Tag: پلاٹ کی کھدائی

  • کراچی : کھدائی کے دوران 5 گاڑیاں گڑھے میں جاگریں

    کراچی : کھدائی کے دوران 5 گاڑیاں گڑھے میں جاگریں

    کراچی : پلاٹ کی کھدائی کے دوران دیوار گرنے سے 5 گاڑیاں گڑھے میں گرگئیں، واقعے کے بعد مزدوراور ٹھیکیدار بھاگ کھڑے ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ جیلانی مسجد کے قریب زیرتعمیر عمارت کیلئے کھدائی کے دوران حادثہ پیش آیا ہے۔

    ہیوی مشینری کے استعمال سے برابر والے پلاٹ کی دیوار گرگئی، جس کے بعد 5 گاڑیاں گڑھے میں جاگریں۔

    اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ زیرتعمیر عمارت پر کام کرنے والے مزدور اور ٹھیکیدار موقع سے فرار ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ زیرتعمیر عمارت کے برابر والے پلاٹ پر علاقہ مکینوں نے اپنی گاڑیاں پارک کر رکھی تھیں۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اس کا ازالہ کیا جائے۔

  • کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران انسانی کھوپڑی کی ہڈیاں اور دوپٹہ  برآمد

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران انسانی کھوپڑی کی ہڈیاں اور دوپٹہ برآمد

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران انسانی کھوپڑی کی ہڈیاں اور دوپٹہ برآمد ہوا، جس کی تحقیقات پولیس نے شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کے اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ سے انسانی باقیات برآمد ہوئیں ، پولیس نے بتایا کہ کھدائی کے دوران انسانی کھوپڑی کی ہڈیا ں اوردوپٹہ ملا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ محلےکےرہائشی شاہ جہاں کا دعویٰ ہے ہڈیاں اور دوپٹہ اس کی گمشدہ والدہ کا ہے، والدہ 30 سے 35 سال قبل لاپتہ ہوگئی تھی

    حکام نے کہا کہ جس پلاٹ پر کام ہو رہا تھا، وہ دعویٰ کرنے والے شاہ جہاں کا نہیں تاہم انسانی باقیات کوت حویل میں لے لیا اور تحقیقات جاری ہے۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے بلدیہ میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران تین انسانوں کے اعضا برآمد ہوئے تھے، ملنے والے انسانی اعضا میں ایک بچے اور دو بڑوں کے ڈھانچے شامل تھا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ملنے والی ہڈیوں سے بظاہر لگتا ہے کہ کافی پہلے دفن کیا گیا، ہظاہر ایک بچے اور دو بڑوں کی ہڈیاں ملی ہیں۔