Tag: پلیئر آف دی میچ

  • عرفان خان نیازی کے 5 چھکوں نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ویڈیو دیکھیں

    عرفان خان نیازی کے 5 چھکوں نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ویڈیو دیکھیں

    ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے ایک اہم میچ میں کراچی کنگز  نے لاہور قلندرز کو ہرا دیا، میچ کی اہم بات عرفان خان نیازی کے شاندار چھکے تھے۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 10کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز کے بلے باز عرفان خان نیازی کی بہترین اننگز کی بدولت ٹیم نے فتح اپنے نام کی۔

    مڈل آرڈر بیٹر عرفان خان نیازی نے 21 گیندوں پر 48 رنز اسکور کیے اس میں وہ تین شاندار چھکے بھی شامل ہیں جو انہوں نے ایک ہی اوور میں شاہین آفریدی کو مارے۔

    طویل وقفے کے بعد ردھم میں واپس آنے والے عرفان نیازی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وننگ شاٹ کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

    ان کی برق رفتار بیٹنگ میں مجموعی طور پر 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے، انہیں اس بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
    irfan khan میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان خان نیازی سے جب پوچھا گیا کہ یہ کیا تھا جو آپ نے کیا؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا یقین تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں عرفان خان نے کہا کہ لاہور قلندر کے بالرز اچھے ہیں لیکن ٹی ٹونٹی میں کھیلنے کیلیے خود پر اعتماد اور یقین کا ہونا ضروری ہے تو سامنے جو بھی بالر ہو آپ اس کا سامنا کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : عرفان خان کی دلیرانہ بیٹنگ، کراچی کنگز نے لاہور کے جبڑوں سے فتح چھین لی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میری اچھی اننگز میں سے ایک اننگ ہے، میں کافی ٹائم سے اس طرح کی پرفارمنس نہیں دے پا رہا تھا، لیکن کوچز کی جانب سے مجھے بھرپور حوصلہ افزائی ملی۔

  • پلیئر آف دی میچ کو ملا ’’انڈوں کا تحفہ‘‘، کھلاڑی بھی ہکا بکا!

    پلیئر آف دی میچ کو ملا ’’انڈوں کا تحفہ‘‘، کھلاڑی بھی ہکا بکا!

    کھیل میں سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو پلیئر آف دی میچ قرار دے کر نقد انعام دیا جاتا ہے مگر ایک کھلاڑی کو انڈوں کا تحفہ دیا گیا۔

    کرکٹ ہو یا فٹبال یا پھر ہاکی۔ ٹیم گیم میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی بہترین کارکردگی کے صلے میں اس کو نقد انعام سمیت دیگر قیمتی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

    تاہم ایک میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والا کھلاڑی اس وقت حیرت زدہ رہ گیا، جب اس کو نقد یا قیمتی انعام کے بجائے انڈوں کا کریٹ تحفے میں پیش کیا گیا۔

    یہ منفرد اور دلچسپ واقعہ ناورے میں پیش آیا۔ جہاں فٹبال میچ کے دوران گول کیپر جان ڈی بوئر کو بوڈو گلمٹ کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    تاہم جب جان ڈی بوئر پوڈیم پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے گئے تو ان کے ہاتھ میں چیک یا شیلڈ کے بجائے انڈوں کے چار کریٹ تھما دیے گئے۔

    گول کیپر کے ساتھ مداح بھی یہ تحفہ پا کر حیران رہ گئے۔

    کلب نے غیر معمولی ڈچ گول کیپر کی انڈے کے کریٹ کے انعام کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کرنے کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    واضح رہے کہ فٹبال میں پلیئر آف دی میچ کو پہلی بار انڈے تحفے میں نہیں دیے گئے۔ اس سے قبل 2023 میں زیمبین فٹبال لیگ میں مین آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو بھی 5 انڈے کے کریٹ انعام میں دیے گئے تھے۔

  • سلمان علی آغا نے اپنا اعزاز صائم ایوب کو دے دیا

    سلمان علی آغا نے اپنا اعزاز صائم ایوب کو دے دیا

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی فتح کے بعد سلمان علی آغا نے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز صائم ایوب کے نام کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 3 وکٹوں سے جیت لیا۔

    میچ کی خاص بات سلمان علی آغا اور صائم ایوب کی شاندار کارکردگی تھی، صائم ایوب نے 119 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 10 چوکے اور تین چوکے لگائے، نائب کپتان سلمان علی آغا 82 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    سلمان علی آغا کو شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، اس موقع پر سلمان علی آغا نے اپنا پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ صائم ایوب کو دے دیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہر اوور میں4سے 5سنگل رنز لازمی لیں، صائم ایوب نے بڑی زبردست بیٹنگ کی۔

    صائم ایوب کا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ بیٹنگ کے دوران میری بھرپور مدد کرتے رہے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا جو کہ قومی ٹیم نےآخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آغا سلمان کے ساتھ مل کر اسکور کو ہدف تک لے آئے، صائم ایوب نے ون ڈے کریئر کی دوسری سنچری اسکور کی اور 201رنز کے مجموعی اسکور پر 109 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    یاد رہےکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