Tag: پل بہہ گیا

  • بھارت: پل ندی کے پانی میں بہنے کی خوف ناک ویڈیو وائرل

    بھارت: پل ندی کے پانی میں بہنے کی خوف ناک ویڈیو وائرل

    گیا: بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں 13 کروڑ کی لاگت سے بننے والا پل منہدم ہو کر برساتی پانی میں بہہ گیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع گیا میں کوٹھوارہ گاؤں کے نزدیک واقع نرنجنا ندی پر بنایا جانے والا پل گزشتہ 28 گھنٹوں کی بارش سے ندی میں آئی ہوئی معمولی طغیانی بھی برداشت نہ کر سکا، اور جمعے کو گر کہ بہہ گیا۔

    یہ پل گزشتہ 6 برسوں سے زیر تعمیر تھا، اور اب تک اس کے صرف 16 پلر بنائے گئے تھے، 13 کروڑ کی لاگت سے بننے والا یہ پل ندی میں معمولی برساتی پانی میں بہہ گیا۔

    جس وقت یہ پل ٹوٹ رہا تھا کسی نے اس کی ویڈیو بنا لی، اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے اور تیزی سے وائرل بھی ہو رہی ہے، اس پل کا سنگ بنیاد 2015 میں رکھا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق نابارڈ اسکیم کے تحت تعمیر ہونے والے اس پل کی تعمیر میں غیر معیاری سامان کے استعمال کے الزامات بھی لگ چکے ہیں، مقامی لوگوں نے اس کے خلاف مظاہرے بھی کیے، جس کی وجہ سے کئی بار اس کی تعمیر کا کام رکا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں کے بعد ندی میں معمولی طغیانی آنے سے پل کے اوپر رکھے جانے والے سلیب اور پلر گر کر پانی میں بہہ گئے، بارش شروع ہونے پر کنسٹرکشن کمپنی کے ملازمین اور مزدور سائٹ چھوڑ کر جا چکے تھے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • ممبئی: دریائے ساوتری میں سیلاب سے پل بہہ گیا،22افراد لاپتہ

    ممبئی: دریائے ساوتری میں سیلاب سے پل بہہ گیا،22افراد لاپتہ

    ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شدید بارش کے نتیجےمیں ممبئی گواہائی وے پر پل بہہ گیا اور 22افراد لاپتہ ہو گئے،جن کی تلاش کا کام جاری ہے.

    تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر میں بارش سے دریائے ساوتری میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی،جس سے ممبئی گواہائی وے پر قائم ایک رابطہ پل بہہ گیا ہے پل بہہ جانے سے دو کاریں بھی دریائے ساوتری میں بہہ گئی ہیں جبکہ دو سرکاری بسیں بھی لاپتا ہیں.

    حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والی کاریں اور بسیں حادثے کے وقت پل سے ہی گزر رہی تھیں

    پل بہہ جانے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 22افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کےلیے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں.ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک ان افراد اور گاڑیوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا.

    *نئی دہلی : مدھیہ پردیش میں سیلاب سے 12 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھارت کی وسطیٰ ریاست مدھیہ پردیش میں سیلاب کے باعث بارہ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

    واقعے کے بعد اس پل پر سے گزرنے والی ٹریفک کو ساتھ ہی واقع پل کی جانب موڑ دیا گیا ہے.