Tag: پلی بارگین

  • نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور

    نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور

    اسلام آباد: سینیٹ کے اراکین نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کو اکثریتی رائے سے منظور کرلیا، سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پلی بارگین کے خلاف ہے تاہم اب اپوزیشن کرپشن کے حوالے سے اپنا بل لائے گی۔

    سینٹ کے اجلاس میں قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف قرار داد اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی، قرار داد کے حق میں 33 اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے جس کے بعد قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔

    اس موقع پر سینیٹر تاج حیدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت سینیٹ کا اجلاس طلب کرچکے تھے، اجلاس طلبی کے بعد آرڈیننس نہیں لایا جاسکتا اس لیے اس کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

    پڑھیں: ’’ نیب ترمیمی آرڈیننس جاری، پلی بارگین کا اختیار عدالت کے سپرد ‘‘

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پی پی پلی بارگین کی حمایت میں ہے جو بالکل غلط عمل ہے، ہم نے نیب آرڈیننس پر اعتراض کرتے ہوئے پلی بارگین کی مخالفت کی اور اسے مسترد کیا، پیپلزپارٹی ہمیشہ سے ہی پلی بارگین کے خلاف ہے۔

    سینیٹر تاج حیدر نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والوں کی دوبارہ تعیناتی کی مخالفت کرتے ہیں مگر بدعنوانی کی سزا صرف ایوان میں تک محدود نہیں رہنا چاہیے تاکہ ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

  • نیب ترمیمی آرڈیننس جاری، پلی بارگین کا اختیار عدالت کے سپرد

    نیب ترمیمی آرڈیننس جاری، پلی بارگین کا اختیار عدالت کے سپرد

    اسلام آباد: صدر مملکت نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2017 جاری کردیا، جس کے تحت نیب سے پلی بارگین کا صوابدیدی اختیار واپس لیتے ہوئے یہ اختیار عدالت کے سپرد کردیا گیا۔

    نمائندہ اےآر وائی اظہر فاروق کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس صدر مملکت کی جانب سے جاری کیاگیا ہے، جسے ترمیمی آرڈیننس کا نام دیا گیا ہے، یہ آج رات 12 بجے کے بعد سے لاگو ہوجائے گا۔

    ترمیمی آرڈیننس میں پلی بارگین کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اب چیئرمین نیب پلی بارگین کا حق استعمال نہیں کرسکتا تاہم اس فیصلے کا اختیار عدالت کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    صدارتی آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ ’’پلی بارگین کرنے والا شخص تاحیات کسی بھی قسم کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل ہوگا جبکہ سرکاری ملازم کو پلی بارگین کرنے پر فوری طور پر نوکری سے برطرف کردیا جائے گا‘‘۔

     قبل ازیں آج ہی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحق ڈار نے بیان دیا تھا کہ نیب کا ترمیمی آرڈیننس آج ہی جاری ہوجائے گا جس میں پلی بارگین کرنے والے کو کسی بھی عوامی عہدے اور سرکاری ملازمت کے لیے نااہل قرار دیا جائےگا۔

    یہ پڑھیں: کرپشن کے مرتکب ملزم  کو عمر بھر کیلئے نااہل قرار دیا جائے گا، اسحق ڈار

    نیب نے سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی سے کرڑوں روپے کی پلی بارگین کی تھی جس پر اسے تنقید کیا نشانہ بنایا گیا، سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے اس عمل کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

    مشتاق رئیسانی سے پلی بارگین کرکے 65 کروڑ 32 لاکھ روپے واپس  لیے، نیب

  • نیب کرپشن میں سہولت کار بنا ہوا ہے، سپریم کورٹ

    نیب کرپشن میں سہولت کار بنا ہوا ہے، سپریم کورٹ

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران حکومت سے پلی بارگین پرجواب طلب کر تے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیب کرپشن میں سہولت کار بنا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج پلی بارگین کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس عظمت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر نائب قاصد ڈھائی سو روپے رشوت لے تو جیل جاتا ہے جب کہ ڈھائی ارب کی کرپشن کرنے والا پلی بارگین کر کے عہدے پر واپس آجاتا ہے کیوں کہ نیب اسے قسطوں میں کھاتے کماتےرقم واپس کرنے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔

