Tag: پناہ گاہ کا افتتاح

  • وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کردیا

    فیصل آباد : وزیراعظم عمران خان نےفیصل آباد میں پناہ گاہ کاافتتاح کردیا ،عمران خان نےپناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پناہ گاہ میں موجود افراد کیساتھ کھانا کھایا ۔

    تفصیلات کے مطابق غریب اور بے گھر افراد کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں جاری ہے ، عمران خان نے دورہ فیصل آباد کےدوران پناہ گاہ کاافتتاح کیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداربھی موجود تھے۔

    حکام نے وزیراعظم کو پناہ گاہ کادورہ کرایا اور پناہ گاہ میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں پر بریف کیا ، عمران خان نےپناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پناہ گاہ میں موجود افراد کیساتھ کھانا بھی کھایا جبکہ پناہ گاہ سے متعلق یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

    یاد رہے 3 روز قبل بھی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر بے سہارا افراد کے لیے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب کے 36 اضلاع میں 92 عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئیں تھیں۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں بے سہارا افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم

    92 عارضی پناہ گاہوں میں 17 سو افراد کو منتقل کیا جا چکا ہے جنہیں کھانے پینے کی سہولت بھی دی جا رہی ہے، بہاولپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں 8 پناہ گاہیں قائم کی گئی، جن میں 241 افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مختلف شہروں میں پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں، انھوں نے ہدایت کی تھی کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے۔ پنجاب اور پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ اس بات کو یقینی بنائیں۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ جو افراد پناہ گاہوں میں نہیں انتظامیہ ان کو کھانا اور عارضی پناہ گاہیں فراہم کرے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریلوے اسٹیشن کے قریب  پناہ گاہ عمارت کاافتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریلوے اسٹیشن کے قریب پناہ گاہ عمارت کاافتتاح کردیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب پناہ گاہ عمارت کاافتتاح کردیا، عثمان بزدار نے کہا ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ، یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں پناہ گاہوں کی تعمیر کا منصوبہ مکمل ہوگیا، وزیراعلیٰ نے ریلوے اسٹیشن کےقریب پناہ گاہ عمارت کاافتتاح کردیا، جس کے بعد عثمان بزدار نے عمارت کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    وزیراعلیٰ نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور پناہ گاہ میں قیام کرنے والے افراد میں گھل مل گئے اور پناہ گاہ میں موجود تمام افراد سے مصافحہ کیا۔

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ، یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے، اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا 5ماہ میں پناہ گاہوں میں ایک لاکھ مسافرنےناشتہ کیا، پناہ گاہوں کیلئےبورڈبھی قائم ہے، آئندہ سال پناہ گاہوں کادائرہ کاربڑھائیں گے اور آئندہ سالوں میں لاہور میں 6 اسپتالوں میں پناہ گاہیں قائم ہوں گی۔

    یاد رہے 10 نومبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ،شیلٹر ہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے اور اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شیلٹر ہوم آسمان تلے رات بسر کرنے والے افراد کے لیے بنایا جا رہا ہے، یہ اقدام فلاحی ریاست کی جانب سے پہلا قدم ہے جو اٹھایا گیا۔

    بعد ازاں رواں سال کے شروع میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والوں کے لیے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے عام طبقے کی فلاح اور بھلائی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    خیال رہے لاہور کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارتےہیں اور اکثریت کو بنیادی سہولتوں اور ابتدائی طبی امداد کے لیے موزوں جگہ درکارہوتی ہے، منصوبے کا مقصد بے گھر کی عزت نفس بحالی اور ضروریات پوری کرنا، محفوظ جگہوں کی تعمیراور بے گھرافراد کو لاحق خطرات کم کرنا ہے