Tag: پلوامہ واقعے

  • گورنرپنجاب نے پلوامہ واقعے پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ویڈیو شیئر کردی

    گورنرپنجاب نے پلوامہ واقعے پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ویڈیو شیئر کردی

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پلوامہ واقعے پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ویڈیو شیئر کردی اور کہا آج بھارت کے اپنے فوجی مودی کے  جنگی جنون کو بے نقاب کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پلوامہ واقعے پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا بھارت کےاپنےلوگ کہتے ہیں پلوامہ واقعہ مودی نےخود کرایا، آج بھارت کےاپنےفوجی مودی کےجنگی جنون کوبےنقاب کررہےہیں۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ووٹ لینے کےلیےمودی بھارت میں خوددہشت گردی کراتاہے، ہندوتوا کےپیروکار مودی کی قیادت میں بھارت دہشت گرد بن چکا ہے اور پاکستان امن کےجبکہ بھارت دہشت گردی کےساتھ کھڑاہے۔

    یاد رہے ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ پراتھو داس گپتا کے درمیان واٹس ایپ چیٹ ہوئی تھی، جس میں ثابت ہو گیاتھا کہ مودی نے سیاسی فائدے کے لیے اپنے ہی عوام اور حتیٰ کہ فوجیوں کو بھی مروایا۔

    اس چیٹ نے مودی کے متعدد اقدامات کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا تھا اور یہ چیٹ مودی کے کئی ’جرائم‘ کا ثبوت بن گئی ، ثابت ہوگیا ہے کہ مودی نے بھارتی فوج کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا، مودی نے بھارتی فوج کو استعمال کر کے جنرل بپن راوت کو سیاسی رشوت دی، ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راوت کو سی ڈی ایس کا نیا عہدہ سیاسی رشوت کے طور پر دی گئی۔

  • پاکستان نے پلوامہ واقعے پر بھارتی ایجنسی کے الزامات کومسترد کر دیئے

    پاکستان نے پلوامہ واقعے پر بھارتی ایجنسی کے الزامات کومسترد کر دیئے

    اسلام آباد : پاکستان نے پلوامہ واقعے پر بھارتی ایجنسی کے الزامات کومسترد کردیئے ، ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض فوج کشمیریوں کےحوصلے کمزور نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ نے نیوزبریفنگ دیتے ہوئے کہا مق بوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں4 نوجوان شہیدکیے گئے، بھارتی قابض فوج کشمیریوں کے حوصلے کمزور نہیں کرسکتی۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعے پر بھارتی ایجنسی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں ، بھارت نے شواہد دینے کے بجائے پلوامہ واقعہ مذموم پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا۔

    شاہ محمود قریشی کے دورہ چین کے حوالے سے زاہد حفیظ نے کہا کہ وزیرخارجہ کےدورہ چین میں دوطرفہ تمام معاملات پربات چیت ہوئی اور پاکستان اورچین نے مختلف امور پرایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

    اان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے منفی پروپیگنڈے اور فالس آپریشن سے دنیا کو خبردار کرچکا ہے، وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ فریقین کو پائیدار امن کا موقع کھونا نہیں چاہیے۔

  • بھارت کے دستیاب ثبوتوں  کے مطابق  پاکستان کا پلوامہ حملے میں کوئی ہاتھ نہیں،  ڈاکٹر فیصل

    بھارت کے دستیاب ثبوتوں کے مطابق پاکستان کا پلوامہ حملے میں کوئی ہاتھ نہیں، ڈاکٹر فیصل

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے بھارت کے دستیاب ثبوتوں کے مطابق پاکستان کا پلوامہ حملے میں کوئی ہاتھ نہیں، بھارت سے مزید شواہد اور معلومات مانگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان نے تحقیقات شروع کیں، ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں 10رکنی ٹیم نے تحقیقات کیں، ابتدائی تحقیقات میں پاکستان کسی طورمعاملے میں شامل نہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا پلوامہ حملے سےمتعلق موصول ڈوزیئر کاجائزہ لیاگیا، بھارت کی جانب سے اٹھائےگئے سوالات پر جوابات دئیےگئے، بھارتی دستیاب ثبوتوں اور معلومات کاجائزہ لیا ، پاکستان کا واقعےسے تعلق ثابت نہ ہوسکا۔

