Tag: پلیٹ لیٹس

  • نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے، شیخ رشید

    نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے لندن میں پلیٹ لیٹس اوپرنیچے نہیں ہو رہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ میں تمام لوگوں کاشکرگزارہوں کہ بھارتی مسلمانوں کی آواز سے آواز سے ملائی، بھارت کے اقدام کے خلاف راجہ بازار سے لاکھوں افراد کی ریلی نکالیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ شاید وہ وقت آگیا ہے کہ بھارت پاکستان کی سرحدوں کو چھیڑے، اگر بھارت نے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کی تو راولپنڈی تیار ہے، راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے، اپناحق ادا کرے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ سیاست کے لیے بہت اہم ہے، ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران عمران خان حالات پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے لندن میں پلیٹ لیٹس اوپرنیچے نہیں ہو رہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے۔

    مشرف کو غدار قرار دیا گیا مگر چوروں اورلٹیروں کو ضمانتیں مل رہی ہیں، شیخ رشید

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو غدار قرار دیا گیا مگر چوروں اور لٹیروں کو ضمانتیں مل رہی ہیں۔

  • نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر گر گئے ، حالت انتہائی تشویشناک

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر گر گئے ، حالت انتہائی تشویشناک

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کے ایک بار پھر پلیٹ لیٹس گر گئے ، جس کے باعث ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ شریف میڈیکل سٹی کے میڈیکل بورڈ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گر گئے ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، بار بار پلیٹ لیٹس کم ہونےکی وجہ معلوم نہیں ہورہی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےعلاج کے لئے دستیاب سہولتیں استعمال کی جا رہی ہیں جبکہ شریف میڈیکل سٹی کے میڈیکل بورڈ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف اور مریم نواز جاتی امرا پہنچ گئے

    یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا ، جس کے بعد انھیں شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنا تھا تاہم انھیں جاتی امرا پہنچا دیا گیا تھا، جہاں ان کیلئے ڈاکٹر عدنان کی زیرنگرانی انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیاگیا ، جس میں وینٹی لیٹر اورکارڈیک کی سہولیات موجود ہیں۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا تھا کہ جاتی امرامیں نواز شریف اپنے گھر پر علاج کرائیں گے۔

    دوسری جانب میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے ، طبیعت بہتر ہونے پر ہی اسپتال سے اجازت دی گئی، نواز شریف کوروانگی پر تمام رپورٹس، ڈسچارج سلپ فراہم کردیں ہیں۔

  • نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، پروفیسر محمود ایاز

    نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، پروفیسر محمود ایاز

    لاہور: پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، تازہ ترین پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد کا تعین آج کی رپورٹ کے بعد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو سروسزاسپتال میں داخل ہوئے آج 13واں روز ہے ، گزشتہ روز نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں پھر کمی ریکارڈ کی گئی۔

    میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار رہ گئی ہے۔

    پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا ہے کہ خون کے نمونے 3 لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں، نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، تازہ ترین پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد کا تعین آج کی رپورٹ کے بعد ہوگا۔

    اس سے قبل یکم نومبر کو سروسز اسپتال لاہور میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کے بھائی شہبازشریف نے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ ملاقات میں علاج معالجہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ نوازشریف کے خون میں سفید خلیوں کی تعداد خطرناک حد تک کم ہونے کے سبب انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نوازشریف کا علاج کر رہا ہے۔

  • نواز شریف کا طبی معائنہ، پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ

    نواز شریف کا طبی معائنہ، پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ

    لاہور: سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، رپورٹ کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا سروسزاسپتال میں آج 11واں روز ہے، میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا طبی معائنہ کررہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ سی بی سی رپورٹ میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55ہزار کاؤنٹ کیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ دل اور گردوں کی بیماری کے باعث آئی وی آئی جی انجیکشنز کی تھراپی روک دی گئی۔

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بلغذا فارمولے اور قدرتی طور پر بڑھیں گے، 50 ہزارپلیٹ لیٹس ہونے کے بعد نواز شریف سفر کر سکتے ہیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف کو ابھی ڈسچارج نہیں کیا جاسکتا، علاج جاری ہے، صحت مزید بہتر ہونے پر ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں ڈسچارج بھی کیا جاسکتا ہے۔

    چوہدری شوگر ملز کیس : نواز شریف کو 8 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

