Tag: پلیٹ لیٹس کی تعداد

  • نوازشریف کا علاج میڈیکل بورڈ کے لیے چیلنج ، پلیٹ لیٹس کی تعداد 25 ہزار تک گرگئی

    نوازشریف کا علاج میڈیکل بورڈ کے لیے چیلنج ، پلیٹ لیٹس کی تعداد 25 ہزار تک گرگئی

    لاہور : سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم ہوگئے اور تعداد25 ہزار تک گرگئی ، پلیٹ لیٹس کی کمی پر خون پتلا کرنے والی دوائیں بند کردی گئیں ہیں ، ڈاکٹر محمودایاز نے کہا کہ علاج مکمل ہونےتک نوازشریف سروسز اسپتال میں ہی رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا علاج میڈیکل بورڈ کےلیےچیلنج بن گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے اسٹرائیڈز کا استعمال کیا جارہا ہے لیکن اسٹرائیڈز دینے سے نوازشریف کا بلڈ پریشر اور شوگر بڑھ گئی ہے۔

    دل اورگردوں پرتوجہ دیں توپلیٹ لیٹس گررہے ہیں، گردوں کے ٹیسٹ بھی خراب آئے ہیں، پلیٹ لیٹس کی کمی پر دل کی دوائیں روک دی گئیں ، 25ہزارپلیٹ لیٹس پردل کی دوانہیں دے سکتے، نوازشریف کوآئی وی آئی جی انجیکشن کے ساتھ اسٹرائیڈزبھی دیےگئے، پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے اسٹرائیڈز کا استعمال کیا جارہا تھا۔

    میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ علاج مکمل ہونے تک نواز شریف سروسز اسپتال میں ہی رہیں گے، انھوں نے کہیں اور جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

    مزید پڑھیں  : نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزارتک پہنچ گئی

    دوسری جانب نوازشریف کےرینل فنکشنل ٹیسٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رینل فنکشنل ٹیسٹ میں بلڈیوریا، کریٹینین معمول سے زیادہ آیا، نارمل50 سے کم ہونی چاہئے لیکن نواز شریف کی بلڈیوریا 63 ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کا سریم کریٹینین بھی معمول سے زیادہ ہے، نارمل 1.3 سے کم ہونا چاہیےجبکہ نوازشریف کا 1.4 ہے، اسٹریرائیڈ انجکشن سولومیڈ رول دینےسےگردے متاثرہونےلگے، اسٹریرائیڈانجکشن سولومیڈرول پلیٹ لیٹس بڑھانےکیلئےتھے۔

    نوازشریف کابلڈپریشراورشوگربھی نارمل نہیں، ان کو کئی سال سےگردوں میں درداورپتھریوں کابھی سامناہے، نوازشریف کے آئی وی آئی جی کے 80 ٹیکوں کی تھراپی بھی مکمل ہو جائے گی۔

    گذشتہ روز میڈیکل بورڈذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزارتک پہنچ گئی اور ان کے دل کی حالت پہلے سے بہتر ہے، دل کی دوائی لوپرین کل سےہی شروع کرادی گئی ہے اور آہستہ آہستہ امراض قلب کی باقی دوائیں بھی پھرشروع کرارہے ہیں۔

  • نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزارتک پہنچ  گئی

    نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزارتک پہنچ گئی

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزارتک پہنچ گئی جبکہ دل کی حالت پہلے سے بہتر ہے، آہستہ آہستہ امراض قلب کی باقی دوائیں بھی پھرشروع کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزارتک پہنچ گئی اور ان کے دل کی حالت پہلے سے بہتر ہے، دل کی دوائی لوپرین کل سےہی شروع کرادی گئی ہے اور آہستہ آہستہ امراض قلب کی باقی دوائیں بھی پھرشروع کرارہے ہیں۔

    دوسری جانب پروفیسرثاقب شفیع نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آج دل کا کوئی دورہ نہیں پڑا، ان کی حالت اب بہتر ہے، نوازشریف کا ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جبکہ ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی بھی نارمل ہے۔

    پروفیسر ثاقب شفیع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کسی بھی قسم کی انجیو گرافی کی ضرورت نہیں، ان کی صحت بہتر بنانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل اسپتال زرائع نے کہا تھا کہ سروسز ہسپتال میں پانچ روز سے زیر علاج نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف وقفے وقفے سے جاری جبکہ سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، جس کے باعث انھیں وقفے وقفے سے آکسیجن دی جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کو سینے میں درد کی شکایت ،سانس لینے میں دشواری

    نوازشریف کو پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاوکے ساتھ اینجانہ کی تکلیف کا بھی سامنا ہے، نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر بدستور زیادہ ہے ، گزشتہ روز نواز شریف کی ادویات میں ردوبدل کیا گیا، ٹراپ ٹی، ٹراپ آئی سمیت ہارٹ انزائم کے ٹیسٹ کروائے گئے۔

    ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی کی رپورٹ پازیٹو آنے کا مطلب ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علاماتِ کا ظاہر ہونا ہے، نوازشریف کو ایک طرف پلیٹ لیٹس سیلز کی کمی جبکہ دوسری طرف دل کے عارضہ کا پرانا مسلہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کو خون پتلا کرنے والی دوائی لوپرن کا استعمال شروع کروا دیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کی ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی کی رپورٹ قدرے بہتر ہے۔

    میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کو آئی وی آئی جی انجیکشنز کا ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نواز شریف کوچار سے پانچ روز تک انجیکشنز کا کورس جاری رکھا جائے گا۔

    گزشتہ روز میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کو انجائنا کی درد کی وجہ سے دل کے ٹیسٹ تجویز کیے گئے تھے، ذرائع کے مطابق نوازشریف کی دو دفعہ انجیوپلاسٹی اور اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے، نوازشریف کو گردوں، کولیسٹرول اور جوڑوں کے درد کا بھی سامنا ہے