Tag: پنجاب، خیبرپختونخوا

  • پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے متعدد علاقوں میں دھند کے ڈیرے

    پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے متعدد علاقوں میں دھند کے ڈیرے

    لاہور : لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سکیشن کو بند کر دیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں دھند میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے متعدد علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس سے معمولات زندگی مفلوج اور سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہورہی ہے۔

    لاہور سمیت پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے کے مخت سیکشن کو بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹر وے نے بتایا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ ، موٹر وے ایم تھری فیض پورسے درخانہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے، موٹروے ایم فورعبدالحکیم سے فیصل آباد تک اور موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے روہڑی اور موٹروے ایم ون پشاورسے رشکئی تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

    موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، آہستہ گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس آن رکھیں۔

    صوبائی دارلحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں دھند میں اضافے کا امکان ہے۔