Tag: پلوامہ واقعہ

  • مودی سرکار انتخابات سے قبل کشمیر میں کوئی واقعہ رونما کراسکتی ہے، شاہ محمود قریشی

    مودی سرکار انتخابات سے قبل کشمیر میں کوئی واقعہ رونما کراسکتی ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار الیکشن سے پہلے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں کوئی واقعہ رونما کراسکتی ہے، اس کے عزائم سے دنیا کو آگاہ کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیرخارجہ نے کہا کہ دو ایٹمی قوتیں لڑائی کا خطرہ مول نہیں لے سکتیں۔

    مودی سرکار نے اپنی مقبولیت بڑھانے کیلئے پلوامہ واقعہ رونما کیا، اس واقعے کے بعد بھارت کے بیانیے کی قلعی کھل گئی ہے، اس کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مودی سرکار الیکشن سے پہلےایک ٹائم فریم میں مس ایڈونچر کرسکتی ہے، ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں کوئی بڑا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔

    پاکستان نے اپنی تشویش ،خدشات اور انٹیلی جنس رپورٹ شیئر کی ہے، اس حوالے سے اقدامات اٹھاتے ہوئے مودی سرکار کے عزائم سے عالمی برادری کو بھی آگاہ کررہے ہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ26فروری کوبھارت نے جارحیت کی،عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، جس کے جواب میں پاکستان نے اپنے دفاع میں دو بھارتی جہاز مار گرائے۔

    مودی سرکار اپنے بیانات داخلی سیاست کو مدنظر رکھ کر دے رہی ہے، بھارت میں الیکشن اس کا داخلی معاملہ ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، محبوبہ مفتی کا بیان مودی سرکار کیخلاف واضح ثبوت ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے حوالے سے مزید بات کرنا مناسب نہیں ہے، وہ لندن میں کیا کررہے ہیں یہ بات بھی میرے علم میں نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے جہانگیر ترین اور شہبازشریف کی لندن میں ممکنہ ملاقات کا بھی علم نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ کسی سے بھی ڈیل اور ڈھیل کا کوئی ارادہ نہیں۔

  • پاکستان پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتِ حال سے بخوبی نمٹا: صدر عارف علوی

    پاکستان پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتِ حال سے بخوبی نمٹا: صدر عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی انتہا پسندی کا جڑ پکڑنا خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے، پاکستان پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتِ حال سے بخوبی نمٹا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں بزنس لیڈرز سمِٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں، پاکستان پر امن ملک ہے، حالیہ دنوں میں کشیدگی کے دوران بھی ہم نے ہم سایہ ملک کو امن ہی کا پیغام دیا۔

    صدرِ مملکت نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کیا، قومی عزم سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنج پر قابو پایا، امن کی بحالی سے بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آج ترقی کی نئی منزل کی جانب گامزن ہو چکا ہے، کاروبار کے انتہائی ساز گار مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، افرادی قوت کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی صدر مملکت سے ملاقات

    صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے، پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کی خوش دلی کے ساتھ میزبانی کی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل کا خواہاں ہے، ہم خطے میں امن، خوش حالی اور استحکام چاہتے ہیں۔

  • کشمیری نوجوانوں کو کیوں پناہ دی؟ بھارت کی نوجوان خاتون صحافی کو دھمکیاں

    کشمیری نوجوانوں کو کیوں پناہ دی؟ بھارت کی نوجوان خاتون صحافی کو دھمکیاں

    نئی دہلی: پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں کشمیری نوجوانوں کو پناہ دینے والی نوجوان خاتون ہندو صحافی کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسندوں کو ایک انڈین خاتون صحافی پر اس بات پر غصہ ہے کہ اس نے کشمیریوں کو دہلی میں پناہ کیوں دی؟

    26 سال کی ساگریکا کو شدت پسند بھارتیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بد تمیزی اور بد زبانی کا سامنا ہے۔