    بھارت کے پاس کوئی ایکشن کےلائق معلومات ہےتودے، ہمیں مزیدمعلومات درکارہیں

    ڈاکٹر فیصل نے کہا تکنیکی معلومات فراہم کیں جس پر پاکستان نے تحقیقات کیں ، بھارت کے پاس کوئی ایکشن کے لائق معلومات ہے تو دے، ہمیں مزید معلومات درکار ہیں ، ڈوزیئرمیں مولانا مسعود اظہر سے متعلق معلومات نہیں تھیں اور نہ مولانا مسعوداظہر کا کوئی ذکر ، شاردا مندر کے حوالے سےابھی کوئی بات زیرغورنہیں۔

    بھارتی  ڈوزیئرمیں مولانامسعوداظہرسےمتعلق معلومات نہیں تھیں

    ان کا کہنا تھا مسعوداظہر سےمتعلق ابھی معاملہ کمیٹی میں زیرغورہے، ایسی صورتحال میں معاملہ سلامتی کونسل میں لانا درست نہیں ، وزیراعظم کے افغان حکومت سےمتعلق بیان کوغلط اندازمیں لیاگیا ، زلمےخلیل زادکامعاملہ وہ جب آئیں گےتودیکھیں گے، دستاویزکی ڈیجیٹل تصدیق کاعمل شروع کیا جارہاہے، تمام اصلی دستاویزات کی تصدیق کی جائےگی۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا بھارت نےجومعلومات دیں ان میں تفصیل نہیں ہے، پاکستان نےبھارت سےمزیدمعلومات مانگی ہیں، بھارت پرلازم ہے جیلوں میں موجودپاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

    بھارت کاخلامیں تجربہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے

    بھارتی دعویٰ کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا بھارت کاخلامیں تجربہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خلاتمام انسانوں کی مشترکہ میراث ہے ، ایسے تجربات سے اقوام عالم کوخطرات لاحق ہوں گے۔

    مجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس سے متعلق ڈاکٹر فیصل نے کہا سمجھوتہ ایکسپریس کےملزمان کی رہائی پربھارتی ہائی کمشنرکوطلب کیا ، پاکستان نے معاملے پر بھرپور احتجاج کیا اور عالمی برادری کوفیصلےسےآگاہ کیا، وزیرخارجہ نےچین کادورہ کیااہم شخصیات سےملاقات کی، کرتارپورراہداری پربعض معاملات پراتفاق پایاگیاہے۔

    متنازع گولان پہاڑیوں پراسرائیلی قبضےکےخلاف احتجاج کرتےہیں

    متنازع گولان پہاڑیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا متنازع گولان پہاڑیوں پراسرائیلی قبضےکےخلاف احتجاج کرتےہیں، امریکاکااسےاسرائیلی قبضہ تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    گھوٹکی کی دو بہنوں کا قبول اسلام اور اس پر بھارتی ردعمل پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گھوٹکی کی دو بہنوں سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا بیان بیان قابل مذمت ہیں اور الیکشن میں ووٹ لینے کے لیے ہے، ہندولڑکیوں کےمعاملےکودیکھ رہے ہیں، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کیے جاتے ہیں،  بھارت میں مسلمانوں کوزندہ جلایاگیا ، بھارت میں گائےکی خاطرکئی لوگوں کوقتل کیاگیا۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا او آئی سی اجلاس بہت کامیاب رہا، جنرل اسمبلی میں مسلمانوں پر حملوں کامسئلہ لےجانےپربات ہوئی ، افغان مسئلے پر معاملات کو میڈیا پر لانے سے اجتناب کرناچاہیے۔

    بنگلادیش کےلیےنامزدہائی کمشنرکانام جلدفائنل کرلیا جائےگا

    دفترخارجہ نے کہا بنگلادیش کےلیےنامزدہائی کمشنرکانام جلدفائنل کرلیا جائےگا، مقبوضہ کشمیرمیں ایسےحالات نہیں کہ انتخابات ہوسکیں، بھارت کوسمجھ نہیں آرہی وہ مقبوضہ کشمیرمیں ایسے نہیں رہ سکتا۔

