Tag: پلان تیار

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کا پلان تیار

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کا پلان تیار

    اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا، آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر پیمنٹ دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو پندرہ سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر پیمنٹ دے گی اور خلاف ورزی ہونے پر ایڈوانس پیمنٹ واپس کیے بغیر معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن ، سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ، شاپس رینٹ تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہو گی جبکہ کسٹم، سائٹ سیکیورٹی، امیگریشن سروس سول ایوی ایشن کے پاس ہو گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ تھرڈ پارٹی کو ائیر پورٹ پر شاپنگ مال، برانڈز شاپس بنانے کی اجازت ہوگی۔

    دوسری جانب ای سی ایل میں شامل افراد کو سفر کی اجازت نہ ملنے پر حکومت سے سروسز وصول کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ، سول ایوی ایشن کا سروس چارجزحکومت سے وصول کرنے کا مطالبہ تھا۔

  • حکومت کی جانب سے سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لئے پلان تیار

    حکومت کی جانب سے سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لئے پلان تیار

    اسلام آباد : حکومت نے سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لئے پلان تیار کرلیا اور متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لئے حکومت کی جانب سے پلان تیار کرلیا گیا۔

    وزارت خارجہ نے کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے، سی اے اے، اے ایس ایف، ایف آئی اے کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سوڈان سے آنے والے پاکستانیوں کے لئے ہدایات جاری کی گئی ، جس میں پاکستانیوں سے سی اے اے، اے ایس ایف، ایف آئی اے امیگریشن اور پی آئی اے کو تعاون کی ہدایت کی ہے۔

    وزارت خارجہ نے کراچی ایئرپورٹ پر سوڈان سے انخلا کیے گئے ہم وطنوں کی کنسیلی ٹیشن ڈیسک بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سی اےاےسوڈان سے آئےطیاروں کوپارکنگ،ری فیولنگ، میڈیکل سروسز فراہم کرے گا۔

    ایف آئی اے کو بھی سوڈان سے انخلا کرکے کراچی ایئرپورٹ لائے گئے ہم وطن کی امیگریشن کی ہدایت کی ہے، آج بھی مزید 2 خصوصی پروازیں سوڈان سے پاکستانیوں کو کراچی پہنچیں گی۔

    یومیہ 2 پروازیں چلاکر پاکستانیوں کو سوڈان سے انخلا کیا جائے گا ، سوڈان سے انخلا کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن پاک فضائیہ کی نگرانی میں ہوگا ، پی آئی اے، سی اے اے، ایف آئی اے، اے ایس ایف، اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن مدد فراہم کریں گے۔