    خاتون صحافی نے نئی دہلی میں 18 کشمیریوں کو پناہ دی تھی، جس پر اب ساگریکا کو دھمکیاں دے کر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

    خاتون صحافی کے عمل سے سامنے آیا ہے کہ کشمیریوں پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مظالم پر انسان دوست ہندوؤں کے دل بھی دکھنے لگے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  لکھنؤ میں کشمیریوں پر تشدد، بھارتی صحافی نے انتہا پسندوں کو غدار قرار دے دیا

    دہلی میں مقیم ہندو خاتون صحافی ساگریکا کسو نے مظلوم کشمیریوں کی مدد کا اعلان تو کر دیا مگر یہ رحم دلی ان کے لیے مصیبت بن چکی ہے۔

    انتہا پسند ہندوؤں نے سوشل میڈیا پر ساگریکا کے ساتھ بد تمیزی کا طوفان اٹھا دیا، جموں کے پنڈت گھرانے کی ساگریکا نے 16 فروری کو ٹویٹ کیا تھا کہ اگر کوئی کشمیری دہلی میں مشکلات کا شکار ہے تو ان کے گھر کے دروازے کھلے ہیں۔

    ساگریکا نے کہا تھا کہ وہ 9 سے 10 افراد کو اپنے گھر میں رکھ سکتی ہے، تاہم ساگریکا کے ٹویٹ پر 18 کشمیری طالب علموں نے ان سے رابطہ کیا، جس پر ساگریکا نے ان کی رہایش اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں جغرافیائی تبدیلیاں، پاکستان کی مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں جغرافیائی تبدیلیاں، پاکستان کی مذمت

    اسلام آباد: بھارت مقبوضہ کشمیر کے جغرافیے میں غیر قانونی تبدیلیاں کرنے جا رہا ہے، جس پر پاکستان نے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال میں اہم پیش رفت ہونے کا امکان ہے، بھارتی عدالت میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے پر بحث ہونے جا رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”جغرافیائی تبدیلی کا کوئی بھی قدم سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگی۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ترجمان دفتر خارجہ”][/bs-quote]

    ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلیوں کی مذمت کرتا ہے۔

    دفترِ خارجہ نے متنازع علاقے میں تبدیلیاں عالمی قوانین کی خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جغرافیائی تبدیلی کا کوئی بھی قدم سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگی۔

    ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم میں اضافے پر پاکستان کو سخت تشویش ہے، پلوامہ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں کشمیریوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

    انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتِ حال کا نوٹس لیا جائے، اقوام عالم بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری ظلم و تشدد کی بہ جائے مذاکرات سے مسئلے کا حل تلاش کرنے پر زور دے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی کمانڈر کی کشمیری ماؤں کو دھمکی

    خیال رہے کہ بھارت کی شر پسند مودی حکومت بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 A میں تبدیلیوں کی خواہش مند ہے، سپریم کورٹ میں یہ شق چیلنج کی گئی ہے، مودی حکومت چاہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو بڑی تعداد میں آباد کر کے آبادی کا تناسب حسبِ خواہ تبدیل کر دے۔

    واضح رہے کہ موجودہ قانون کے مطابق بھارت میں کشمیری عوام کو خصوصی مراعات حاصل ہیں جب کہ وادی میں غیر کشمیری جائیداد نہیں خرید سکتے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر آج تین بجے اہم پریس کانفرنس میں قومی سلامتی کے امور پر بات کریں گے۔

    امکان ہے کہ میجر جنرل آصف غفور بھارتی دھمکیوں کا جواب دیں گے اور قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    خیال رہے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بھارتی محاذ آرائی پر مسلح افواج کو منہ توڑ جواب دینے کا اختیار دے دیا ہے۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی گئی، پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی ایک بار پھر پیش کش کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم نے مسلح افواج کو کسی بھی بھارتی جارحیت کے بھرپور جواب کا اختیار دے دیا

    اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

    وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ ریاست اپنےعوام کا تحفظ یقینی بنائے گی، انھوں نے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کا منصوبہ مقامی سطح پر تیار کیا گیا۔