Tag: پلواما

  • پلواما میں بھارتی فوج کے تشدد سے ایک اور کشمیری لڑکا شہید

    پلواما میں بھارتی فوج کے تشدد سے ایک اور کشمیری لڑکا شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے تشدد سے ایک اور کشمیری لڑکا شہید ہو گیا ہے، کشمیری میڈیا سروس نے رپورٹ کیا ہے کہ 15 سالہ یاور کو بھارتی فوج نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری میڈیا سروس نے خبر دی ہے کہ پلواما میں بھارتی فوج کے تشدد سے کشمیری لڑکا یاور شہید ہو گیا ہے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق یاور کو انڈین آرمی کیمپ میں حاضری لگانے کا کہا گیا تھا، زخمی یاور کو سری نگر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔

    خیال رہے کہ آج مقبوضہ وادی میں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سے متعلق ایک جھوٹی خبر بھی پھیلائی گئی، کہا جا رہا تھا کہ حریت رہنما نے بانڈ سائن کر کے اپنی رہائی خرید لی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  میر واعظ کے بانڈ سائن کر کے رہا ہونے کی خبریں غلط ہیں: حریت فورم

    تاہم حریت فورم نے نظر بند حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سے متعلق بانڈ سائن کرنے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے انھیں مسترد کر دیا، اور کہا کہ میر واعظ 5 اگست سے گھر میں نظر بند ہیں، اور وہ مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت نے ایک اور حریت رہنما یاسین ملک کو بھی دلی کے تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر محبوس کر رکھا ہے، جن کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبریں آ رہی ہیں، اگست میں میر واعظ نے بھی ٹویٹ کے ذریعے یاسین ملک کی روز بہ روز بگڑی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    دوسری طرف آج مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اے ختم کیے جانے کے بعد کرفیو کا 49 واں روز ہے، وادی میں کرفیو مسلسل جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

  • پلواما میں ایک اور کشمیری شہید، تعداد 3 تین ہو گئی

    پلواما میں ایک اور کشمیری شہید، تعداد 3 تین ہو گئی

    سری نگر: ظالم بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں ایک اور نہتے کشمیری کو شہید کر دیا، جس کے بعد آج شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم جاری ہے، آج پلواما میں ظالم افواج نے فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں روایتی ہتھکنڈے بھی جاری ہیں، آج بھی مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ بچی سے زیادتی کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ٹویٹ

    قبل ازیں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے دو نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے پہلے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے بہانے خواتین اور بچوں کو گھروں سے باہر نکالا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران پلواما اور بارہ مولہ میں 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

    13 مئی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں 3 سالہ بچی سے زیادتی کے ہول ناک واقعے کو ترجمان دفتر خارجہ نے وادی میں انسانی حقوق کی خوف ناک صورت حال کی یاد دہانی قرار دیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے پلواما میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران پلواما اور بارہمولہ میں 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، استاد سمیت7 نوجوان شہید

    بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورہ اورشوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے پلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسزکی ریاستی دہشت گردی جاری، 2 نوجوان زخمی

    اس سے قبل گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے موٹرسائیکل پر جانے والے 2 نوجوانوں کو زخمی کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، استاد سمیت7 نوجوان شہید

    بھارتی فورسز نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورہ اورشوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا۔

    قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر 3 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جبکہ ضلع پلواما میں قابض بھارتی فوج کے میجرسمیت 4 اہلکار مارے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں ہونے والے دھماکے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ واقعے کے بعد قابض فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    پولیس کی سرپرستی میں ہندو انتہاپسندوں نے کشمیری مسلمانوں کے گھروں پر دھاوا بولا اور کئی املاک کو نذرآتش کیا۔ گلی کوچوں میں بھارتی فوجی دند ناتے پھر رہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو نافذ : انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک جلا ڈالیں

    کشمیری رہنما میرواعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ کرفیو کے باوجود جموں اور بھارت کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری، طلباء، تاجر پیشہ افراد پر فرقہ پرست عناصر کی جانب سے جان لیوا حملے اوران کے مال و جائیداد کو نقصان پہنچانے کے واقعات انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں۔

  • پلوامامیں نہتے کشمیریوں کی شہادت مقبوضہ کشمیر میں جبر وظلم کی یاددہانی ہے ، وزیر خزانہ

    پلوامامیں نہتے کشمیریوں کی شہادت مقبوضہ کشمیر میں جبر وظلم کی یاددہانی ہے ، وزیر خزانہ

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسدعمر نے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے بھارت کشمیریوں کوان کا حق خودارادیت دے، پلواما میں نہتے کشمیریوں کا قتل بھارتی فورسز کے مظالم کی یاد دلاتا ہے۔

    تفصیلا ت کے مطابق وزیرخزانہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کشمیریوں کےقتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا پلوامامیں نہتے کشمیریوں کی شہادت مقبوضہ کشمیر میں جبر وظلم کی یاددہانی ہے، وقت آگیا ہے بھارت کشمیریوں کوان کا حق خودارادیت دے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    حریت قیادت کی کال پروادی میں سوگ اور ہڑتال ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکزبند ہیں اورٹرانسپورٹ معطل ہے جبکہ انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں غیرعلانیہ کرفیولگا دیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں‌ کی شہادت کی مذمت

    حریت رہنماؤں نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے، دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو اجاگر کریں،دنیا کی ترجیحات میں کشمیر نہیں ہے لیکن دنیا اتنی بے حس اور لاتعلق نہیں ہوسکتی۔