Tag: پلوامہ

  • پلوامہ حملے میں بھارت ہی کا بارودی مواد استعمال ہوا، سابق فوجی جنرل کا ہوشربا انکشاف

    پلوامہ حملے میں بھارت ہی کا بارودی مواد استعمال ہوا، سابق فوجی جنرل کا ہوشربا انکشاف

     نئی دہلی: سابق بھارتی فوجی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل (ر) دیپندرا سنگھ ہوڈا نے اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ حملے میں بھارت ہی کا  بارود مواد استعمال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں چند روز قبل مقامی نوجوان عادل ڈار نے سری نگر سے 20 کلومیٹر دور ہائی وے سے گزرنے والے بھارتی فوج کے سیکیورٹی دستے پر خودکش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک 47 سے زائد فوجی ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے۔

    مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج پر کار خودکش حملے کے بعد سے ہی بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔  بھارت نے پاکستان سے ’موسٹ فیورٹ نیشن‘ کا درجہ بھی واپس لے لیا۔

    بھارت نے ایک لمحہ تاخیر کے بغیر حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا اور بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2007 میں اسلام آباد میں ہی مارے جانے والے عبدالرشید غازی کو ماسٹر مائنڈ قرار دیا، علاوہ ازیں بھارت نے الزام تراشی کے علاوہ پاکستانی پیش کش پر کوئی ثبوت و شواہد بھی فراہم نہیں کیے۔

    مزید پڑھیں: پلوامہ حملہ: بھارتی حکومت نے 12 سال قبل مارے گئے عبدالرشید غازی کو ماسٹر مائنڈ قراردے دیا

    پاکستان نے بھارت کو پیش کش کی کہ اگر اُس کے پاس پلوامہ حملے سے متعلق شواہد ہیں تو فراہم کرے تاکہ متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم ابھی تک مودی سرکار نے کچھ فراہم نہیں کیا جبکہ انتہاء پسند حکومت نے پاکستانی فنکاروں کے گانے اور اپنے ملک میں پاکستان سپرلیگ کے بقیہ میچز نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سربراہی کرنے والے سابق بھارتی فوجی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل (ر) دیپندرا سنگھ ہوڈا نے اعتراف کیا کہ پلوامہ حملے میں بھارت کا ہی بارود استعمال ہوا۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ ’حملے میں ساڑھے سات سو پاؤنڈ بارود استعمال کیا گیا اتنی بڑی مقدار میں بارودی مواد پاکستان جیسے دور دراز علاقے سے نہیں لایا جاسکتا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے بھارتی حکومت حملے کے بعد تمام حقائق کا جائرہ لے کر صورتحال پر غور کرے گی اور مقبوضہ کشمیر کے مستقل حل کے لیے بھی سوچ بچا کر کے کوئی فیصلہ کرے گی‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ضلع پلوامہ میں‌ جھڑپ:‌ بھارتی میجر سمیت 4 فوجی اہل کار ہلاک،3 کشمیری شہید

    دوسری جانب معروف بھارتی مذہبی رہنما سوامی اگنی ویش نے بھارتی وزیراعظم اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بی جے پی نے ملک کے حالات آئندہ انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے لیے خراب کیے ہوئے ہیں، ایسی صورتحال سے وہ عوام کو جذباتی کر کے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں‘۔

    اُن کا مزید کہنا تھاکہ ’مودی نے سرجیکل اسٹرائیک کا بے بنیاد دعویٰ اور کشمیر میں فوجیوں کا استعمال اپنے سیاسی مقاصد کے لیے کیا، حکمران جماعت کی وجہ سے بھارت میں انتہاء پسندی عروج پر ہے‘۔ مذہبی رہنما کا کہنا تھا کہ ’کشمیری تاجروں اور طلباء پر ہونے والے حملے بھارت کے حق میں نہیں مگر ان سے بی جے پی اور مودی کے مفادات جڑے ہیں‘۔

  • ضلع پلوامہ میں‌ جھڑپ:‌ بھارتی میجر سمیت 4 فوجی اہل کار ہلاک،3 کشمیری شہید

    ضلع پلوامہ میں‌ جھڑپ:‌ بھارتی میجر سمیت 4 فوجی اہل کار ہلاک،3 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مجاہدین اوربھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں بھارتی فوج کو شدید نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق کار بم دھماکے کے بعد خبروں‌ کی زینت بننے والے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اس وقت شدید کشیدگی ہے.

