Tag: پنجاب اسمبلی انتخابات

  • پنجاب اسمبلی انتخابات، پی ٹی آئی کا ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

    پنجاب اسمبلی انتخابات، پی ٹی آئی کا ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

    پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے مہم کیلئے آن لائن پورٹل تشکیل دے دی اس ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کی مانیٹرنگ خود چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے  پنجاب میں رہنماؤں، ورکرز کو ڈور ٹو ڈور مہم کی ہدایت کر دی ہے جس کی مانیٹرنگ خود چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کےدوران تحریک انصاف کے کارکنوں کی آن لائن ڈیٹا انٹری کریں گے، آن لائن پوٹل پر تحریک انصاف یوتھ عمران ٹائیگرز ٹریڈ سمیت تمام ونگ کو ایڈکیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران ڈیٹا براہ راست چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس جائے گا، لاہور کی ہر یونین کونسل سے روزانہ کی بنیاد پر ذمہ دار کو 100 افراد کی انٹری کرنا ہوگی۔

  • پنجاب اسمبلی انتخابات : عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا

    پنجاب اسمبلی انتخابات : عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے معاملے پر آج سےٹکٹوں کی تقسیم کیلئے انٹرویوزشروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی انتخابات کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج سےٹکٹوں کی تقسیم کیلئے انٹرویوز شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے روز پی پی1 سے لے کر 50 تک صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے بلا لیا گیا ہے۔

    راولپنڈی ، اٹک ،بھکر،چکوال ،جہلم،خوشاب اوردیگر اضلاع کے امیدوارانٹرویوز دیں گے، عمران خان براہ را ست پنجاب صوبائی حلقوں کے امیدواروں سے انٹرویو کریں گے۔

    تمام اضلاع کے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل ہوتے ہی ٹکٹوں کا حتمی اعلان بھی کردیاجائے گا، عمران خان امیدوار کی اہلیت کا خود جائزہ لیں گے ،پارٹی اورکارکنوں کا فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی تمام حلقوں کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں سے قیادت کو پہلے ہی آگاہ کرچکی ہے۔

    یاد رہے 4 اپریل کو سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا ، جس میں عدالت نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیا۔