Tag: پل

  • ناورے کا پل، ایک بصری دھوکہ

    ناورے کا پل، ایک بصری دھوکہ

    اوسلو: ناورے میں ایک ایسا پل تعمیر ہے جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے گویا گاڑی پل کے اختتام پر گہری کھائی میں جاگرے گی، لیکن یہ ایک بصری دھوکہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے کے مغربی حصے میں اٹلانٹک روڈ پر ایسا ایسا پل تعمیر ہے جس دیکھ کر نظریں دھوکہ کھا جاتی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ’اسٹور سیسنڈیٹ‘ نامی برج کی ڈرامائی انداز سے تعمیر اسے دنیا کی خطرناک ترین شاہراہوں میں شمار کرتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

    دنیا بھر سے سیاح اس پل کو خصوصی طور پر دیکھنے کے لیے آتے ہیں، یہ پانچ میل طویل شاہراہ 1989 میں تعمیر ہوا جسے اب تک ہزاروں سیاہ دیکھ چکے ہیں۔

    اس پل کی خاص بات یہ ہے کہ اسے دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ایسے تعمیر کیا گیا ہے کہ دور سے نظریں دھوکہ کھا جائیں، ایسا لگتا ہے جیسے گاڑی پل کے اوپر جاکر آگے گہرے کھائی میں جاگرے گی، پہلی بار اس پر سفر کرنے والے ممکن ہے کہ اپنا راستہ تبدیل کرلے۔

    مقامی افراد اس پل کو شرابی پل سے بھی یاد کرتے ہیں، پل کے نیچے بہنے والا سمندر جب موج میں ہو تو اس کی لہروں کی جھٹاس گاڑیوں کو چھوتی ہیں، جو کسی ایڈونچر اور انوکھے تجربے سے کم نہیں ہے۔

    Related image

    خیال رہے کہ اسے دنیا میں سب سے زیادہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے والا پل بھی قرار دیا جاتا ہے۔

  • امریکی پابندیوں سے جرمنی اور ایران کے درمیان واقع تجارتی پل منہدم

    امریکی پابندیوں سے جرمنی اور ایران کے درمیان واقع تجارتی پل منہدم

    برلن : ایران پر امریکی پابندیوں کے سائے میں جرمنی اور ایران کے درمیان تجارت کا مینار زمین بوس ہو چکا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران اور یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی کے درمیان تجارتی حجم میں 49% کی کمی واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ بات جرمنی کے اخبار نے جرمن چیمبر آف کامرس کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتائی، مذکورہ اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے ابتدائی چار ماہ کے مقابلے میں رواں سال اسی عرصے کے دوران ایران اور یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی کے درمیان تجارتی حجم میں 49% کی کمی واقع ہوئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے بعد مجموعی تجارتی حجم میں کمی کی مالیت 52.9 کروڑ یورو کے قریب ہے۔ ان پابندیوں کے تحت ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کرنے والی عالمی کمپنیوں کو امریکی منڈی تک رسائی سے محروم ہونا پڑے گا۔

    اٍیران میں جرمن چیمبر آف کامرس کی خاتون نمائندہ نے بتایا کہ تقریبا 60 جرمن کمپنیاں ہیں جو ابھی تک ایران میں سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں تاہم یہ کمپنیاں صرف مقامی ملازمین کے ذریعے کام کر رہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور جوہری سمجھوتے پر دستخط کرنے والے بقیہ ممالک کے سینئر ذمے داران کی جمعے کے روز ملاقات متوقع ہے۔

    تہران کا کہنا تھا کہ وہ یورینیم کی افزودگی کی سطح بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ یہ پیش رفت جوہری معاہدے کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ہے۔مشترکہ کمیٹی جس میں ایران، فرانس، جرمنی، برطانیہ، روس اور چین کے نمایاں ذمے داران شامل ہیں ،،، اس کے اجلاس کا مقصد جوہری معاہدے پر عمل درآمد کو زیر بحث لانا ہے۔

  • وادی نیلم میں پل ٹوٹنےسے25 سےزائد سیاح نالےمیں گرگئے‘4 لاشیں نکال لی گئیں

    وادی نیلم میں پل ٹوٹنےسے25 سےزائد سیاح نالےمیں گرگئے‘4 لاشیں نکال لی گئیں

    مظفرآباد : وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے 25 سے زائد سیاح نالے میں جاگرے جن میں سے3 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 11 کی جانوں کو محفوظ بنا لیا گیا اور بقیہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے کے باعث 25 سے زائد سیاح نالے میں گرگئے، ڈوبنے والے 4 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی، چاروں لوگوں کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔

    آرمی چیف آف اسٹاف نے پل گرنے کے واقعے میں ہونے والے جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے پاک فوج کو ریسکیو کے کام شروع کرنے کی ہدایت کی، آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کی جانب سے امدادی کاموں کے لیے 2 ہیلی کاپٹر اور جوان انتظامیہ کو مہیا کردیے گئے۔

    تازہ اپ ڈیٹ

    دریا میں گرنے والے 25 میں سے چار افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی جبکہ 11 کو بچا لیا گیا بقیہ کی تلاش کے لیے ریسکیو کا کام جاری ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کا کہنا ہے نالے میں گرنے والے 6 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگرافراد کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکاروں کا آپریشن جاری ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وادی نیلم پرپل ٹوٹنے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نیلم کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وادی نیلم میں کنڈل پل ٹوٹنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گوادرمیں کوسٹل ہائی وےپل پردھماکہ

