Tag: پمزاسپتال

  • پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا مریض چل بسا

    پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا مریض چل بسا

    جسمانی خارش سے ملتی جلتی بیماری ”منکی پاکس“ کے باعث پاکستان میں پہلا مریض انتقال گیا۔

    محکمہ صحت کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پمزاسپتال میں زیرعلاج منکی پاکس کا پہلا مریض انتقال کر گیا ہے۔

    پمز حکام نے بتایا کہ 40 سال کے مریض کا انتقال اتوار کی صبح ہوا، جاں بحق مریض ایڈز میں بھی مبتلا تھا۔جو سعودی عرب سے و اپس آیا تھا۔

    پمز اسپتال حکام کے مطابق منکی پاکس میں مبتلا مریض گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیر علاج تھا۔

    ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منکی پاکس عام طور پر صرف افریقی خطے میں پایا جاتا ہے اور کئی دہائیوں سے مذکورہ مرض کے کیسز کسی دوسرے خطے میں سامنے نہیں آئے تھے۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ اس وبا کی علامات میں بخار ہونا، سر میں درد ہونا اور جلد پر خارش ہونا شامل ہیں، یہ ایک بہت کم پایا جانے والا وبائی وائرس ہے، یہ انفیکشن انسانوں میں پائے جانیوالے چیچک کے وائرس سے ملتا ہے۔

    پیٹ کی چربی کم کریں صرف سات دن میں

    یہ مرض دیگر بیماریوں کی طرح تیزی سے نہیں پھیلتا، یہ صرف قریبی تعلقات اور خصوصی طور پر جسمانی تعلقات سے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوجاتا ہے۔

  • پمزاسپتال میں کورونا مریض کو عام وارڈ میں رکھنے کا انکشاف

    پمزاسپتال میں کورونا مریض کو عام وارڈ میں رکھنے کا انکشاف

    اسلام آباد:پمزمیں کورونامریض کوعام وارڈمیں رکھنےکاانکشاف سامنے آیا، مریض میں بعدازمرگ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پمزاسپتال میں کورونامریض کوعام وارڈمیں رکھنےکاانکشاف ہوا، لوکیمیاکے بتیس سالہ مریض کوچاراپریل کوپمزمنتقل کیاگیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مریض کا تعلق اسلام آباد کے نواحی علاقے سے تھا،ڈاکٹرز نے معائنہ میں شک ہونے پر مریض کو آئسولیشن وارڈمنتقل کیا اور سیمپل لیکر مریض کومیڈیکل وارڈ6 واپس بھجوا دیا، جہاں مریض تین دن رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق این آئی ایچ سےمریض کی کورونارپورٹ بعدازمرگ موصول ہوئی، 32 سالہ مریض میں بعد از مرگ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ، اس سے پہلے مریض کےلواحقین حفاظتی انتظامات کے بغیر میت گھر لے گئے۔

    انچارج کوروناسیل پمز ڈاکٹرنسیم نے بتایا کہ اسلام آبادمیں20مریض مقامی منتقلی سےمتاثرہ ہیں اور زیرعلاج کورونا مریضوں میں زیادہ تعدادمردوں کی ہے، مریضوں کی عمریں20سے39سال کےدرمیان ہیں۔

    ڈاکٹرنسیم کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں انتقال کرجانےوالےمریضوں کوپھپھڑوں کےمسائل تھے، ہمیں لگتاہےبیرون ملک سے آنے والے افراد کورونا متاثرہ ہوسکتے ہیں۔

    انچارج کوروناسیل پمز نے کہا کہ پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادبڑھتی جارہی ہے، یورپی ممالک کی نسبت پاکستان میں کوروناوائرس پھیلنےکی رفتارکم ہے، لوگ گھروں تک محدودرہیں توامیدہےجلدکوروناسےچھٹکاراپالیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اورسماجی فاصلےنہ ہوتےتوپاکستان میں تعدادبہت زیادہ ہوتی، لوگوں نےسماجی فاصلوں کو سنجیدہ نہیں لیا تو تعداد بہت زیادہ بڑھ سکتی ہے، ہم نے کوشش کرنی ہےعلامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ لیں، فوری ٹیسٹ کی صورت میں کورونامریض آتاہےتوآئسولیشن بہترین ہے۔

  • دو مسلح گروپوں میں تصادم،سابق چئیرمین سینیٹ کا بھانجا فہد ملک جاں بحق

    دو مسلح گروپوں میں تصادم،سابق چئیرمین سینیٹ کا بھانجا فہد ملک جاں بحق

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں 2مسلح گروپوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں پولیس کےمطابق سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا ملک فہد جاں بحق اوراس کاساتھی زخمی ہوگیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ دو مسلح گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق چئیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منقتل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے.

    بیرسٹر فہدملک کو صبح چار بج کر پندرہ منٹ پر شدید زخمی حالت میں پمزاسپتال لایاگیا تھا، انہیں چار گولیاں لگی تھیں.

    واقعے کے بعد ایس ایچ او شالیمار کو معطل کردیا گیا تاہم تصادم کی وجہ معلوم نہ ہوسکی.پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے.

    *ملتان میں فائرنگ دوافراد جاں بحق،حملہ آور نے خودکشی کرلی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد تقریب پر فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے.

     

  • پمزاسپتال کے ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت، مریضہ دم توڑ گئی

    پمزاسپتال کے ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت، مریضہ دم توڑ گئی

    اسلام آباد : ڈیوٹی ڈاکٹر کی غیرحاضری کے باعث پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سرجیکل آئی سی یو میں زیر علاج مریضہ دم توڑ گئی ۔

    وائس چانسلر پمز نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق جوڑوں کے عارضے میں مبتلا حنا سرجیکل آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔

    مریضہ کی حالت تشویشناک ہونے پرلواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر صدف کو بلایا تاہم ڈاکٹر صدف آئی سی یو میں موجود نہ تھی ۔

    موقع پر موجود میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قاسم نے ڈاکٹر صدف کو متعدد فون کئے لیکن ڈاکٹر صدف نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔ جس پرمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر قاسم نے شعبہ امراض جوڑ کے سربراہ ڈاکٹر عابد فاروقی سمیت دیگر ڈاکٹرز کو فون کئے تاہم کسی نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔

    مریضہ کے جا ں بحق ہونے پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور موقع پر موجود دیگر ڈاکٹرز کے ساتھ بد سلوکی کی ۔ غموں کے مارے لواحقین کو ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے ڈیتھ سرٹفکیٹ کے لئے بھی طویل انتظار کرنا پڑا ۔

    ایک گھنٹے کے انتظار کے بعد خصوصی طور پر بلائے گئے ڈاکٹر حسام نے ڈیتھ سرٹفکیٹ جاری کیا ، دوسری جانب قائم مقام وائس چانسلر پمز ڈاکٹر خلیق الزماں نے اے آر وائی نیوز پر پمز میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری کے باعث مریضہ کی ہلاکت کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