Tag: پنجاب اسمبلی کی تحلیل

  • پنجاب اسمبلی کی تحلیل ، پی ٹی آئی اور ق لیگ لین دین پر آگئیں

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل ، پی ٹی آئی اور ق لیگ لین دین پر آگئیں

    لاہور : پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق پی ٹی آئی اور ق لیگ لین دین پرآگئیں ، ،ق لیگی رہنما مونس الہٰی کی صدرعارف علوی سے گزشتہ رات غیراعلانیہ ملاقات کا انکشاف ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل اورآئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لئے مسلم لیگ ق اورپی ٹی آئی کی پس پردہ ملاقاتیں بھی جاری ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ عارف علوی اورمونس الہیٰ کی گزشتہ رات بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں فواد چوہدری سمیت کچھ پی ٹی آئی رہنما شریک ہوئے، ملاقات گلبرگ کےایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہملاقات میں حکومت کےساتھ مذاکرات پرتبادلہ خیال ہوا ساتھ ہی آئندہ انتخابات اورمشترکہ سیاسی لائحہ عمل اپنانے پرمشاورت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ق کے مشاورتی سلسلےکی کڑی تھی، مونس الہیٰ اور پرویزالہیٰ کی صدر مملکت سے ملاقات ہوئی تھی ، جس مین پرویزالہی نے یقین دلایا تھا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آج ریاست بچانے کا سوال سب سے پہلے ہے، سیاست میں کوئی چیزحرف آخرنہیں ہوتی۔

    مونس الہیٰ 2 دن میں 2 بار عمران خان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں، ۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ ملاقات میں مونس الہٰی نے عمران خان سے پوچھا اسمبلی تحلیل ہونےکے بعد کتنی سیٹوں پر ق لیگ انتخاب لڑے گی، دونوں رہنماؤں نے مستقبل کے سیاسی اتحاد پر مزید ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا۔

  • عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا،  پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق اہم فیصلہ متوقع

    عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا، پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق اہم فیصلہ متوقع

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

    اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،فواد چوہدری ،شفقت محمود ،مسرت جمشید چیمہ و دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنےکی تاریخ پربھی مشاورت کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ عمران خان کے لبرٹی چوک میں اسمبلی تحلیل کے متوقع اعلان پر بھی مشاورت ہوگی، جس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف آج پنجاب اسمبلی تحلیل کرنےپراہم فیصلہ کریں گے۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے عمران خان کی چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات بھی متوقع ہے۔

    گذشتہ ماہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہونے جارہی ہے،20دسمبر سےقبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

  • پنجاب اسمبلی کی تحلیل : ن لیگ کا ‘دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی’  اپنانے کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل : ن لیگ کا ‘دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی’ اپنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن میں پنجاب کی سیاست میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان کے اگلے لائحہ عمل کا انتظار کیا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لیگی رہنماؤں کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا ، پارٹی رہنماؤں کے ہنگامی اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیےاقدامات پر غور کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ن لیگ نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کے اگلے لائحہ عمل کا انتظار کیا جائے اور اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے گورنر پنجاب کی طرف سے سمری نہیں بھجوائی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کیخلاف ابھی وقتی طور پر تحریک عدم اعتماد بھی نہیں پیش ہوگی۔

    بعد ازاں وزیراعظم کے مشیر عطاء تارڑ نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے اور تحریک عدم اعتماد دائر کرنے سمیت تمام آپشنز استعمال کیے جاسکتے ہیں، چاہے اسمبلی کا اجلاس جاری ہو۔

    ان کا کہنا تھا لپ آئین اور قانون کی روح کے مطابق تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی دائر کیا جا سکتا ہے، ہمارے پاس بہت سے اختیارات ہیں، اسمبلی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

  • مسلم لیگ ن  کے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایز سے رابطے

    مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایز سے رابطے

    لاہور : مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے 25 ایم پی ایز کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کے لیے تیار کررہی ہے، یہ ارکان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کے سامنے مخالفت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایزسے رابطے کرلئے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ 25 ایم پی ایز کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، ارکان اسمبلی کو کہا گیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسمبلی تحلیل کی مخالفت کریں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 دسمبرکو یہ ارکان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کے سامنے مخالفت کریں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور پنجاب کے چند رہنماؤں کی رائے بھی تقسیم ہیں ، مرکزی قیادت اسمبلی کی فوری جبکہ چند صوبائی وزرا جنوری اور فروری میں تحلیل چاہتےہیں۔

    گزشتہ روز پی ٹی آئی کی 5خواتین ایم پی ایز نے ن لیگ کے سابق وزیر سے ملاقات کی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے بھی لیگی ایم پی ایز کے ساتھ رابطوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے ن لیگ کے 18 ارکان پر 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے ،رولز آف پروسیجر کے تحت تحریک عدم اعتماد کے لئے 18 ارکان کردار ادا نہیں کرسکتے۔