    مشتاق رئیسانی کے گھرسے کروڑوں مالیت کی کرنسی و زیورات برآمد

    ایک موقع پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ نیب اخبارمیں اشتہار شائع کرادے، کرپشن کرو اور رضا کارانہ واپسی کرا لو۔نیب کرپشن میں سہولت کار بنا ہوا ہے۔

    اس پر نیب وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ رقوم واپسی کا قانون نیب نےنہیں بنایا ہے نیب محض قانون پر عمل درآمد کر وا رہا ہے۔

    مشتاق رئیسانی سے پلی بارگین کرکے 65کروڑ32لاکھ روپے واپس لےلیے، ڈی جی آپریشنز نیب

    جس پر سپریم کورٹ کے جج نے جوابا کہا کہ قانون ضرور نیب نہیں بنایا لیکن نیب اس قانون کی دھجیاں ضرور اُڑا رہا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ نیب کسی بڑے آدمی کوکیوں نہیں پکڑتا؟

    واضح رہے مشہور زمانہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں نیب نے دوارب روپے کی پلی بارگین درخواست نہ صرف قبول کرلی تھی بلکہ چیئرمین نیب نے اس عمل کا دفاع بھی کیا تھا جس کے بعد نیب کا قانون پلی بارگین زبان زد عام ہو گیا ہے.

  • نیب سے پلی بارگین کرنے کے بعد مشتاق رئیسانی ایف بی آر کے نرغے میں

    نیب سے پلی بارگین کرنے کے بعد مشتاق رئیسانی ایف بی آر کے نرغے میں

    کوئٹہ: بلوچستان میگا کرپشن کیس میں نیب سے پلی بارگین کرنے والے مشتاق رئیسانی اور سہیل مجید ایف بی آر کے نرغے میں آگئے۔ دونوں ملزمان کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا نوٹس دے دیا۔

    بلوچستان کے مشہور زمانہ میگا کرپشن کیس میں ملوث سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور ٹھیکیدار سہیل مجید کے خلاف ایف بی آر نے ٹیکسز کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر بلوچستان کی سربراہی میں ٹیم نے سول اسپتال کے جیل وارڈ میں قید دونوں ملزمان کو سنہ 2016 کے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے نوٹسز تھما دیے۔

    حکام کے مطابق اثاثہ کی نوعیت جو بھی ہو، ملکیت میں ہونے پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔ دونوں ملزمان نے نیب کے سامنے ملکیت میں رہنے والی رقم اور جائیدادوں کا اعتراف کیا جس پر قانون حرکت میں آگیا۔

    نوٹسز میں دونوں ملزمان کو 9 جنوری تک ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ناکامی کی صورت میں دونوں ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

  • پلی بارگین ایک فراڈ ہے،وزیراعلیٰ شہباز شریف

    پلی بارگین ایک فراڈ ہے،وزیراعلیٰ شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےپلی بارگین کرنے والوں کےحوالے سےکہا کہ پلی بارگین ایک فراڈ ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پلی بارگین پر تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شریف نےبھی پلی بارگین کرنےوالوں کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےپلی بارگین کرنے والوں کو آڑھےہاتھوں لیتےہوئےکہاکہ اربوں روپےکھاکرچند کوڑیوں کو واپس کردو۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بھی عمران خان کے پلی بارگین سےمتعلق موقف کی حمایت کی تھی۔

    مزید پڑھیں:نیب کرپشن کوفروغ دے رہا ہے،عمران خان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےگزشتہ ہفتےکہاتھاکہ نیب کرپشن کوفروغ دے رہا ہے،نیب یہی سکھا رہاہےکہ جرم کرو اورپیسہ دے دو۔

    مزید پڑھیں:مشتاق رئیسانی سے پلی بارگین کرکے 65کروڑ32لاکھ روپے واپس لےلیے، ڈی جی آپریشنز نیب

    واضح رہے کہ چندروز قبل کوئٹہ میگا کرپشن کیس میں نیب نے سیکرٹری وزیرخزانہ مشتاق رئیسانی اور ان کے فرنٹ مین سہیل مجید کو پلی بارگین کی آفردی تھی۔