    گوادرمیں کوسٹل ہائی وےپل پردھماکہ

    گوادر : گوادر میں سربندر کےقریب زوردار دھماکے سے پل کوجزوی نقصان پہنچا ہےتاہم دھماکےمیں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کےمطابق گوادر کے علاقے سربندر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکےکے نتیجے میں پل کو جزوی نقصا ن پہنچا ہے۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقےکوگھیرے میں لےکرسرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

    دھماکےکےفوراََبعدبم ڈسپوزل اسکواڈ کےعملے نےحادثے کی جگہ پہنچ کر پل کرنیچے چھپائے گئے2بم ناکارہ بنادیے۔دھماکے کے بعد پل کو عارضی طور پرٹریفک کے لیے بندکردیاگیا۔

    مزید پڑھیں: چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ چارسدہ کے علاقےتنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکوں اور فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد شہید ہوگئےتھے۔

    مزید پڑھیں:لاہور ڈیفنس میں دھماکہ‘ آٹھ جاں بحق 21 زخمی

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ 23فروری کو لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں ریستوران میں دھماکہ ہواتھاجس کےنتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے تھے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے لاہور دھماکےمیں جانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئےحکومتِ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں دی جائیں۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکہ، 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

    واضح رہےکہ رواں ماہ 1مارچ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئےتھے۔

  • سکھر: سیلفی کے شوق میں نوجوان دریا میں جاگرا

    سکھر: سیلفی کے شوق میں نوجوان دریا میں جاگرا

    سکھر: سیلفی لینے کے شوق نے ایک اور قیمتی زندگی نگل لی۔ سکھر کے ڈاؤن لینس پل پر نوجوان اپنی بیوی کے ہمراہ سیلفی لینے کی کوشش میں دریا میں جا گرا۔

    تفصیلات کے مطابق سیلفی کے شوق نے ایک اور نوجوان کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    سکھر میں آصف جمیل نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ لینس ڈاؤن پل پر تفریح کے لیے آیا۔ اس دوران نوجوان سیلفی لیتے ہوئے دریا میں جا گرا۔

    نوجوان کی اہلیہ کے مطابق جمیل رات ساڑھے 9 بجے دریا میں گرا جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے رات گیارہ بجے تک نوجوان کو تلاش کیا۔

    صبح آٹھ بجے دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جو تاحال جاری ہے۔

    دریا میں گرنے والے نوجوان کے دوست احباب بھی دریا کے پاس کھڑے جمیل کے زندہ بچ جانے کی دعائیں کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں سیلفی کے باعث 9 اموات ہوچکی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس شوق کے باعث سب سے زیادہ اموات بھارت میں ہوئیں جہاں سیلفی بنانے کے جنون نے 73 افراد کی جان لی۔

  • دو یورپی ممالک کو ملانے والا سمندر میں حیران کن پل

    دو یورپی ممالک کو ملانے والا سمندر میں حیران کن پل

    دنیا میں دو ممالک کو تقسیم کرنے کے لیے کوئی سرحد بنائی جاتی ہے۔ یہ سرحد عموماً خاردار تاروں اور دیواروں کی ہوتی ہے لیکن دنیا کے کئی امن پسند ممالک اپنی سرحدیں قدرتی رکھتے ہیں۔

    یہ سرحدیں پہاڑ، دریا، جنگلات وغیرہ کی شکل میں ہوتی ہیں۔ بعض دفع سرحدوں پر کوئی ایسی چیز تعمیر کی جاتی ہے جودیکھنے والوں کو حیران کردیتی ہے۔

    ایسا ہی ایک نمونہ تعمیر سوئیڈن اور ڈنمارک کے درمیان واقع ہے۔ سوئیڈن اور ڈنمارک کے درمیاں بھی پانی کی قدرتی سرحد واقع ہے۔ یہ بحر اوقیانوس کا حصہ ہے جسے آبنائے اورسنڈ کہا جاتا ہے۔

    bridge-2

    اس حصہ میں ایک وسیع و عریض پل تعمیر کیا گیا ہے جو دونوں ممالک کو سڑک اور ریلوے لائن کے ذریعہ ملاتا ہے۔

    bridge-6

    پل پر 4 لینز والی ہائی وے اور ریلوے لائن موجود ہے۔

    bridge-7

    ایک طویل اور وسیع و عریض ہائی وے آخر میں ایک مصنوعی جزیرے پر غائب ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد یہاں سے ایک زیر زمین سرنگ شروع ہوتی ہے۔

    bridge-3

    bridge-4

    انوکھے انداز میں تعمیر کیے گئے اس پل کے نیچے سے بحری جہاز بھی باآسانی گزر سکتے ہیں۔

    bridge-5

    یہ پل 1936 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

  • جہلم میں میاں شہبازشریف پل بننے سے پہلے زمین بوس ہوگیا

    جہلم میں میاں شہبازشریف پل بننے سے پہلے زمین بوس ہوگیا

    جہلم: میاں شہبازشریف پل بننے سے پہلے زمین بوس ہو گیا،تینتیس کروڑ لاگت کی تعمیر سے بننے والے پل کا سنگ بنیاد 2014 میں رکھاگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جہلم میں نالاگھاہن پر زیر تعمیر میاں شہباز شریف پل گرگیا.

    میاں شہباز شریف پل کا سنگ بنیاد 2014 میں پنجاب حکومت کے صوبائی وزیر اسلم سیٹھی نے رکھا تھا.

    صوبائی حکومت کی جانب سے جہلم شہر میں بننے والے میاں شہباز شریف پل کی تعمیر کا تخمینہ 33 کروڑ روپے لگایا گیا تھا،لیکن صرف دوسال میں ہی یہ پل زمین بوس ہوگیا.