Tag: پنجاب اسمبلی

  • چوہدری نثار کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان

    چوہدری نثار کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان

    لاہور: ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار 18 مئی کے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حلف اٹھا سکتے ہیں، چوہدری نثار راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    چوہدری نثار نے عام انتخابات میں منتخب ہونے کے بعد سے تاحال حلف نہیں اٹھایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے ن لیگ اور ق لیگ سمیت آزاد ارکان سے رابطے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے مختلف جماعتوں کے اراکین سے رابطوں کے بعد صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    لندن میں شریف برادران سے ملاقات ہوئی یا نہیں؟ چوہدری نثار نے بتا دیا

    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں چوہدری نثار علی خان نے 2 ہفتے برطانیہ میں قیام کیا تھا، انھوں نے پاکستان کے لیے روانہ ہوتے وقت کہا تھا کہ ان کی شریف برادران سے ملاقات نہیں ہوئی، نیز وہ معمول کا چیک اپ کرانے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، انھوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59، این اے 63 سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا مگر انھیں تحریک انصاف کے امیدوار نے شکست دے دی تھی۔

  • کرونا وائرس: پنجاب اسمبلی سے مزید 10 کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: پنجاب اسمبلی سے مزید 10 کیسز رپورٹ

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں کی جانے والی کرونا وائرس ٹیسٹنگ کے دوران عملے کے مزید 10 افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد پنجاب اسمبلی سے رپورٹ شدہ کوویڈ 19 کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ جاری ہے، اسمبلی کے عملے میں سے مزید 10 افراد کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سے رپورٹ شدہ کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہوچکی ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے بعد کوویڈ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 32 ہوچکی ہے۔

    صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 128 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    گزشتہ روز کرونا وائرس کے مزید 19 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا سے مجموعی اموات ک تعداد 7 ہزار 160 ہوگئی ہے۔

    ملک میں کوویڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 28 ہزار 48 ہے جن میں سے 1 ہزار 379 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اب تک 3 لاکھ 23 ہزار 824 افراد کوویڈ 19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع،  ایازصادق کی نااہلی کا مطالبہ

    پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع، ایازصادق کی نااہلی کا مطالبہ

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مذمتی قرارداد میں مطالبہ کیا ہےکہ ایازصادق کی قومی اسمبلی نشست سے نااہلی کا ریفرنس تیار کیا جائے اور ان بیان کی پشت پناہی پر بھی بھرپور کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پرمذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ، قراردادتحریک انصاف کی ایم پی اےمسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ایوان ایازصادق کے اسمبلی فلور پر متنازع بیان کی شدیدمذمت کرتاہے، ایازصادق نےنوازشریف،بھارت کوخوش کرنے کیلئےبیان دیا ہے۔

    متن میں کہا گیا ایاز صادق نے پاک فوج کیخلاف بیان دے کرآئین شکنی کی اورتاریخ کومسخ کیا اور مطالبہ کیا ایازصادق کی قومی اسمبلی نشست سےنااہلی کا ریفرنس تیار کیا جائے، ایاز صادق کےبیان کی پشت پناہی پربھی بھرپور کارروائی کی جائے۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی نندن کو گھٹنے ٹیک کر واپس کیا گیا، شاہ محمود قریشی نے کہاتھا بھارت پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے، بھارت نے کوئی حملہ نہیں کیا۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے لئے آرڈیننس ہم نہیں لائے ، ابھی نندن کے وقت اہم اجلاس میں عمران خان نہ آئے، شاہ محمود نےکہاابھی نندن کوجانےدیں ورنہ بھارت رات 9 بجے حملہ کردے گا۔

    بعد ازاں متنازع بیان پر ایازصادق کے خلاف لاہور کی مختلف شاہراہوں پربینرز لگ گئے تھے، جس میں ایازصادق کوپاکستان کا میر صادق اور میر جعفر قرار دیتے ہوئے ان کے‌ خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

    حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے جاری کر دیے۔ پروڈکشن آرڈر کل سے شروع پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لیے جاری کیےگئے۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 2 بجے شروع ہوگا۔اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 2 جون کو اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی پر آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس کے مقدمات ہیں۔حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق مقدمات میں 11 جون 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں منعقد کیے جانے پر اضافی اخراجات

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں منعقد کیے جانے پر اضافی اخراجات

    لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں منعقد کیے جانے کے فیصلے کے بعد اضافی اخراجات ہوں گے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 سے 29 جون تک جاری رہے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس نجی ہوٹل میں کروانے کی تجویز کے بعد امکان ہے کہ اجلاس پر 2 کروڑ کے اضافی اخراجات ہوں گے۔ اسمبلی کے ایک دن کے اجلاس کے تقریباً ایک کروڑ کے اخراجات ہوتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس اسمبلی میں ہونے پر ارکان کی تنخواہیں اور بونس اخراجات میں شمار ہوتے ہیں، ایم پی ایز کی تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے (سفر و رہائش کے) کو اخراجات میں شمار کیا جاتا ہے۔

    اسی طرح اجلاس میں استعمال اسٹیشنری اور دیگر اشیا بھی اخراجات میں شمار ہوتی ہیں۔

    ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے کہ اجلاس ہوٹل میں ہونے پر کرایہ اور کھانے پینے پر اضافی اخراجات ہوں گے، اجلاس ہوٹل میں ہونے پر اخراجات کی تفصیلات کل جاری ہوں گی۔

    یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ہال کا جائزہ لینے کے بعد علم ہوا کہ اراکین کا ایس او پیز کے تحت بیٹھنا ناممکن ہے اسی کے پیش نظر اجلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا جارہا ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں، ایجرٹن روڈ پر ہوٹل میں اراکین اسمبلی کو ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    معیاری سہولتیں نہ ہونے پر ایوان اقبال میں اجلاس کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا تھا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 سے 29 جون تک جاری رہے گا۔

  • کرونا کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلی بار ہوٹل میں ہونے کا امکان

    کرونا کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلی بار ہوٹل میں ہونے کا امکان

    لاہور: عالمگیر وبا کروناوائرس کے باعث پہلی بار پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں ہونے کا امکان ہے، اراکین نے ایس او پیز کے تحت اسمبلی میں بیٹھنا نہ ممکن قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ہال میں اراکین کا ایس اوپیز کے تحت بیٹھنا نہ ممکن ہے اسی کے پیش نظر اجلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں یقینی بنایا جائے گا۔

    مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کے انتظامات شروع کردیے گئے۔ ایجرٹن روڈ پر ہوٹل میں اراکین اسمبلی کو ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی، تیاریوں پر کام جاری ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی کرونا وائرس کا شکار

    معیاری سہولتوں نہ ہونے پر ایوان اقبال میں اجلاس کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا۔

    خیال رہے کہ حالیہ دنوں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سمیت دیگر صوبائی اسمبلی کے اراکین کروناوائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کرونا وائرس سے جاں بحق

    ممبران نے پنجاب اسمبلی ہال میں اجلاس نہ کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد متبادل کے طور پر اجلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بھی تمام صوبائی اسمبلیوں کو ایس او پیز کے تحت چلانے کی ہدایت کی ہے۔

  • پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی کرونا وائرس کا شکار

    پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی کرونا وائرس کا شکار

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی، ان کے علاوہ اسمبلی کے 3 ملازمین میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، ان کے علاوہ اسمبلی کے مزید 3 ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر اور مذکورہ ملازمین نے متعدد وزرا اور ارکان اسمبلی سے ملاقات بھی کی تھی، 2 روز قبل اجلاس میں آنے والے افراد اور سرکاری ملازمین کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ معاملے پر فی الحال بات نہیں کرسکتے، کل مزید تفصیلات بتائی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    اپنے ٹویٹ میں اسد قیصر نے بتایا تھا کہ ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے اور درخواست ہے کہ خود بھی احتیاط کریں۔

    اسد قیصر کے صاحبزادے اور صاحبزادی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا سے متاثر ہوئے تھے، دونوں نے رپورٹ آنے کے بعد احتیاط کی اور وائرس کو شکست دی۔

    کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب ہونے والے ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون برائے بلدیاتی حکومت کامران بنگش میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • پنجاب اسمبلی میں نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرنے کی قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرنے کی قرارداد جمع

    لاہور: نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی، قرارداد (ن) لیگ کے رکن سمیع اللہ خان نے جمع کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف قرارداد جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 25 کے خلاف ہے۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس وزرا اور سرکاری افسران کی کرپشن کو تحفظ دینے کی کوشش ہے، حکومت نے وزیر اعظم ہاؤس اور ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا ہے، اور پارلیمنٹ کو تالے لگا دیے ہیں۔

    متن میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کر دیا ہے، آرڈیننس حکومت میں شامل نیب زدہ افراد کو شیلٹر فراہم کرنے کے لیے لایا گیا، سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کو فوری معطل کرے، حکومت کوہدایت کی جائے کہ ایسے قوانین پارلیمنٹ سے منظور کرائے جائیں۔

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

    ادھر رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے نیب آرڈیننس پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ نیب آرڈیننس مک مکا کی سیاست کی بدترین مثال ہے، نیب آرڈیننس نے عمران خان کی انتقامی سیاست کو بے نقاب کر دیا۔ حیدرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا احتساب صرف اپوزیشن جماعتوں کا ہی ہوگا، اپوزیشن نے بدترین انتقام کے باوجود کوئی مک مکا کیا نہ کرے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت تمام شہری یکساں ہیں، ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی ہے اور یہ بنیادی حقوق کے منافی ہے، مذکورہ آرڈیننس کی کابینہ سے منظوری بھی غیر اصولی اور مشکوک ہے۔

  • ایک سال میں وہ کام کیے جو سابقہ حکومتیں کئی سال نہیں کرسکیں، عثمان بزدار

    ایک سال میں وہ کام کیے جو سابقہ حکومتیں کئی سال نہیں کرسکیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، ایک سال میں وہ کام کیے جو سابقہ حکومتیں کئی سال نہیں کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تباہ حال معیشت میں بہتری لانا پی ٹی آئی حکومت کا قابل قدر اقدام ہے، وزیراعظم ملک کو معاشی افق کی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پائیدارمعاشی ترقی کے لیے قیادت کا ایماندار ہونا ضروری امر ہے، سابق ادوارمیں اربوں کی کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے، وزیراعظم نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کیے، ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی سہولت کے مطابق قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں، پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، ایک سال میں وہ کام کیے جو سابقہ حکومتیں کئی سال نہیں کرسکیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ورکرویلفیئر فنڈز بل لانے کا مقصد کارکنوں کی فلاح وبہبود ہے، صاف پانی کی فراہمی کے لیے آب پاک اتھارٹی کا قانون اہمیت رکھتا ہے۔