Tag: پلے اسٹیشن

  • مراکش زلزلہ میں شہری نے پلے اسٹیشن بچانے کو ترجیح دے دی، تصویر وائرل

    مراکش زلزلہ میں شہری نے پلے اسٹیشن بچانے کو ترجیح دے دی، تصویر وائرل

    رباط: مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے میں جب ہر طرف ہاہاکار مچ گئی تھی اور لوگ دیوانہ وار جانیں بچانے کے لیے گھروں سے نکل آئے تھے، تب ایک شہری نے سب سے زیادہ فکر جس چیز کی کی، وہ اس کا پلے اسٹیشن فائیو تھا۔

    سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص بغیر قمیض اور ننگے پاؤں سڑک پر کھڑا نظر آ رہا ہے، مراکش زلزلے کے فوراً بعد سامنے آنے والی اس تصویر نے دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

    مراکش شہر کی ایک سڑک پر کھڑے شخص کے آس پاس دیگر لوگ بھی کھڑے ہیں جو جانیں بچانے کے لیے افراتفری میں گھروں سے نکل آئے تھے، لیکن جس چیز نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو حیران کیا، یہ وہ چیز تھی جو بغیر قمیض والے شخص کے ہاتھوں میں تھی، یہ تھا اس کا پلے اسٹیشن فائیو۔

    سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس پر مختلف قسم کی رائے دی دہے، کسی نے کہا کہ اگر وہ ہوتا تو وہ بھی ایسا ہی کرتا یعنی پلے اسٹیشن بچاتا، گیمرز کا کہنا تھا کہ مراکش میں ایک پلے اسٹیشن فائیو 885 ڈالر کا ہے، اگر وہ ہوتے تو یہی کرتے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ سڑک پر ننگے پاؤں اور بغیر شرٹ کھڑے ہو کر ہاتھ میں پلے اسٹیشن پکڑے رہنا پاگل پن ہے، لیکن پھر بھی میں اسے سمجھتا ہوں، ان چیزوں کی مراکش میں بہت قیمت ہے۔

  • عید پر مقبول گیمز مفت ڈاؤن لوڈ کریں

    عید پر مقبول گیمز مفت ڈاؤن لوڈ کریں

    اب صارفین پلے اسٹیشن کی جانب سے عید پر مقبول گیمز مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پلے اسٹیشن نے ویڈیو گیمز کھیلنے کے شوقین صارفین کے لیے عید الفطر پر مقبول گیمز مفت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دے دی ہے۔

    صارفین جانتے ہیں کہ ایکس باکس اور پلے اسٹیشن جیسے گیمنگ کنسول پر گیم کھیلنے کا شوق تھوڑا مہنگا ہے کیوں کہ اس میں تقریباً ہر گیم کو خریدنا پڑتا ہے۔

    لیکن اب کھلاڑیوں کی دل چسپی برقرار رکھنے کے لیے سونی پلے اسٹیشن نے اس ماہ بھی سبسکرائبرز کے لیے مقبول ترین گیمز تک رسائی کو ممکن بنا دیا ہے۔

    سونی کے آفیشل بلاگ پر شائع ہونے والی پوسٹ کے مطابق پلے اسٹیشن پلس کے سبسکرائبرز مقبول ترین ویڈیوگیمز مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

    اس ماہ جن گیمز تک رسائی مفت دی گئی ہے ان میں فیفا 22، ٹرائبس آف مڈ گارڈ اور کرس آف دی ڈیڈ گاڈز شامل ہیں۔ سبسکرائبرز ان گیمز کو 3 مئی سے 6 جون تک بنا کسی چارجز کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

    پلے اسٹیشن 5 کے سبسکرائبرزصرف 2 ٹائٹلز’فیفا22 ‘ اور’کرس آف دی ڈیڈ گاڈز‘ جب کہ پلے اسٹیشن 5 کے سبسکرائبرز تینوں ٹائٹلز سے مفت میں محظوظ ہو سکتے ہیں۔

