Tag: پلے اسٹور

  • گوگل نے ہزاروں ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹانے کی تیاری کرلی

    گوگل نے ہزاروں ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹانے کی تیاری کرلی

    کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ہزاروں غیر فعال ایپس کو اپنے پلے اسٹور سے ہٹانے کی تیاری کرلی ہے، جس کے تحت آئندہ ماہ اس پر عمل درآمد کا آغاز کردیا جائے گا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے پلے اسٹور ایپ کو ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق کر دی ہے جس کیلئے اب صرف 6 ہفتے باقی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سرچ انجن گوگل واضح طور پر اینڈرائیڈ کو آئی فون کی طرح پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لحاظ سے بہتر بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔

    screenshots

    کمپنی کی جانب سے صارفین کےتجربے کے لیے ایپس کی اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر اپنی اسپیم اور کم فعالیت کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

    کمپنی کی نئی پالیسی ان ایپلی کیشنز کو نشانہ بناتی ہے جو ‘ایپ مخصوص فعالیت کے بغیر جامد’ ہیں، ‘بہت کم مواد پر مشتمل ہیں’ یا ‘کچھ نہ کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

    ان میں صرف ٹیکسٹ ایپس، سنگل وال پیپر ایپس اور ایسی ایپس شامل ہیں جو صارفین کو مشغول کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔ ان کے علاوہ جو ایپس کریش ہو جاتی ہیں، ٹھیک سے انسٹال نہیں ہوتیں، انہیں پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔

  • غلطی سے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر کیسے واپس لائیں؟ طریقہ جانئے

    غلطی سے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر کیسے واپس لائیں؟ طریقہ جانئے

    غلطی یا جلد بازی کے باعث ڈیلیٹ تصاویر کیسے ریکور کریں؟اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔

    بعض اوقات اینڈرائیڈ فونز پر اچانک یا غلطی سے ایسی تصویر ڈیلیٹ ہو جاتی ہے جو اہم ہوتی ہے یہ ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر ہمیشہ کےلئے ختم نہیں ہوتیں بلکہ انہیں ذرا سی محنت کے بعد واپس لایا جا سکتا ہے۔

    گوگل فوٹوز بیک اپ چیک کریں

    اگر آپ نے فون میں گوگل فوٹوز بیک اپ کو ان ایبل کررکھا ہے تو ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کو وہاں سے ریکور کرنا ممکن ہے،اس کے لئے صارف کو گوگل فوٹوز ایپ اوپن کرکے لائبریری کے آپشن میں جانا ہوگا۔

    وہاں فون کیمرے سے لی گئی تمام تصاویر محفوظ ہوتی ہیں تو ان تصاویر کا انتخاب کریں جن کو ریکور کرنا چاہتے ہیں، جس کے بعد ان کو ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

    فون کے ٹریش فولڈر کو چیک کریں

    ہرفون میں یہ فولڈر عموماً فوٹوز یا لائبریری کے فولڈر میں موجود ہوتا ہے، اس جگہ جاکر ٹریش فولڈر کے آئیکون پر کلک کریں، جہاں ڈیلیٹ ہونے والی تمام تصاویر مخصوص وقت تک موجود رہتی ہیں، مطلوبہ تصاویر کو سلیکٹ کرکے ری اسٹور کے آپشن کا انتخاب کریں۔

    فوٹو ریکوری ایپ کا استعمال

    اگر درج بالا دونوں آپشن میں آپ کی مقررہ تصاویر موجود نہیں تو آپ کسی فوٹو ریکوری ایپ کا استعمال کریں، گوگل پلے اسٹور میں ایسی متعدد ایپس موجود ہیں جنہیں استعمال کیا جا سکتا ہے، ان میں کچھ فوٹو ریکوری، ڈمپسٹر اور ڈسک ڈگر زیادہ مقبول ایپس ہیں۔
    کمپیوٹر سے کنیکٹ کریں

    اگر آپ کے اینڈرائیڈ فون میں یو ایس بی ماس اسٹوریج موڈ سپورٹ موجود ہے تو اسے کمپیوٹر سے کنیکٹ کریں۔ کمپیوٹر سے کنیکٹ کرکے کسی ڈیٹا ریکوری سافٹ وئیر کا استعمال کریں۔

    اس طرح کے سافٹ وئیر سے بھی آپ ڈیلیٹ تصاویر کو تلاش کرکے ریکور کر سکتے ہیں بلکہ کمپیوٹر میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔

  • چین کی موبائل کمپنیاں گوگل پلے اسٹور کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار

    چین کی موبائل کمپنیاں گوگل پلے اسٹور کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار

    بیجنگ: چینی موبائل کمپنیاں گوگل کی سروس پلے اسٹور کو بڑا جھٹکا دینے کے لیے اکٹھی ہوگئیں، چینی موبائل کمپنیاں صارفین کی سہولت کے لیے اپنے پلے اسٹور پر کام کر رہی ہیں۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چینی کمپنیوں نے پلے اسٹور کی اجارہ داری ختم کرنے، اور سافٹ ویئر اور سروسز میں اپنی خدمات میں اضافہ کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

    چینی کمپنیاں ہواوے، شیاؤمی، اوپو اور ویوو ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہیں جو چین سے باہر موجود ڈویلپرز کو اپنی ایپس بیک وقت ان کمپنیوں کے ایپ اسٹورز میں اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

    یہ کمپنیاں گلوبل ڈویلپر سروس الائنس (جی ڈی ایس اے) کے تحت اکٹھی ہوئی ہیں۔

    چین میں گوگل پلے اسٹور پر پابندی عائد ہے اور وہاں کے اینڈرائیڈ صارفین مختلف ایپ اسٹورز سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں جن میں سے بیشتر ہواوے یا اوپو کی ہیں۔

    گوگل پلے اسٹور کی عالمی سطح پر بالا دستی ہواوے کے لیے زیادہ بڑا مسئلہ ہے جو گزشتہ سال امریکی پابندیوں کے نتیجے میں گوگل ایپس اور سروسز بشمول پلے اسٹور کے لائسنس سے محروم ہوگئی تھی۔

    دوسری جانب پلے اسٹور گوگل کی آمدنی کا اہم ذریعہ ہے جس نے گزشتہ سال دنیا بھر میں 8.8 ارب ڈالرز کمائے تاہم اب چینی کمپنیاں پلے اسٹور کی بدولت گوگل کو بڑا جھٹکا دے سکتی ہیں۔

    چین کی یہ سروسز 9 خطوں بشمول بھارت، انڈونیشیا، روس اور ملائیشیا میں متعارف کروائے جانے کا منصوبہ ہے۔

    ابھی تک اسے مارچ میں متعارف کروایا جانا طے ہے تاہم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