    یاد رہے کہ دو روز قبل میڈیکل بورڈ کے ذرایع نے بتایا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے، آئی وی آئی جی کی انجکشن تھراپی بھی روک دی گئی ہے، نواز شریف 30 ہزار پلیٹ لیٹس میں زندگی گزار سکتے ہیں، مزید بڑھانے کے لیے ادویات دی گئیں تو خطرہ ہو سکتا ہے۔

    بورڈ کے مطابق نواز شریف کو بلیڈنگ ہونے کے خطرات اب کم ہیں تاہم دل اور گردوں کے سنگین مسائل ہیں، جس کی وجہ سے ان کی حالت سنبھل نہیں رہی۔

  • نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55 ہزار، سفر کے امکانات روشن

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55 ہزار، سفر کے امکانات روشن

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے زائد ہونے کے بعد سفر کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، ذرایع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار ہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے سفر کے لیے پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے زائد ہونا ضروری قرار دیا تھا، اب ذرایع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار ہو گئی ہے۔

    نواز شریف سفر کریں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ میڈیکل بورڈ سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

    قبل ازیں، لاہور میں نواز شریف کی طبیعت سے متعلق میڈیکل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا تھا، جس کے بعد پروفیسر محمود ایاز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 35 ہزار ہیں، جو آہستہ آہستہ روزانہ کی بنیاد پر 5 سے 6 ہزار بڑھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس اب قدرتی طور پر بڑھیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے لیکن اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا۔

    تازہ ترین:  نواز شریف کو 8 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

    خیال رہے کہ آج نواز شریف کا سروسز اسپتال میں دسواں روز تھا، طبیعت بدستور ناساز ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

    گزشتہ روز میڈیکل بورڈ کے ذرایع نے بتایا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے، آئی وی آئی جی کی انجکشن تھراپی بھی روک دی گئی ہے، نواز شریف 30 ہزار پلیٹ لیٹس میں زندگی گزار سکتے ہیں، مزید بڑھانے کے لیے ادویات دی گئیں تو خطرہ ہو سکتا ہے۔

    بورڈ کے مطابق نواز شریف کو بلیڈنگ ہونے کے خطرات اب کم ہیں تاہم دل اور گردوں کے سنگین مسائل ہیں، جس کی وجہ سے ان کی حالت سنبھل نہیں رہی۔

    گزشتہ روز نیب افسروں کی جانب سے نواز شریف کو خون دینے کی خبریں بھی گردش کرنے لگی تھیں، جس پر نیب نے وضاحت جاری کی کہ ڈی جی نیب لاہور کے بیٹے، نیب افسر یا اہل کاروں نے نواز شریف کو خون نہیں دیا، نیب نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خون کی فراہمی میں مدد کی تھی۔

    ادھر آج چوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 8 نومبر کو صبح 8 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے، سابق وزیر اعظم اس کیس میں ضمانت پر ہیں۔

  • نوازشریف کو آج پی کے ایل آئی منتقل کیا جائے گا

    نوازشریف کو آج پی کے ایل آئی منتقل کیا جائے گا

    لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر نوازشریف کو آج پی کے ایل آئی منتقل کیا جائے گا، نواز شریف کے جگر اور گردوں کے ٹیسٹ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر نوازشریف آج صبح پی کے ایل آئی منتقل کیا جائے گا، پی کے ایل آئی میں نوازشریف کا پی ای ٹی اسکین ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف کے جگر اور گردوں کے ٹیسٹ ہوں گے، کینسر سمیت پورے جسم کے ٹیسٹ کیے جائیں گے، پلیٹ لیٹس پیک لگانے کے باوجود خون میں سفید خلیے بڑھ نہیں رہے، گروتھ نہ ہونے سے لگائے گئے سیلزمقررہ وقت کے بعد ختم ہو جاتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو نیب عدالت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے، پیشی کے موقع پرکوئی کٹ لگا تو صورت حال سنگین ہوجائے گی۔

    ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق رپورٹس کے بعد نوازشریف کو بیرون ملک منتقل کرنے پرغور ہوگا۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے نوازشریف کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی پیشکش کے ساتھ علاج کی تمام ترسہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    نواشریف کے پلیٹ لیٹس میں‌ کمی

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے جسم کے کسی بھی حصے سے خون بہنا بڑے خطرے کی علامت ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مسوڑوں سے خون آنے کے بعد پلیٹ لیٹس سیلزمعمول سے کم ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 یزار سے کم ہو کر 7 ہزار پر آگئی تھی جس پر سابق وزیراعظم کو دوبارہ پلیٹ لیٹس یونٹ لگایا گیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی معاونت کے لیے ایک ڈاکٹر اسلام آباد اور ایک کراچی سے بلایا گیا ہے۔

