Tag: پلیٹ فارم

  • پلیٹ فارم پر نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا، دل دہلادینے والی ویڈیو

    پلیٹ فارم پر نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا، دل دہلادینے والی ویڈیو

    بھارت میں قطب مینار ریلوے اسٹیشن پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب دہلی میٹرو ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس جانے کے بعد ایک شخص کو درد ناک موت کا سامنا کرنا پڑا۔

    افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر نے پل استعمال کرنے کے بجائے پٹریوں کے ذریعے پلیٹ فارم عبور کرنے کی کوشش کی۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (DMRC) نے اطلاع دی کہ مسافر پلیٹ فارم کے کنارے اور میٹرو ٹرین کے درمیان کچل کر ہلاک ہوگیا۔

    ٹرین آپریٹر نے مذکورہ معاملہ سامنے آنے پر فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگائی، مسافر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    متوفی نے پیلے رنگ کی شرٹ اور نیلی جینز پہن رکھی تھی اور بازو پر ’سنیل‘ کا ٹیٹو بنوایا ہوا تھا۔ مقتول کے خون کے نمونے لے لیے گئے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ متوفی نشے میں تھا یا نہیں۔

    اس ہولناک واقعے کے بعد، ڈی ایم آر سی نے مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ میٹرو کی پٹریوں کو پار نہ کریں یا ان پر چلنے کی کوشش نہ کریں۔

  • ویڈیو: شادی کی تقریب میں دُلہے کی تابوت میں انٹری

    ویڈیو: شادی کی تقریب میں دُلہے کی تابوت میں انٹری

    آپ نے دلہا دلہن کی ایک سے بڑھ کر ایک اور انوکھی انٹری تو دیکھی ہی ہوگی لیکن کیا آپ نے کبھی تابوت میں دلہن یا دولہے کی انٹری دیکھی ہے۔

    شادی کا دن تو سب کے لیے خوشی کا دن ہوتا ہے لیکن امریکا میں ایک شخص نے اپنی شادی کی تقریب میں کچھ ایسے انداز میں جانے کا فیصلہ کیا کہ جان کر آپ یہ فیصلہ نہ کر پائیں کہ اس کی شادی کی خوشی منائی جانی چاہیے یا اس کی سوچ پر ماتم کیاجانا چاہیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں دلہے کو تابوت میں رکھ کر شادی ہال پہنچایا گیا، جہاں پر موجود مہمان یہ منظر دیکھ کر حیران و پریشان ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے کے لیے بنائے گئے کالے رنگ کے تابوت کو اس کے دوستوں نے وین سے نکالا اور مہمانوں کے لیے لگائی گئی کرسیوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے اسے سٹیج کے قریب رکھ دیا۔

    شادی میں شریک مہمان تابوت کو دیکھ کر سمجھے کہ اس کے اندر لاش ہے، تاہم جب انہوں نے تابوت میں سے دلہے کو نکلتے دیکھا تو حیران رہ گئے۔

    شادی میں شریک ایک شخص نے اس پورے منظر کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی، جہاں اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا، کسی نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو کسی نے تنقید کیا۔

  • جاپان میں دریائے نشکی کے کنارے انوکھا ریلوے اسٹیشن!

    جاپان میں دریائے نشکی کے کنارے انوکھا ریلوے اسٹیشن!

    جاپان اپنی جدید عمارتوں اور منفرد طرزِ تعمیر کے علاوہ تیز رفتار ٹرینوں اور ریلوے کے جدید نظام کے لیے بھی مشہور ہے جن میں ایک انوکھا پلیٹ فارم بھی شامل ہے۔

    2019ء میں جاپان میں سریو مہارشی اسٹیشن (Seiryu Miharashi Station) تعمیر کیا گیا تھا جو کسی مقام اور منزل تک پہنچنے کا راستہ نہیں بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پہنچ کر مسافر قدرت کے حسین نظّاروں سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔

    اس ریلوے اسٹیشن کا نہ تو کوئی داخلی دروازہ ہے اور نہ ہی کوئی خارجی پھاٹک۔ اس اسٹیشن پر کوئی ٹکٹ گھر نہیں ہے۔ یہاں تک صرف ٹرین کے ذریعے ہی پہنچا جا سکتا ہے اور اسی میں سوار ہو کر واپسی ممکن ہے۔

