Tag: پنجاب اسمبلی میں قرارداد

  • شادی پر رقص اور خواجہ سراؤں کو بلاکر فحاشی پھیلانے والوں کیخلاف اہم اقدام

    شادی پر رقص اور خواجہ سراؤں کو بلاکر فحاشی پھیلانے والوں کیخلاف اہم اقدام

    لاہور: شادی کے موقع پر رقص اور خواجہ سراؤں کو بلاکر فحاشی پھیلانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں کمیٹی کے سپرد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی رکن حمیدہ وحیدالدین کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ شادی کی تقریبات میں رقص کی محفلوں کا انعقاد عام ہوتا جا رہا ہے، شادی کی تقریبات میں خواجہ سراؤں کیساتھ بدسلوکی کے واقعات ہوتے ہیں۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ نشےمیں دھت شرکا غیراخلاقی حرکات کے مرتکب ہوتے ہیں، شادی کی تقریبات پر فحش محفلوں کے انعقاد پر پابندی عائد کی جائے۔

    متن میں کہا گیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے باقاعدہ قانون سازی عمل میں لائی جائے، خواجہ سراؤں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

    اس موقع پر حکومتی رکن سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ اصل معاملہ جہیز کا ہے جبکہ اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ شادی بیاہ کے معاملے کو ریگولیٹ کرنا عجیب لگتا ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ہر معاملے پر پولیسنگ کو لایا جائے گا تو صورتحال گھمبیر ہوجائے گی، قرارداد پر ترمیم لائی جائے۔

  • ڈیجیٹل دہشت گردی کیخلاف مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    ڈیجیٹل دہشت گردی کیخلاف مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    لاہور : ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، جس میں مطالبہ کیا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سےروک کرسزا دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی، ن لیگ کی رکن راحیلہ خادم حسین نےقرارداداسمبلی میں جمع کرائی۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل دہشتگردی ملک کی سیاسی ومعاشرتی بنیادوں کوکھوکھلاکرنےکےدرپےہے، کبھی اداروں پر حملے تو کبھی افسران اور ان کے اہلخانہ کوہراساں کرتے ہیں۔

    متن میں کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دہشتگردی کرکےمکروہ فعل کی تشہیرغیرملکوں میں بھی کرتےہیں، سوشل میڈیاوی لاگرزانتشارپسندپارٹی کی ایما پر مکروہ کھیل کھیل رہے ہیں۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی سےسیاسی لیڈران،کارکن،ادارےبھی محفوظ نہیں، عظمیٰ بخاری سےمنسوب جعلی کلپ پھیلایا گیا جس کاحقیقت سےکوئی تعلق نہیں۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا کہ ڈیجیٹل دہشت گردوں کی دہشتگردی کوآہنی ہاتھوں سےروک کرسزادی جائے۔