  • میگا کٹ لگنے کے بعد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید بڑھ گئے، ملاقاتیوں کا تانتا بندھ گیا

    میگا کٹ لگنے کے بعد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید بڑھ گئے، ملاقاتیوں کا تانتا بندھ گیا

    لاہور: نواز شریف کی طبیعت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے، میگا کٹ لگنے کے بعد کی رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، میگا کٹ لگنے کے بعد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 24 ہزار 900 ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے دوبارہ بلڈ ٹیسٹ 8:19 منٹ پر کرائے گئے، ان کے پلیٹ لیٹس 2 ہزار تک کم ہو گئے تھے جس کے بعد میگا کٹ لگائی گئی، ذرایع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں بتدریج اضافہ ہوتا رہے گا۔

    دوسری طرف نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے، اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈرگ انڈیوس تھرمبو سائٹو پینیا پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ڈینگی بخار کی وجہ سے کم نہیں ہوئے تھے، ذرایع نے بتایا کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ خون پتلا کرنے والی ادویات بنی۔

    وجہ معلوم ہونے کے بعد نواز شریف کی ادویات میں خون پتلا کرنے والی دوا کو بند کر دیا گیا ہے، بتایا گیا کہ خون پتلا کرنے والی ادویات کا اثر ادویات بند کرنے کے بعد 7 دن تک رہتا ہے۔

    ادھر ذرایع نے کہا ہے کہ سروسز اسپتال میں نواز شریف سے ملاقاتیوں کا تانتا بندھا رہا، ملاقاتیوں میں جنید صفدر، راحیل، مہرالنسا، عطا تارڑ اور آصف کرمانی شامل تھے، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی کل سے ساتھ موجود ہیں، مریم نواز کی دونوں بیٹیاں 2 بجے سے شام 6 بجے تک ساتھ موجود رہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف سروسز اسپتال میں زیرعلاج ، وی آئی پی کمرہ نیب کی سب جیل قرار

    ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سروسز اسپتال منتقلی کے وقت شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ تھے، انھوں نے نواز شریف کی 3 مرتبہ عیادت کی، شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کی صحت سے متعلق ٹویٹ بھی کیا، جس میں انھوں نے لکھا کہ وہ نواز شریف کی صحت سے متعلق پریشان ہیں، ان کی تیزی سے خراب ہوتی صحت پریشان کن ہے، صحت کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

    قبل ازیں، شہباز شریف جب نواز شریف کی عیادت کے لیے سروسز اسپتال پہنچے تو کارکنوں نے شہباز شریف کی گاڑی روک کر نعرے بازی کی، کارکنوں نے اسپتال میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی، شہباز شریف 45 منٹ تک نواز شریف سے ملاقات کے بعد روانہ ہوئے۔

  • نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز میں بہتری آنا شروع

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز میں بہتری آنا شروع

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پلیٹ لیٹس سیل کی 2 میگا کٹ لگا دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی دواؤں کی وجہ سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے تھے، اب پلیٹ لیٹس کٹ لگائے جانے کے بعد ان کی حالت بہتر ہونے لگی ہے۔

    ایک میگا کٹ لگانے سے 8 سے 10 ہزار وائٹ سیلز بڑھتے ہیں، ذرایع نے بتایا کہ نواز شریف کے وائٹ سیلز کی تعداد اب 20 ہزار کے لگ بھگ ہے، دوبارہ سی بی سی ٹیسٹ میگا کٹ لگانے کے ایک گھنٹے بعد کیا جائے گا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو تیسری میگا کٹ رات کو لگائی جائے گی، ن لیگی رہنما کو اب بخار بھی نہیں اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف سروسز اسپتال میں زیرعلاج ، وی آئی پی کمرہ نیب کی سب جیل قرار

    واضح رہے کہ نیب ترجمان نے کہا تھا نواز شریف کی طبیعت ان کے ذاتی معالج کی دواؤں کی وجہ سے خراب ہوئی تھی، جس پر ان کا ڈینگی ٹیسٹ کرایا گیا جو نیگیٹو آیا، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ترجمان نیب کے مطابق نواز شریف کی دیکھ بھال کے لیے 24 گھنٹے ڈاکٹرز کی ٹیم مقرر کر دی گئی ہے، لہٰذا نواز شریف کے ذاتی معالج کو رسائی نہ دینے کی خبر غلط ہے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال کے وی آئی پی کمرے کو ان کے لیے سَب جیل قرار دیا گیا ہے، نواز شریف سے ڈاکٹرز کے سوا کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں۔