    جاپان کا سریو مہارشی ریلوے اسٹیشن لگ بھگ دس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ جاپان کے علاقہ یماگوچی پریفکچر میں ناگوا اور نیکاسا اسٹیشنوں کے درمیان بنایا گیا ہے۔ اس اسٹیشن تک رسائی کے لیے سڑک یا کوئی دوسرا زمینی راستہ موجود نہیں ہے۔ اس لیے ٹرین ہی یہاں پہنچنے کا واحد ذریعہ ہے۔

    دراصل یہ ایک تفریحی پلیٹ فارم ہے اور عین دریائے نشکی کے کنارے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہاں سیّاح دریا اور آس پاس کے حسین نظّاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں۔

    یہ علاقہ موسمِ بہار میں‌ الگ ہی منظر پیش کرتا ہے اور سبزہ و گُل اور قسم قسم کی ہریالی لوگوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ یہاں لوگ موسمِ بہار میں آبشاروں، پہاڑوں اور سبزے کی خوب صورتی کا نظّارہ کرنے کے لیے آتے ہیں۔

  • چین میں زیر تعمیر پلیٹ فارم گرنےسے74افراد ہلاک

    چین میں زیر تعمیر پلیٹ فارم گرنےسے74افراد ہلاک

    بیجنگ : چین کے صوبے جیانگ شی میں پاور پلانٹ کے قریب تعمیراتی پلیٹ فارم منہدم ہونے سے74افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق شمالی چین میں واقع فینگ چینگ پاور پلانٹ کے کولنگ ٹاور میں زیر تعمیر پلیٹ فارم منہدم ہونے سے 74مزدور ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق حادثہ جمعرات کےروزصبح7 بجے پیش آیا جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیاگیا۔

    china-1

    چینی حکام کےمطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہےجبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    china-2

    خیال رہےکہ گزشتہ برس پورٹ سٹی تیان جن میں گودام میں رکھے کیمیکل کے کنٹینرز میں دھماکوں کے نتیجے میں 170 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    china-3

    مزید پڑھیں:چین میں انڈسٹریل پلانٹ میں دھماکہ،21افرادہلاک،5زخمی

    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں بھی وسطی چین کے ایک پاور اسٹیشن میں ہائی پریشر اسٹیم پائپ کے پھٹنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    china-4

    مزید پڑھیں:چین میں ٹریفک حادثہ،17افراد ہلاک

    واضح رہے کہ دو روز قبل چین کے شمال مشرقی ہائی وے پر 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجےمیں17 افراد ہلاک جبکہ37 زخمی ہوئے تھے۔

    china-5

  • اے آر وائی نیوز کے پلیٹ فارم پر پاکستانی موسیقاروں کے لیے بہترین موقع

    اے آر وائی نیوز کے پلیٹ فارم پر پاکستانی موسیقاروں کے لیے بہترین موقع

    اے آر وائی نیوز ’میڈ ان پاکستان‘ کے پلیٹ فارم کے تحت پاکستانی موسیقاروں اور گلوکاروں کے لیے بہترین موقع لا رہا ہے۔ اگر آپ اچھی آواز اور موسیقاری کی صلاحیت کے حامل ہیں تو یہ موقع یقیناً آپ کے لیے ہے۔

    اے آر وائی میڈ ان پاکستان کا پلیٹ فارم ان باصلاحیت پاکستانی فنکاروں کو موقع دے رہا ہے جو اپنے گانے کی ویڈیو بنانا چاہتے ہیں۔ آپ اپنا کوئی بھی گانا، صوفیانہ کلام، نعت یا قوالی اے آر وائی کو بھیج سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز منتخب کام کی ویڈیو بنوانے میں آپ کی مدد کرے گا اور اسے اے آر وائی کے تمام پروگرامز اور سوشل میڈیا سائٹس پر بھی پروموٹ کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز نے یہ قدم پاکستان میں معیاری اور حقیقی تخلیق کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا ہے۔

    مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو دیکھیں۔


    Enormous opportunity for musicians by ARY Made… by arynews