Tag: پنجاب اسمبلی

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ: پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کا 28  نشستوں سے محروم ہونے کا امکان

    سپریم کورٹ کا فیصلہ: پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کا 28 نشستوں سے محروم ہونے کا امکان

    لاہور: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کا 28 نشستوں سے محروم ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے نشستوں کی معطلی کے فیصلے سے پنجاب میں ن لیگ کا خواتین کی 25 مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ مسلم لیگ ن غیرمسلموں کی 3 سیٹوں سے بھی محروم ہوسکتی ہے ، ایوان میں مسلم لیگ ن کی اس وقت 227 نشستیں ہیں۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کی 28 کے قریب نشستیں کم ہونے کے باعث 199 کی پوزیشن پر آسکتی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے پاس پنجاب اسمبلی میں 106 نشستیں ہیں۔

    اسمبلی میں پیپلز پارٹی 15 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت ہے جبکہ ق لیگ11 اور استحکام پاکستان پارٹی کے پاس  اسمبلی میں 7 نشستیں ہیں۔

    مسلم لیگ ضیا،ایم ڈبلیوایم،ٹی ایل پی کے پاس اسمبلی میں ایک ایک نشست ہیں۔

    خیا ل رہے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کی معطلی کے فیصلے کے بعد حکمران اتحادقومی اسمبلی میں دو تہائی حمایت سے محروم ہوگئی، فیصلےسے قبل حکمران اتحادکوایوان میں226ارکان کی حمایت حاصل تھی۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے مخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کو دینے کافیصلہ معطل کردیا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کومعطل کررہے ہیں ، فیصلوں کی معطلی صرف اضافی سیٹوں کو دینےکی حدتک ہوگی، عوام نے جوووٹ دیااس مینڈیٹ کی درست نمائندگی پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔

    جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مخصوص نشستیں ایک ہی بارتقسیم کی گئیں،دوبارہ تقسیم کامعاملہ ہی نہیں، تو جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ پھر الیکشن کمیشن کا حکمنامہ پڑھ کر دیکھ لیں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا زیادہ نشستیں بانٹنا تناسب کے اصول کےخلاف نہیں، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ میں بتاتا ہوں الیکشن کمیشن نےاصل میں کیا کیا ہے تو جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کیا کیا اس سےنہیں آئین کیا کہتا ہے اسکے غرض ہے

    جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل سے کہا کہ آپ جس بیک گراؤنڈمیں جا رہے ہیں اس کے ساتھ کچھ اور حقائق بھی جڑے ہیں، ایک جماعت انتخابی نشان کھونے کے بعد بھی بطور سیاسی جماعت الیکشن لڑ سکتی تھی، بغیرمعقول وجہ بتائےمخصوص سیٹیں دیگرجماعتوں میں بانٹی گئیں۔

    وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کا مطلب ہوتا ہےوہ جماعت جو انتخابی نشان پر الیکشن لڑے، پارٹی کو رجسٹرڈ ہونا چاہئے۔

    جسٹس مصور علی شاہ نے کہا کہ ہم آپ کو 60گھنٹے دینےکو تیار ہیں، آئین کا آغاز بھی ایسے ہی ہوتا ہےکہ عوامی امنگوں کےمطابق امور انجام دیئےجائیں گے، کیا دوسری مرحلے میں مخصوص سیٹیں دوبارہ بانٹی جا سکتی ہیں۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ دوسری جماعتوں کو نشستیں دینے کا فیصلہ معطل رہے گا، فیصلے کی معطلی اضافی سیٹوں کی حد تک ہو گی۔

  • پنجاب کا آئندہ 3 ماہ کا بجٹ آج  اسمبلی میں  پیش کیا جائے گا

    پنجاب کا آئندہ 3 ماہ کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

    اسلام آباد : پنجاب کا آئندہ 3 ماہ کا بجٹ اسمبلی میں آج پیش کیا جائے گا، حکومت ایک ماہ کا بجٹ پہلے ہی اسمبلی سے منظور کرا چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر ملک احمد کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا ، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان پنجاب کا بجٹ پیش کریں گے۔

