Tag: پلیئنگ الیون

  • انگلینڈ کا پنڈی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان، 2 تبدیلیاں

    انگلینڈ کا پنڈی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان، 2 تبدیلیاں

    انگلینڈ نے راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، مہمان ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

    پچ کی کنڈیشنز دیکھنے ہوئے انگلینڈ نے 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ بھی راولپنڈی ٹیسٹ میں شامل ہیں۔

    ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر بطور اسپیشلسٹ اسپنرز ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔

    راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پریکٹس سیشن کے دوران انگلینڈ کی جانب سے بیٹنگ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کوچ جیسن گلیسپی اور قومی ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید کے ہمراہ پچ کا معائنہ بھی کیا۔

    تیسرا ٹیسٹ: راولپنڈی اسٹیڈیم میں انگلینڈ ٹیم کے آفیشلز کا پچ کا معائنہ

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور 3 میچز کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

  • ’فخر زمان کو پلیئنگ الیون سے باہر نہیں کرنا چاہیے تھا‘

    ’فخر زمان کو پلیئنگ الیون سے باہر نہیں کرنا چاہیے تھا‘

    قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے فخر زمان کو پلیئنگ الیون سے باہر کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

    نجی ٹی وی چینل پر سابق کرکٹر عبدالرزاق نے قومی ٹیم کی سلیکشن اور پرفارمنس پر بات کی جس میں انہوں نے فخر زمان کو پلیئنگ الیون سے باہر کرکے عبداللہ شفیق کو لیے جانے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    عبدالرزاق نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کھلاڑیوں کو اعتماد دینا چاہیے، فخر جیسے بلے باز کو متبادل نہیں بنایا جانا چاہیے اور انتظامیہ کو انہیں پورے ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ مینجمنٹ کے کہنے پر اس طرح ٹیم سے چھیڑ چھاڑ کریں گے تو ٹیم پریشر میں کھیلے گی اور پھر اس کا رزلٹ اس طرح ہی آئے گا، اگر بہترین رزلٹ چاہتے ہیں تو کھلاڑیوں کو آزادی دینا ہوگی کہ وہ جیسے چاہیں کھیلیں۔

    سابق کرکٹر نے بھارت کے خلاف اہم میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی کارکردگی پر کھل کر تنقید کی، انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بابر اور رضوان کی پارٹنر شپ نہیں مانتا۔

    عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اور رضوان ڈر ڈر کر کھیل رہے تھے، تجربہ اور نمبر ون رینکنگ رکھنے کے باوجود ان میں معیاری شاٹس کی کمی نظر آتی ہے، کھلاڑیوں کو واقعی کھیل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 اس وقت بھارت میں جاری ہے جس میں پاکستان نے تین میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی اور اسے بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستان 20 اکتوبر کو اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

  • پاک افغان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    پاک افغان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    کولمبو: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، افغانستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    سیریز کے تیسرے ون ڈے میں دونوں ٹیمیں کولمبو کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے، تیسرا ون ڈے میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کم از کم تین تبدیلیاں کی جائیں گی، قومی ٹیم مینجمنٹ نے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون میں چار تبدیلیوں کے بارے میں بھی غور کیا ہے، سعود شکیل کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ فہیم اشرف، محمد نواز اور محمد وسیم کو بھی آخری میچ میں موقع دیا جا سکتا ہے۔

    نسیم شاہ نے پاکستان کو کامیابی دلوا دی، افغانستان کو شکست

    ان کی جگہ افتخار احمد، اسامہ میر، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے، پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ پاکستان محض ایک وکٹ سے جیتا تھا جبکہ پہلے میچ میں افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔

  • بابر اعظم نے شاداب اور نواز سے متعلق کیا کہا؟

    بابر اعظم نے شاداب اور نواز سے متعلق کیا کہا؟

    میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آل راؤنڈر شاداب اور نواز کو ٹیم کا اہم ستون قرار دے دیا۔

    میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر محمد نواز اور شاداب خان یہ دونوں ہمارے لیے پلس پوائنٹ ہیں، آسٹریلیا کے گراؤنڈ میں بڑے شاٹس نہیں لگتے، بھاگ کر جتنا زیادہ رنز کریں گے اتنا فائدہ ہوگا۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹاکرے کے روز موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں، بطور کپتان میں یہی چاہوں گا کہ پورا میچ ہو، ہر کوئی اس میچ کا منتظر ہے، ہر صورت حال میں ہماری ٹیم بہترین کارکردگی دینے کے لیے تیار ہے۔

    بابر اعظم نے پیس اٹیک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیس اٹیک بہترین پرفارم کر رہا ہے، آف دی فیلڈ ہمارے ہر پلئیر کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔

    شان مسعود کی طبعیت کے حوالے سے بابر کا کہنا تھا کہ ان کا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے وہ فٹ ہیں اور کل کے میچ کے لیے ریڈی ہیں۔

    پلیئنگ الیون کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابھی وکٹ نہیں دیکھی، ذہن میں گیارہ پلیئر موجود ہیں لیکن کنڈیشن اور وکٹ دیکھنے کے بعد ہی فائنل فیصلہ کروں گا۔ انھوں نے کہا ہر پلیئر کو ذہن میں رکھ کے پلان کرتا ہوں، فخر زمان اس مکمل فٹ نہیں ہیں وہ کل کے میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے، مختصر فارمیٹ میں کسی ٹیم کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حارث رؤف یہاں بگ بیش کھیلا ہے، انھوں نے یہاں کے بارے میں کافی بتایا ہے، انہوں نے پاکستان کے لیے کافی اچھا پُرفارم کیا ہے، مجھے ٹیم کے ہر پلئیر پر پورا اعتماد ہے۔