Tag: پلیئرز کو اجازت دینی پڑے گی

  • ’’فرنچائز کرکٹ کی اجازت دینی پڑے گی ورنہ کھلاڑی ریٹائرمنٹ لے لیں گے!‘‘

    ’’فرنچائز کرکٹ کی اجازت دینی پڑے گی ورنہ کھلاڑی ریٹائرمنٹ لے لیں گے!‘‘

    سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ فرنچائز کرکٹ اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ بورڈ کو کھلاڑیوں کو اجازت دینی پڑے گی۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ فرنچائز کرکٹ کی اجازت دینی پڑے گی ورنہ خدشہ ہے کہ پلیئرز ریٹارئرمنٹ لے لیں گے جیسا کہ عماد وسیم اور محمد عامر نے لی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ڈیمن فلیمنگ، مائیک ہسی اور گلکرسٹ جیسے پلیئرز نے بھی آئی پی ایل کھیلنے کے لیے پہلے ریٹائرمنٹ لی تھی کیوں کہ فرنچائز کرکٹ میں پیسے زیادہ ملتے ہیں۔ پلیئرز کو 20 دنوں میں اتنے پیسے مل جاتے ہیں جتنے ایک سال میں بورڈ سے نہیں ملتے۔

    باسط علی نے کہا کہ ہمارا بورڈ کھلاڑیوں کو اتنے پیسے نہیں دیتا جتنا کہ آسٹریلین یا انگلش بورڈ اپنے کرکٹرز کو دیتا ہے۔ 80 اور 90 کے دہائی کے پلیئرز کی سوچ مختلف ہوتی تھی جبکہ اب سب کچھ تبدیل ہوگیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مہنگائی بھی اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ پلیئرز کو اپنے گھر اور فیملی کو بھی دیکھنا ہے۔ بورڈ کو بیچ والا راستہ نکالنا پڑے گا۔

    سابق کرکٹر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پلیئرز ایسوسی ایشن بننا بہت ضروی ہے، نہیں بنے گی تو مسئلے مسائل ہوتے رہیں گے، کوئی سمجھدار چیئرمین آیا تو وہ ضرور پلیئرز ایسوسی ایشن بنانے کی اجازت دے گا، پھر یہ سارے مسئلے حل ہوجائیں گے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی سلیکشن کرتے ہوئے سلیکٹرز کو یہ دیکھنا چاہیے تھا کہ کون 15 یا 12 بالز پر اچھے 25 رنز کررہا ہے۔ کون سا کھلاڑی 10 بالز پر 20 رنز بنا رہا ہے۔ ان پلیئرز کو مڈل آرڈر کے لیے نظروں میں رکھنا چاہیے تھا۔