    پنجاب کاآئندہ 3 ماہ کابجٹ اسمبلی میں پیش کیاجائے گا ، گزشتہ 8 ماہ کااستعمال شدہ بجٹ بھی منظوری کیلئےپیش کیاجائے گا، حکومت ایک ماہ کا بجٹ پہلے ہی اسمبلی سے منظور کرا چکی ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کااجلاس 18 مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں سپلیمنٹری بجٹ 2022-23 بھی پیش کیا جائے گا۔

    جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 19 اور 20 مارچ کووقفہ کیا جائے گا ، 21 اور 22مارچ کے اجلاس میں بجٹ پر عام بحث کی جائے گی جبکہ اجلاس میں 23 اور 24 مارچ کو وقفہ ہوگا۔

    25 اور 26 مارچ کے اجلاس میں سالانہ بجٹ 2023-24 پر بحث کی جائے گی، 27 مارچ کےاجلاس میں سالانہ بجٹ 2023-24 کی منظوری لی جائے گی اور 28 مارچ کو اجلاس میں 2023-24 کے اخراجات کی تفصیل پیش کی جائے گی۔

    پنجاب اسمبلی کے 29 مارچ کے اجلاس میں ضمنی بجٹ پر عام بحث کی جائے گی اور 30 مارچ کے اجلاس میں 2022-23 کے سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 31 مارچ کو وقفہ ہوگا ، جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آخر ی سیشن یکم اپریل ہوگا، یکم اپریل کو اجلاس میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر کارروائی چلائی جائے گی۔

  • پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان آج حلف اٹھائیں گے

    پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان آج حلف اٹھائیں گے

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مخصوص نشستوں پر ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خواتین کی 21 اور 3 اقلیتی نشستوں پر ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، حلف اٹھانے والے ارکان کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت عارف علوی نے شہباز شریف سے حلف لیا۔

    ایوان صدر میں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ہوئی، تقریب کا آغاز پر قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔

    تقریب میں شہبازشریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرمملکت عارف علوی نے شہبازشریف سے عہدے کا حلف لیا۔

    صدر عارف علوی کو آج الوداعی گارڈ آف آنر دیا جائے گا

    تقریب حلف برداری میں نواز شریف، مریم نواز، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، نگراں وفاقی کابینہ کے ارکان، بلاول بھٹو اور آصف زرداری شریک ہوئے تھے۔

  • پنجاب اسمبلی میں  خاتون ایس پی شہر بانو کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں خاتون ایس پی شہر بانو کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں خاتون ایس پی شہربانوکو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادجمع کرادی گئی، جس میں کہا کہ شہر بانو نے دانشمندی اور جرات سے خاتون کو ہجوم سے باحفاظت نکالا۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون ایس پی شہربانوکو خراج تحسین پیش کرنےکی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

    قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ نے جمع کروائی، قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ ایوان ایس پی آفیسرشہر بانو کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،شہربانو نےدانشمندی اور جرات سےخاتون کوہجوم سےباحفاظت نکالا۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ ایس پی شہر بانو بروقت خاتون کو وہاں سےنہ نکالتیں تو سانحہ پیش آسکتا تھا، ہر فرد کی ذمہ داری ہےکہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

    لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک خاتون نے ایسا کرتا پہنا ہوا تھا جس پر عربی زبان میں کچھ حروف لکھے تھےجس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے سمجھا کہ یہ کچھ مذہبی کلمات ہیں اور اس معاملے نے ایک غلط فہمی کو جنم دیا۔

    اس پیچیدہ صورتحال کو خاتون اے ایس پی شہربانونقوی نے سنبھالا اور بہت بہادری سے خاتون کو مجمع سے نکالا اور اپنے ساتھ لے گئیں۔