  • پلے اسٹیشن کے گیمز کھیلنے والوں کے لیے خوشخبری

    پلے اسٹیشن کے گیمز کھیلنے والوں کے لیے خوشخبری

    جاپانی ملٹی نیشنل کمپنی سونی نے پلے اسٹیشن کے گیمز پر بڑی رعایت دینے کا اعلان کردیا، 450 سے زائد گیمز پر 85 فیصد تک کی رعایت دی جارہی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونی نے پلے اسٹیشن 4 اور 5 صارفین کے لیے اسپرنگ سیل کا آغاز کردیا ہے۔

    سونی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پلے اسٹیشن اسپرنگ سیل 2022 کے تحت 450 سے زائد گیمز پر 85 فیصد تک کی رعایت دی جارہی ہے۔

    30 مارچ سے شروع ہونے والی یہ سیل 27 اپریل تک جاری رہے گی، سیل میں گیمز کے ساتھ ساتھ اس کے ایڈ آن پیکس پر بھی رعایت فراہم کی جارہی ہے۔

    تاہم کچھ گیمز ایسے ہیں جن پر سیل پروموشن 13 اپریل کوختم ہوجائے گی، ان گیمز میں گھوسٹ آف ٹیشیما، مارویلز اسپائیڈرمین: مائلز موریلز، گاڈ آف وار، کال آف ڈیوٹی: بلیک اوپس کولڈ وارشامل ہیں۔

    سونی کے آفیشل بلاگ پران تمام گیمز کی فہرست بھی شائع کی گئی ہے جن پر ڈسکاؤنٹ لاگو ہے۔

    لسٹ کے مطابق پلے اسٹیشن 5 کے لیے ہاٹ وہیلس انلیشڈ پر 50 فیصد، موٹو جی پی 21 پر 70 فیصد اور دی سنکن سٹی پر 70 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

    پلے اسٹیشن 4 میں ریڈ ڈیڈ ریڈمشن 2 پر 60 فیصد، ہورائزون زیرو ڈاؤن پر 50 فیصد، گاڈ آف وار پر 40 فیصد، کال آف ڈیوٹی: ماڈرن وار فیئر پر 50 فیصد اور ٹیکن 7 پر 85 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔

  • پیرس میں گیم کے شوقین افراد کیلئے میلہ سج گیا

    پیرس میں گیم کے شوقین افراد کیلئے میلہ سج گیا

    پیرس میں گیم کے شوقین افراد کیلئے میلہ سج گیا ہے، بچے اور بڑےسب ہی گیم کھیلنے مِیں مگن ہیں۔

    پیرس میں گیم کھیلنے کے شوقین افراد کیلئے رنگا رنگ گیم ویک جاری ہے، رنگا رنگ شو مِیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس گیم بچوں سے لیکر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔

    کوئی پلے اسٹیشن کھیل رہا ہے، تو کوئی تھری ڈی گیمز کی دنیا میں گم نظر آیا، گیم ویک میں گوگل کا تیار تھری ڈی اوکیولس بھی پیش کیا گیا، جسے پہن کر شرکا نے تھری ڈی گیمز کے مزے لئے ۔

    دوسری جانب پیرس میں فیشن کی رنگینیاں عروج پر ہیں، کشتی میں خوبرو ماڈلز نے کیٹ واک کر کے سب کو حیران کردیا۔

    خوشبو وں کے شہر پیرس میں رنگا رنگ فیشن شو کشی میں سجایا گیا،کشتی میں لگی رونق اور دلفریب و دلکش ملبوسات پہنی ماڈلز نے خوب داد وصول کی۔

    فیشن شو میں ماڈلز دیدہ زیب گاون پہن کر اتریں تو شائقین دیکھتے ہی رہ گئے، معروف ڈیزائنر نے فیشن شو میں دلکش اور دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ اسٹائلش جوتوں کی کلیکشن بھی پیش کی جسے خوب سراہا گیا۔