Tag: پلوامہ حملہ

  • پلوامہ واقعے کا فائدہ صرف مودی کو ہو رہا ہے: سکھ رہنما گُر پتونت سنگھ

    پلوامہ واقعے کا فائدہ صرف مودی کو ہو رہا ہے: سکھ رہنما گُر پتونت سنگھ

    لاہور: سکھ رہنما گُر پتونت سنگھ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو مارا۔

    پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ ایک بار پھر بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پروگرام دی رپورٹرز میں سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

    [bs-quote quote=”مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سکھ رہنما”][/bs-quote]

    نیویارک سے سکھ فار جسٹس تنظیم کے رہنما گُر پتونت سنگھ پنو نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر نہتے لوگوں پر ظلم کر رہا ہے۔

    انھوں نے گجرات سانحے پر بھی بات کی، کہا بھارتی وزیرِ اعظم نریندر سنگھ مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔

    گُر پتونت سنگھ نے بھارت میں سکھوں کے قتلِ عام کے حوالے سے کہا کہ 1994 میں بھارتی فوج نے 10 ہزار سکھوں کو قتل کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا پاکستان کو ٹماٹر فروخت نہ کرنے کا مضحکہ خیز فیصلہ

    پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو مسلسل ہوا دینے پر سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار الیکشن قریب آنے پر یہ سب کر رہی ہے، دیکھا جا سکتا ہے کہ پلوامہ واقعے کا فائدہ صرف مودی کو ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل پاکستان کے خلاف بیان بازی جاری ہے، اور اب تک بھارت کی جانب سے بوکھلاہٹ پر مبنی متعدد اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

  • ہم نےچوڑیاں نہیں پہنیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے، شیخ رشید

    ہم نےچوڑیاں نہیں پہنیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے، شیخ رشید

    لاہور : وزیرریلوے شیخ رشید نے بھارت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں،ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آج وزیراعظم عمران خان نےپاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اور بھارت کو واضح کردیا امن سے بات کرو گے تو امن سے بات ہوگی، جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہوگی۔

    [bs-quote quote=”وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو واضح کردیا امن سے بات کرو گے تو امن سے بات ہوگی، جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہوگی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شیخ رشید "][/bs-quote]

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کو واضح کردیا پاکستان دہشت گردی کےخلاف ہے، آج بھارت کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں، ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔

    وزیر ریلوے نے کہا بھارت نےجنگ کی تومندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، پاکستان مسلمانوں کاوہ قلعہ ہے جسے دنیا کے مسلمان دیکھتے ہیں، امن ہو یا جنگ 20 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے حملہ کیاتوجواب دینےکاسوچیں گےنہیں بلکہ جواب دیں گے، وزیراعظم

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کو پیشکش کی تھی کہ بھارت کے پاس پلواما حملے کے ثبوت ہے تو پیش کرے کارروائی کریں گے، اگر بھارت نے پاکستان پرحملہ کیاتوجواب دینےکاسوچیں گےنہیں بلکہ جواب دیں گے۔

    عمران خان نے کہا تھا واضح کہتا ہوں یہ نیاپاکستان اور نیا مائنڈسیٹ ہے، بھارت سے پوچھناچاہتا ہوں کیا ماضی میں ہی پھنسے رہنا ہے؟ کیا بھارت نے جب بھی کوئی واقعہ ہونا ہے اس کاالزام پاکستان پرلگاناہے، ہماری سوچ ہےکوئی یہاں سے باہر حملے کرے نہ یہاں دہشت گردی کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں ہوتا،بات چیت سےمسائل حل ہوتےہیں، جس طرح افغانستان میں ڈائیلاگ سےمسئلہ حل ہوایہاں بھی ایسےہی ہوگا۔

  • پلوامہ حملہ ، پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں راجستھان چھوڑنے کی وارننگ

    پلوامہ حملہ ، پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں راجستھان چھوڑنے کی وارننگ

    راجستھان: راجستھان کی عدالت نے پاکستانیوں کو 48گھنٹےمیں راجستھان چھوڑنے کا حکم دے دیا جبکہ انتطامیہ نے پاکستانیوں کو ملازمت پر رکھنے  اور تجارت کرنے پربھی پابندی لگا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کےبعدپاکستان اوربھارت میں کشیدگی برقرار ہے ، مودی سرکار بوکھلاہٹ کاشکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ، راجستھان کے ضلع بیکانیر کی عدالت نے پاکستانی شہریوں کے لیے حکم جاری کیا ہے اڑتالیس گھنٹے میں بھارتی ریاست راجھستان چھوڑدیں۔

    راجستھان کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور انتظامیہ نے ہوٹل والوں کوپاکستانیوں کوکمرے دینے اور پاکستانیوں کو ملازمت پر رکھنے کیلئے منع کردیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے پاکستانیوں سےتجارت کرنے پر بھی پابندی لگاتے ہوئے کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروبار ی تعلق بھی قائم کرنے سے اجتناب برتیں۔

    خواجہ غریب نواز کے عرس، پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستیں مسترد


    دوسری جانب آئندہ ماہ اجمیر میں خواجہ غریب نواز کے عرس میں جانے والوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ، بھارتی حکومت نے پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کردی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک

    بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

  • پلوامہ حملہ اوربھارت کےالزامات ، وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

    پلوامہ حملہ اوربھارت کےالزامات ، وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام  آباد : وزیراعظم عمران خان آج پلوامہ حملہ اوربھارت کےالزامات سے متعلق قوم سے خطاب کریں گے ، جس میں وزیراعظم بھارتی الزام تراشیوں کاجواب دیں گے اور بھارتی پروپیگنڈے کومستردکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب ساٗئٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان دوپہر ایک بجے پلواما واقعے اور ربھارت کےالزامات سے متعلق خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کاریکارڈشدہ ویڈیوبیان سرکاری ٹی وی سے نشرہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں قوم کواعتمادمیں لیں گے اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرگفتگو اور بھارتی مظالم کی مذمت کریں گے جبکہ بھارتی الزام تراشیوں کا جواب دیں گے اور بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کریں گے۔

    وزیراعظم رواں ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کریں گے۔

    دوسری جانب وزہر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط میں کہا ہے کہ  بھارت پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے۔ بغیر تحقیقات کئے حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنا مضحکہ خیز ہے۔۔ نیٹ بھارت اپنی سیاست کیلئےجان بوجھ کرپاکستان مخالف بیان بازی کرکےفضا کشیدہ کررہا ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملہ پاکستان کا اظہار تشویش، بھارتی الزامات مسترد

    یاد رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

    بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے حملے پرتشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

    خیال رہے  پاکستان نے مشاورت کے لیے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلایا ہے۔

  • پلوامہ حملہ : جاوید اختر کے متنازعہ ٹوئٹ پر اداکار شان شاہد کا کرارا جواب

    پلوامہ حملہ : جاوید اختر کے متنازعہ ٹوئٹ پر اداکار شان شاہد کا کرارا جواب

    لاہور : معروف بھارتی شاعر جاوید اختر اور اہلیہ شبانہ اعظمی کی جانب سے پاکستان نہ آنے کے اعلان پر اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ دراصل یہی وقت ہے آنے کا، دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اداکار شان شاہد نے  پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کی، انہوں نے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دراصل یہی وقت ہے آنے کا، دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں۔

    یہ حقیقت ہے کہ پاکستان نے کچھ نہیں کیا ہے، یاد رکھیں نفرت نے الیکشن جیت لیا ہے، ہم1947سے2019 تک تمام انسانی جانوں کے نقصان پر شدید مذمت کرتے ہیں۔

    اپنے اگلے ٹوئٹ میں شان شاہد نے جاوید اختر سے گزارش کی کہ ایسی نظم لکھیں جو آپ کے سسر نے مقبوضہ کشمیر کے لیے لکھی تھی جس کے کچھ اشعار شان نے خود بھی لکھے۔

    ظلم رہے اور امن بھی ہو کیا ممکن ہے
    تم ہی کہو ہنستے گاتے روشن وعدے
    ترقی میں ڈوب گئے
    بیتے دنوں کی لاش پر
    اے دل میں روتا ہوں تم بھی رو

    واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کا ڈر تھا یا مودی سرکار کی محبت، پلوامہ حملے کے بعد جاوید اختر اور شبانہ اعظمیٰ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔

    ٹوئٹر پر جاوید اختر نے لکھا تھا کہ کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے مجھے اور شبانہ کو کیفی اعظمی اور ان کی شاعری کے حوالے سے دو روزہ ادبی کانفرنس کے لیے مدعو کیا تھا جسے ہم نے منسوخ کردیا ہے۔

    جاوید اختر نے اپنے ٹوئٹ میں سن پینٹسھ کی جنگ سے متعلق کیفی اعظمیٰ کی نظم کا حوالہ بھی دیا تھا، بھارتی شاعر کو اہلیہ سمیت کراچی کی ادبی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

  • بھارتی خاتون صحافی کی پاکستان مخالف بیان دلوانے کی کوشش، سابق وزیراعلیٰ نے کھری کھری سنادی

    بھارتی خاتون صحافی کی پاکستان مخالف بیان دلوانے کی کوشش، سابق وزیراعلیٰ نے کھری کھری سنادی

    سری نگر: بھارتی ٹی وی چینل کی پاکستان دشمنی پھر سامنے آگئی، خاتون صحافی نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے کی کوشش کی تو انہوں نے کھری کھری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے کی کوشش کی تو وہ سناتے ہوئے انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے۔

    فاروق عبداللہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر ہونے والے حملے کا الزام پاکستان پر نہ ڈالیں، یہ مقامی نوجوان ہیں جو بھارت سے لڑ رہے ہیں یہ جنگ ختم نہیں ہوگی۔

    سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ کشمیر میں بندوق سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، یہ حالات جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک

    فاروق عبداللہ سے بھارتی خاتون صحافی بار بار پاکستان مخالف سوال کرتی رہیں تو انہوں نے خاتون کو شٹ اپ کال دی اور انٹرویو ادھورا چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے پلوامہ حملے پر پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا جبکہ پاکستان میں متعین اپنے ہائی کمشنر کو بھی واپس بلا لیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں خودکش حملہ کیا گیا جس میں بارود سے بھری گاڑی بھارتی فوجیوں کی بس سے ٹکرا گئی اس کے نتیجے میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