  • مودی کی دھمکی کے پیچھے بھارتی انتخابات ہیں، تین سابق وزرائے خارجہ کا بیان

    مودی کی دھمکی کے پیچھے بھارتی انتخابات ہیں، تین سابق وزرائے خارجہ کا بیان

    اسلام آباد : پاکستان کے تین سابق وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے کو بنیاد بنا کر نریندر مودی کی پاکستان پر حملے کی دھمکیاں محض بھارتی انتخابات میں کامیابی کیلئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان کے تین سابق وزرائے خارجہ خورشید محمود قصوری، حنا ربانی کھر اور خواجہ آصف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    مودی کے بیان کو بھارت میں الیکشن کے تناظر میں دیکھا جائے، خورشید قصوری 

    خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ مودی کے بیان کو بھارت میں الیکشن کے تناظر میں دیکھا جائے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو جو پیشکش کی ہے وہ بالکل درست ہے، چار بار بھارت نے سرحد پر اپنی فوج جنگ کیلئے کھڑی کیں، بھارت کے ساتھ تین بار بڑی جنگ اور دو بار چھوٹی جنگیں کی۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ممبئی حملوں کے بعد لنزے گراہم، جان میکنن اور رچرڈ ہالبروک نے مجھ سے رابطہ کیا، امریکیوں کا کہنا تھا کہ مرید کے پر حملہ ہوجائے تو بھارتی غصہ ٹھنڈا ہوجائے گا، ان کی یہ بات سن کر میں ہکا بکا رہ گیا اور امریکیوں کو جواب دیا کہ حملہ ہوا تو جوابی ردعمل فوری آئے گا۔

    میرا جواب تھا کہ بھارت پاکستان پر نمائشی حملہ کرنے کا کبھی بھی نہ سوچے، بارڈر پر چھیرچھاڑ ہوتی رہتی ہے اگر باقاعدہ کارروائی کی گئی تو اس پر ردعمل ضرور آئے گا۔

    بھارتی انتخابات کی وجہ سے ہی  پاکستان مخالف ایجنڈا اپنایا جارہا ہے، حنا ربانی کھر 

    اس موقع پر حناربانی کھر نے کہا کہ بھارتی انتخابات قریب ہیں اسی لیے پاکستان مخالف ایجنڈا اپنایا جارہا ہے، پلوامہ حملے سے پاکستان کو کسی بھی طرح کا فائدہ بھی نہیں ہوا، میرے خیال میں وزیراعظم عمران خان نے آج مناسب بیان دیا ہے، بھارت میں جنگ کی بڑھکوں پر پاکستان کا جواب دلیل سے ہونا چاہیے۔

    پلوامہ حملہ بھارت میں الیکشن سے جڑا ہے، خواجہ آصف

    پراگرام میں سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پلوامہ حملے سے قطعی طور پر پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا، اس سے قبل بھارت میں اور بھی واقعات ہوئے ان سے بھی پاکستان کو فائدہ نہیں ہوا۔

    میراخیال ہے کہ پلوامہ حملہ بھارت میں الیکشن سے جڑا ہے، خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کی پرانی تاریخ ہے ٹرین کا واقعہ ہوا مسلمانوں کا قتل عام ہوا، آئندہ بھارتی الیکشن میں مودی کو اپنی شکست نظر آرہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں پر حملے ہورہےہیں، ان کی جائیدادیں جلائی جارہی ہیں، بھارت میں صرف مسلمان نہیں سکھوں کا بھی قتل عام ہوتا رہا ہے، بھارت میں اس وقت جہاں جہاں بھی مسلمان ہیں وہ محفوظ نہیں، پلوامہ حملے میں40لوگ مارے گئے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں300سے زائد کشمیریوں کو شہید اور زخمی بھی کیا گیا، کیا بھارت کا کشمیر میں ظلم و بربریت پر اپنا ضمیر نہیں جاگتا؟ کشمیریوں کی تحریک پرجو الزامات ہم پر لگائے گئے وہ بےبنیاد ہیں، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔

    کشمیری مائیں بہنیں اپنے لاڈلوں کی میتوں پر پاکستان زندہ باد اورآزادی کے نعرے لگارہی ہیں، کشمیر میں ظلم کی انتہا ہوچکی ہے ،بہت زیادہ خون بہہ چکا ہے، کشمیریوں کی تحریک آزادی اب رکنے والی نہیں ہے، یہ فلیش پوائنٹس ہیں پاکستان اور بھارت میں جنگ کی شروعات ہوسکتی ہے۔