Tag: پنجاب اسمبلی

  • لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل کالج آئندہ چند روز میں بند ہونے کا امکان

    لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل کالج آئندہ چند روز میں بند ہونے کا امکان

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے شیخ علاؤ الدین نے انکشاف کیا ہے کہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج آئندہ چند روز میں بند ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی نے فیکلٹی مکمل نہ ہونے پر کالج بند کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس کے مطابق 19پروفسیر کالج میں حاضر نہیں ہو تے ہیں۔

    شیخ علاؤ الدین کا کہنا ہے کہ کالج بند ہو نے سے 300طالبات کا مستقبل خطرے میں ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نے بھی شیخ علاؤ الدین کی تشویش کی تصدیق کی ہیں۔ خواجہ عمران پی ایم ڈی سی کا نوٹس روٹین کا مسئلہ ہے، فیکلٹی ممبر پورے کرلیں گے۔

    شیخ علاؤ الدین نے کہا کہ پاکستان میں چین اور کرغستان کے ڈاکٹر کام کر رہے ہیں اور ہمارے ڈاکٹر مڈل ایسٹ میں جا کر نوکریاں کرتےہیں۔ انھوں نے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیاں شادی کے بعد پریکٹس کی بجائے گھروں میں بیٹھ جاتی ہیں، جس سے قومی خزانے کا ضیاع ہو رہاہے۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اور اجلاس کی صدارت اسپیکر رانا محمد اقبال کر رہے ہیں اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی میں دہشت گردی کا خطرہ،سیکیورٹی الرٹ جاری

    پنجاب اسمبلی میں دہشت گردی کا خطرہ،سیکیورٹی الرٹ جاری

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظرسیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ارکان اسمبلی اور کارڈ ہولڈرز کے سوا کسی بھی شص کا اسمبلی حدود میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

    کوئٹہ میں گذشتہ روز ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کے احاطے اور اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ تمام غیر ضروری پول اور رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسبملی کی جانب سے جاری کئے گئے کارڈ کے علاوہ کسی کو بھی پنجاب اسمبلی اوراس سے ملحقہ سڑکوں پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    کوپر روڈ کالج کے قریب ڈیوٹی فری شاپ کے پاس جبکہ ایوان اقبال کے قریب پنجاب اسمبلی جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ اسمبلی کے اطراف عمارتوں پرماہر نشانہ باز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

  • بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    لاہور: پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد جمع کروادی۔ بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔ جس کے خلاف پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔

    پیپلزپارٹی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف قرار جمع کرائی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک کی طرف سے جمع کروائی گئی۔

    قرارداد میں ایوان کی جانب سے بھارتی فائرنگ سے شہیدہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارافسوس اور رینجرزاورفوج کے جوانوں سے اظہاریکجہتی کیا گیا۔

  • استعفوں کے معاملے پرانفرادی طور پرپیش نہیں ہونگے، محمودالرشید

    استعفوں کے معاملے پرانفرادی طور پرپیش نہیں ہونگے، محمودالرشید

    لاہور: تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر کوئی رکن انفرادی طور پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نہیں جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

    تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی زیرصدارت ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ استعفوں کے معاملے پر اراکین انفرادی طور پر یا چھوٹے گروپ کی شکل میں اسپیکر کے پاس نہیں جائیں گے۔

    اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فیصلے سے تحریری طور پر بھی آگاہ کر دیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اسلام آباد دھرنے اور احتجاجی جلسوں میں عوام کی شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔

    اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ دو دو چار چار اراکین کے استعفے منظورکرکے سہولت کے ساتھ ضمنی الیکشن کروا لے گی تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔

    حکمرانوں کو ہر صورت میں اقتدار سے رخصت ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران گو نواز گو تحریک کی وجہ سے ہوش و ہواس کھو بیٹھے ہیں، کراچی لاہور کے بعد میانوالی، ملتان، کوئٹہ اور پشاور میں جلسے ہونگے، پورا ملک گو نواز گو کے نعروں سے گونج رہا ہے

  • پنجاب اسمبلی میں سیلاب کی تباہ کاریوں پربریفنگ

    پنجاب اسمبلی میں سیلاب کی تباہ کاریوں پربریفنگ

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ،جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ہونے والی تباہی کے نتیجے میں سوارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    صوبائی اسمبلی کے رکن کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث ایک لاکھ سینتیس ہزارگھر، تئیس لاکھ ایکڑ پرکھڑی فصلیں اوراٹھائیس سودیہات تباہ ہوئے۔

    انھوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث دس ارب روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ حالیہ بارشوں اورسیلاب کے دوران دو سوچورانوے افراد ہلاک ہوئے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی وصوبائی اسمبلی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کودیں گے۔

    پنجاب اسمبلی کے رکن زعیم قادری نے بتایا کہ پنجاب میں اب تک سیلاب کے باعث سوارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث جو بند اورپل توڑے گئے ہیں، ان کی تعمیرجلد مکمل کردی جائے گی۔

  • صحافیوں پر تشدد، پیپلزپارٹی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

    صحافیوں پر تشدد، پیپلزپارٹی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

    اسلام آباد:  دھرنے کی کوریج دینے والے صحافیوں پر تشدد کے خلاف پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے، سچائی پر مبنی دھرنوں کی صورت حال عوام تک پہنچانے کا صحافیوں کو بھی سزا ملی، صحافیوں کے حق میں پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے آواز بلند کی، پیپلز پارٹی نے صحافیوں پر تشدد کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ۔ ق

    رار داد کے متن میں پنجاب پولیس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس نے صحافیوں پر تشدد کیا ہے، صحافیوں پر تشدد کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

    قرار داد میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کرنے اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں بے نقاب کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد سعید قاضی نے جمع کرائی، دھرنوں کی لائیو کوریج کی پاداش میں اے آروائی نیوز ، دنیا ٹی وی اور سماء نیوز چینل کے صحافیوں پر پولیس نے تشدد کیا۔

  • پی ٹی آئی کا آج پنجاب اسمبلی میں استعفےجمع کرانے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا آج پنجاب اسمبلی میں استعفےجمع کرانے کا اعلان

    لاھور: تحریک انصاف نے آج پنجاب اسمبلی میں استعفے جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی تیس نشستیں ہیں۔

    موجودہ سیاسی صورتحال سنبھلنے کے بجائے ہر آنے والے دن کے ساتھ مزید بگڑتی جا رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے آج پنجاب اسمبلی میں استعفے جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے ارکان آج استعفے پنجاب اسمبلی سیکٹریٹ میں جمع کرائیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی تیس نشستیں ہیں۔

    تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں استعفوں کے بعد حکومت کیلئے پریشانی مزید بڑھ جائے گی، حکومت موجودہ سیاسی صورتحال سے نکلنے کے بجائے مزید دلدل میں دھنستی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

  • لاہور: پنجاب اسمبلی کے اردگرد کنٹینر پہنچا دئیے گئے

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے اردگرد کنٹینر پہنچا دئیے گئے

    لاہور : پنجاب اسمبلی کے اردگرد کنٹینر پہنچا دئیے گئے، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے, فیصل ٹاون میں کارکنوں اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپ کےنتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پاکستان عوامی تحریک کے شہید کارکنوں کی رسم چہلم کے موقع پر ماڈل ٹاؤن کے اطراف میں بھی پولیس نے مزید کنٹینرز لگادئیے ہیں جبکہ شہر میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب عوامی تحریک کے کارکنان کی بڑی تعداد ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہرموجود ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں کارکنان نے پولیس کی جانب سے ممکنہ طور پر آنسو گیس کے استعمال پر بچنے کیلئے ماسک اور ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں۔

    فیصل ٹاون میں پولیس اہلکاروں اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں میں جھڑپ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

  • محمودالرشید کو طاہر القادری کی رہائشگاہ جانےسے روک دیا گیا

    محمودالرشید کو طاہر القادری کی رہائشگاہ جانےسے روک دیا گیا

    لاہور: لاہورمیں پولیس محاصرے کے دوران پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشیدکوطاہر القادری کی رہائشگاہ جانےسےروک دیا،میاں محمود کہتے ہیں جب تک راستے نہیں کھولے جاتے یہیں موجود رہیں گے۔

    طاہر القادری کے یوم شہدامنانے کے اعلان کے بعد حکومتی حلقوں مین کھلبلی مچ گئی، حکومت پنجاب کی جانب سے منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے اطراف پولیس کو تعینات کر دیا گیا، کنٹینرز اور بیریئر ز لگا کر راستے سیل کر دئے گئے، پی ٹی آئی کےمیاں محمود الرشید کو بھی طاہرا لقادری کی رہاش گاہ جانے سے روک دیا گیا ۔

    میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ راستے نہ کھولے گئے تو دھرنا دے دیں گے، پولیس کی بھای نفری کی تعیناتی اور راستے سیل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے عوامی تحریک کے کارکنان کو یوم شہدا میں شرکت سے باز رکھنے کیلئے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