    مقبوضہ کشمیر میں‌ مجاہدین اور بھارتی فوج میں‌ شدید جھڑپ ہوئی، جس میں بھارتی فوج کو  بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق حالیہ واقعے میں بھارتی میجر سمیت 4  فوجی اہل کار ہلاک ہوگئے، جب کہ تین کشمیری مجاہدین نے جام شہادت نوش کیا.

    بھارتی فوجی میڈیا کے مطابق پلوامہ جھڑپ میں میجر ڈی ایس ڈوندیال، ہیڈ کانسٹیبل سیورام، سپاہی اجے کمار اور ہری سنگھ مارے گئے.

    جھڑپ پنگلینا گاؤں میں آج صبح ایک مکان میں موجود مجاہدین کے ساتھ ہوئی، حملہ آور  محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مکان کا مالک بھی شہید ہوگیا.

    مزید پڑھیں: پلواما حملہ: بھارتی حکومت نے 12 سال قبل مارے گئے عبدالرشید غازی کو ماسٹر مائنڈ قراردے دیا

    یاد رہے کہ چند روز قبل بلوامہ میں خود کش حملہ ہوا تھا، جس میں 44 بھارتی فوجی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے.

    واقعے کے بعد بھارت نے حسب روایت پاکستان کے خلاف محاذ کھول لیا اور تنقید اور الزام تراشیوں‌کا سلسلہ شروع کر دیا، پاکستان کی جانب سے ان الزامات کا دو ٹوک جواب دیا، بھارتی میڈیا بھی اس وقت ہیجان میں مبتلا نظر آتا ہے.

  • بھارتی حکومت نے پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی لگا دی

    بھارتی حکومت نے پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی لگا دی

    نئی دہلی: پلوامہ واقعے کے بعد پی ایس ایل میچوں پر بھی بھارتی بوکھلاہٹ سامنے آ گئی، بھارتی حکومت نے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک خود کش حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا، بوکھلاہٹ میں پی ایس ایل میچز ملک میں دکھانے پر بھی پابندی لگا دی۔

    [bs-quote quote=”کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دباؤ میں بہ طور کرکٹر وزیرِ اعظم عمران خان کی تصویر ہٹا دی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بھارت نے خطے میں نفرتیں بڑھانے والے رویے کے ذریعے اپنے عوام سے کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کا حق بھی چھین لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی دباؤ پر براڈ کاسٹرز کو پی ایس ایل کا بلیک آؤٹ کرنا پڑا، کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دباؤ میں بہ طور کرکٹر وزیرِ اعظم عمران خان کی تصویر ہٹا دی۔

    کلب کے صدر پریمال اودانی کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں، تاہم پاک بھارت پراکسی وار اور پلوامہ واقعے کے بعد عمران خان نے مسلسل خاموشی اختیار کی، جس پر ان کی تصویر ہٹانی پڑی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے

    کرکٹ کلب آف انڈیا کے صدر نے اعتراف کیا کہ عمران خان ایک عظیم کرکٹر تھے، اس لیے ان کا پورٹریٹ کلب میں لگایا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد بھارتی ریاست مہاراشٹر میں نونریمان سینا کی دھمکی پر بھارت کی نام ور میوزک کمپنی نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے۔ پلوامہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی بے لگام ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

    پلوامہ میں فوجی آپریشن کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر بھارتی فورسز نے بدترین تشدد، لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال ہوگیا۔

    بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کشمیریوں کی روزانہ شہادتوں اور بھارت کی بربریت پر بھی عالمی برادری کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کو تیار نہیں۔

    یاد رہے گزشتہ روز پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چند روز میں 7 کشمیری شہید کر دیے گئے۔ وادی میں گمنام قبروں کا معاملہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔

    انہوں نے عالمی برادری سے معصوم کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خونریزی رکوائے۔ ’امید ہے عالمی برادری نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوگی‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