Tag: پلیئر آف دی منتھ

  • آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہ نومبر کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ماہ نومبر کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں حارث رؤف بھی شامل ہیں۔ پاکستانی پیسر کی یہ نامزدگی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت کی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    آئی سی سی نے جن تین کھلاڑیوں کو پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا ہے۔ ان میں حارث رؤف کے علاوہ جنوبی افریقہ کے مارکو جینسن اور بھارت کے جسپریت بمراہ بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں دو، ایک سے شکست دی۔ یہ 22 سال بعد پاکستان کی کینگروز کے دیس میں ون ڈے سیریز میں فتح تھی۔

    اس سیریز کے ہیرو حارث رؤف رہے جنہوں نے اپنی شاندار بولنگ سے کسی آسٹریلوی بلے باز کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور 10 وکٹیں لے کر وہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

  • پاکستان کے خلاف شاندار بولنگ، پیٹ کمنز پلیئر آف دی منتھ قرار

    پاکستان کے خلاف شاندار بولنگ، پیٹ کمنز پلیئر آف دی منتھ قرار

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو پلئیر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔

    آئی سی سی نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو دسمبر کی کارکردگی پر پلئیر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے, آسٹریلوی کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، انہوں نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے لیے سال 2023 خوش قسمت ثابت ہوا جب کہ ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں۔

    گذشتہ سال آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ اور آئی سی سی ورلڈکپ ٹیسٹ چیمپن شپ جیسے ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کی جب کہ ایشز سیریز 2023 بھی برابر کرنے میں کامیاب رہے۔

    پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا، اس سیریز میں  آسٹریلوی کپتان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ سیریز میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا ایک بار پھر سے ٹیسٹ میں نمبر ون ٹیم بن گئی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ دسمبر کی نامزدگیوں میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، بنگلادیش کے تیج الاسلام اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس شامل تھے۔

  • آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

    نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اکتوبر 2023 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

    آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا اعلان ہوگیا،  مین پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا جبکہ ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز  ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز کو ملا ۔

    راچن رویندرا کو مینز کیٹیگری میں اکتوبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

    اپنے ڈیبو ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز رویندرا نے اکتوبر کے دوران ٹورنامنٹ میں کیویز کے پہلے 6 کھیلوں میں 81.20 کی اوسط سے مجموعی طور پر 406 رنز بنائے۔

    پلیئر آف دی منتھ کے لیے جنوبی افریقی اوپنر ڈی کوک، نیوزی لینڈ کے نوجوان پلیئر راچن رویندرا اور بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نامزد کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں ویمنز کیٹیگری میں بنگلا دیش کی ناہیدہ اختر اور نیوزی لینڈ کی امیلیا کر کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

  • قومی اسٹار فخر زمان نے ایک اور اہم اعزاز پالیا

    قومی اسٹار فخر زمان نے ایک اور اہم اعزاز پالیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان کو اپریل کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے گزشتہ ہفتے  پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں فخر زمان سمیت  سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین شامل تھے۔

    فخر زمان نے پاکستان ٹیم کا بڑا مسئلہ حل ہونے کی نوید سنا دی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے حال ہی میں ون ڈے میں لگاتار تین سنچریاں جڑی ہیں ان کی اس بے مثال کارکردگی نے قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف 12 سال بعد ون ڈے سیریز میں فتح یاب بھی کرایا ہے۔

    فخر زمان کی اس لاجواب کارکردگی کا صلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دے کرکیا ہے۔

    فخر زمان آئی سی سی کا یہ ایوارڈ پلیئر آف کی منتھ کا اعزاز پہلی بار اپنے نام کیا ہے۔

    واضح رہے کہ فخر زمان لگاتار تین ون ڈے میچز میں سنچریاں بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز ہیں۔ ان سے قبل کپتان بابر اعظم، سعید انور اور ظہیر عباس بھی ون ڈے میچز میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