  • پنجاب اسمبلی کے 4 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

    پنجاب اسمبلی کے 4 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے 4 نومنتخب ارکان سے عہدے کا حلف لیا، اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہی ہوگا۔

    سنی اتحاد کونسل کے نوابزادہ وسیم، حافظ فرحت نے حلف اٹھایا، ق لیگ کے چوہدری شافع حسین بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

    اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی سیٹوں پر انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔

    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے لیے ن لیگ کے ملک احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمدد بچھر مدمقابل ہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے ملک ظہیر اقبال اور معین ریاض قریشی کے درمیان مقابلہ ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی کے 148 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا، اسپیکر آغا سراج درانی نے ارکان سے سندھی، اردو اور انگریزی میں حلف لیا تھا۔

    اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے چناؤ کے لیے ووٹنگ کل ہو گی۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے صوبائی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے چناؤ کے لیے شیڈول جاری کیا ہے۔

    آغا سراج درانی نے بتایا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے اور شام 6 بجے تک کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہو گی جبکہ شام 7 بجے منظور کاغذات نامزدگی کی فہرست جاری کی جائے گی۔

    جاری شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہو گا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔

  • پنجاب اسمبلی کا نیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کون  ؟ فیصلہ آج ہوگا

    پنجاب اسمبلی کا نیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کون ؟ فیصلہ آج ہوگا

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ آج ہوگا، اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک محمداحمدخان اورسنی اتحادکونسل کےملک احمد خان بچھڑ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک ظہیراقبال اور سنی اتحاد کونسل کےمعین ریاض میں مقابلہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان کریں گے ، جس میں اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا چناؤ آج ہوگا۔

    اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری ہوگی ، اسپیکر کیلئے ن لیگ کےملک محمداحمدخان اور سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بچھڑمیں مقابلہ ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک ظہیراقبال اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض میں مقابلہ ہیں۔

    گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں سے 321 اراکین نے حلف اٹھایاتھا ،پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 193 ارکان کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل 98 ارکان کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ہے۔

    اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے13 اور ق لیگ کے 10 ارکان ہے جبکہ آئی پی پی کے5،تحریک لبیک، مسلم لیگ ضیاالحق کاایک ایک رکن ہے۔

    پنجاب میں ن لیگ کوپیپلز پارٹی،ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کےارکان کی حمایت حاصل ہے۔

    گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کا پہلا ہی اجلاس ہنگامہ خیز رہا، جس میں نومنتخب ارکان نےحلف اٹھایا، ایوان کے اندراور باہر احتجاج اورشورشرابا ہوتا رہا، ،لیگی ارکان نوازشریف کی تصویریں لائے اور ن لیگ کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کی آمد پرنعرےلگائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے بھی نعرےبازی کی۔

    اسپیکر کیلئے ن لیگ کے امیدوار ملک احمدخان نے کہا تھا کہ جو گروہ صرف تباہی چاہتا ہےاس سے بات نہیں ہوسکتی جبکہ پی ٹی آئی رہنما عامرڈوگر کا کہنا تھا کہ چھینی گئی سیٹیں واپس ملیں گی توہم حکومت بنائیں گے۔

    حکومت بنائیں گے

  • پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    لاہور : پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا ، اسپیکر سبطین خان نے حلف اٹھانےوالے اراکین کو مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سبطین خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا ، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا، ، اسپیکر سبطین خان نے اراکین سے حلف لیا۔

    مسلم لیگ ن، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے حلف اٹھایا۔

    اسپیکر سبطین خان نے اراکین سے حلف لینے کے بعد کہا کہ حلف اٹھانےوالے اراکین کو مبارک ہو، اپنی اور سیکریٹریٹ کی جانب سےارکان اسمبلی منتخب ہونے پرآپ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔

    اسپیکر سبطین خان نے ہدایت کی کہ گیلری میں موجود لوگ نعرے بازی اور شور نہ کریں، ۔ اللہ آپ کو حوصلہ دے کہ ایک دوسرے کی بات تسلی سے سنیں۔

    پنجاب اسمبلی میں آج حلف اٹھانیوالے اراکین کی تعداد313 ہے ، پنجاب اسمبلی میں 367 نشستوں میں سے 313پر اراکین نے حلف اٹھایا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کل اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کےلئے کاغذات جمع کرانے اورچانج پڑتال کاوقت آج شام 5:20 تک ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل کل خفیہ رائےشماری سے ہوگا۔

  • افتتاحی اجلاس : پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس  کی بھاری نفری تعینات، قیدیوں کی وین بھی پہنچادی گئی

    افتتاحی اجلاس : پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات، قیدیوں کی وین بھی پہنچادی گئی

    لاہور : پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر اسمبلی کے باہر پولیس   کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ قیدیوں کی وین بھی پہنچادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج 10 بجے ہونے جارہا ہے ، اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس اہلکاروں کی بڑی نفری تعینات کی گئی ہے۔

    پولیس کی جانب سے اسمبلی آنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ اسمبلی کے باہر قیدیوں کی وین بھی پہنچادی گئی۔

    اسمبلی کےاطراف تعینات واٹر کینن، بکتر بند کاڑیاں اور اینٹی رائٹس و ڈولفن فورس کے اہلکار سمیت 500 سے زائد اہلکار تعینات کیےگئے ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حلف برادری کے لئے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، نومنتخب ارکان کےسواکسی کواسمبلی میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

    پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی طارق گجر اور ،شعیب امیر ، خیال کاسترو ،صائمہ کنول اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اسپیکر سبطین خان ارکان سے حلف لیں گے۔

  • پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 110 ہوگئی

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 110 ہوگئی

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 110 ہوگئی، جس میں شمالی پنجاب سے 20، سنٹرل پنجاب سے27 ، مغربی پنجاب سے 30 اور جنوبی پنجاب سے 33 امیدوار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 110 ہوگئی، ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے بیان حلفی جمع کرادیا ہے.

    شمالی پنجاب سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 20 ہے جبکہ سنٹرل پنجاب سے27، مغربی پنجاب سے 30امیدواراور جنوبی پنجاب سے 33 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

    خیال رہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے طلب کرلیا گیا ہے ، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے ، اسپیکر سبطین خان نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

    اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

  • پنجاب اسمبلی کے 4 آزاد اراکین نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

    پنجاب اسمبلی کے 4 آزاد اراکین نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے 4 آزاد اراکین نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، صدرآئی پی پی عبد العلیم خان نے انکا خیرمقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم بریک تھرو دیکھنے میں آیا ہے۔ چار آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنی پارٹی کا انتخاب کرتے ہوئے استحکامِ پاکستان پارٹی کو چن لیا ہے۔

    پی پی 284 تونسہ سے حافظ طاہر قیصرانی جبکہ پی پی 270 مظفر گڑھ سے زاہد اسماعیل بھٹہ آئی پی پی میں شامل ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ پی پی 296 راجن پور سے سردار اویس دریشک اور پی پی 91 بھکر سے غضنفرعباس چھینہ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

    شامل ہونیوالے اراکین اسمبلی کی جانب سے علیم خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے ساتھ چلنے کا عہد کیا گیا ہے۔

    اراکین اسمبلی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں مضبوط حکومت حالات کا اولین تقاضا ہے۔ صدرآئی پی پی عبد العلیم خان نے ان ممبران پنجاب اسمبلی کا خیرمقدم کیا ہے۔

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کو مضبوط معاشی پالیسی اور استحکام دینا اشد ضروری ہے۔ غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، عوام کو فوری ریلیف دینا ہوگا

    صدرآئی پی پی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مزید 10 سے 15 اراکین اسمبلی آئی پی پی سے رابطے میں ہیں، چند روزمیں ان کے پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