ بند کردیا

    انڈس موٹر کمپنی پلانٹ بند کردیا

    کراچی : انڈس موٹر کمپنی نے گاڑی کی فروخت کی طلب میں کمی پر پلانٹ بند کردیا اور بتایا جولائی 2019 میں کمپنی میں گاڑیوں کی پیداوار 8 روز اور اگست 2019 میں 13 روز رہی۔

    تفصیلات کے مطابق کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انڈس موٹر کمپنی نے پلانٹ بند کردیا ، گاڑی کی فروخت کی طلب میں کمی پر فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا جولائی 2019 میں کمپنی میں گاڑیوں کی پیداوار 8 روز اور اگست 2019 میں کمپنی میں گاڑیوں کی پیداوار 13 روز بند رہی تھی۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور مختلف سی سی کے انجن پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی 2.5 سے 7.5 فیصد عائد ہونے سے بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق درآمدی پارٹس پر بھی کسٹم ڈیوٹی بڑھانے سے قیمت میں اضافہ ہوا اور شرح سود بڑھنے کے بعد لیزنگ بھی کم ہونے سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی ہوئی ہے

    کمپنی نے مزید کہا کہ طلب میں نمایاں کمی کے سبب ستمبر کے باقی دنوں کے لیے پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب  اعداد و شمار  کے مطابق  ٹویوٹا کرولا کے جولائی اور اگست کے درمیان بالترتیب 5 ہزار 308 اور 3 ہزار 708 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال ان ہی مہینوں میں یہ تعداد 8 ہزار 804 اور 8 ہزار 770 یونٹس تھیں، جس سے اس فروخت میں 40 اور 57 فیصد کمی ظاہر ہوتی ہے۔

    اسی طرح ٹویوٹا ہائیلکس کے جولائی اور اگست کے درمیان بالترتیب 793 اور 716 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال ان ہی مہینوں میں یہ تعداد ایک ہزار 383 اور ایک ہزار 292 یونٹس تھیں، جو 42 اور 44 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

    ٹویوٹا فورچیونر کی فروخت بھی ان مہینوں میں کم ہوکر بالترتیب 232 یونٹس اور 162 یونٹس رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 484 اور 424 فیصد تھیں، اس طرح اس میں 52 اور 62 فیصد کمی ہوئی۔